Friday, April 19
Shadow

میڈیکل ریلیف ( یو کے ) کی طرف سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

مظفرآباد ( پی ایف پی نیوز)

میڈیکل ریلیف (یو کے ) کی جانب سے آزاد کشمیر بھر میں 425سے زائد مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیک تقسیم کئے گئے  ۔رمضان فوڈ پیکیج یتیموں ،بیوائوں اور معاشرے کے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ۔کشمیری نژاد برطانوی جوڑے عشرت نثار اور نثار احمد نے رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے آزاد کشمیر بھر میں رمضان فوڈ پیکچ مستحقین تک پہنچایا ۔رمضان فوڈ پیکجز بھمبر ،میر پور،جاتلاں ،اسلام گھڑھ،کوٹلی،ڈوڈیال،چکسواری میں بھی تقسیم کیا گیا ۔گزشتہ روز میڈیکل ریلیف کے آزاد کشمیر کے عہدےداران ،عشرت نثار اور نثار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ریلیف دنیا کے کئی ممالک میں لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سمیت ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے ،آزاد کشمیر بھر میں اس بابرکت ماہ میں سینکڑوں خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکچ تقسیم کیا گیا ،میڈیکل ریلیف آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقوں کی عوام کی خوشحالی اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر و استقامت اور غرباء و مساکین کے ساتھ بھرپور تعاون کا درس دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ماہ مقدس میں یتیموں، بیواؤں اور معاشرے کے ضرورت مند افراد کی بھرپور مدد کی تلقین کی جاتی ہے، جس کا اجر بھی دگنا ہوتا ہے۔میڈیکل ریلیف کے رضاکار طویل سفر طے کر کے رمضان فوڈ پیکجز مستحق خاندانوں تک پہنچا رہے ہیں اور پیکجز کی فراہمی کے دوران لوگوں کا عزت نفس مجروح نہیں کیا جاتا ۔اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے ہم سب یہ رضاکارانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ عشر ت نثار نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی فیملی اور رشتہ دار بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور رمضان المبارک کے پورے مہینہ میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا عمل جاری رہے گی ۔

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact