مظفر آباد (پی ایف پی نیوز)

ون گلوبل ویلفیئر کی جانب سے لیپا ویلی میں ایک سو سے  زائد مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم۔رمضان فوڈ پیکچز یتیموں،بیواؤں اور معاشرے کے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔ون گلوبل ویلفیئر اور الاحسان کے رضاکاروں نے خدمات سر انجام دیتے ہوئے لیپا ویلی کے گاؤں موجی میں رمضان فوڈ پیکچ مستحقین تک پہنچایا۔رمضان فوڈ پیکجزمیں آٹا بیس کلو،آئل پانچ لیٹر،چینی چھ کلو دالیں تین کلو،نمک،سویاں،مصالحہ شامل تھے۔گزشتہ روزون گلوبل ویلفیئر  رمضان فوڈ پروگرام کے ٹیم لیڈر محمدارشد اور کمیونیکیشن آفیسر زبیر عارفی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون گلوبل ویلفیئردنیاکے کئی  ممالک میں لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے،لیپا ضلع جہلم ویلی  میں اس بابرکت ماہ میں سینکڑوں خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکچ تقسیم کیا گیا،ون گلوبل ویلفیئر آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقوں کی عوام کی خوشحالی اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر و استقامت اور غرباء و مساکین کے ساتھ بھرپور تعاون کا درس دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ماہ مقدس میں یتیموں، بیواؤں اور معاشرے کے ضرورت مند افراد کی بھرپور مدد کی تلقین کی جاتی ہے، جس کا اجر بھی دگنا ہوتا ہے۔ون گلوبل ویلفیئر کے رضاکار طویل سفر طے کر کے رمضان فوڈ پیکجز مستحق خاندانوں تک پہنچا رہے ہیں اور پیکجز کی فراہمی کے دوران لوگوں کا عزت نفس مجروح نہیں کیا جاتا۔اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے ہم سب یہ رضاکارانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ون گلوبل ویلفیئر پاکستان بھر میں رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم اور افطاری پروگرام کروا رہی ہے

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact