بیس بگلہ باغ آزاد کشمیر
الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآباد اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن بھٹی شریف کے رضا کاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا – ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں تین سو کے لگ بھگ مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا – متعدد مریضوں کو آپریشن تجویز ہوا جس کا اہتمام الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآبادمیں کیا جاۓ گا –

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ سماجی کارکنان اور تعلیمی شخصیات نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں آنکھوں کے علاج اور چیک اپ کی مفت اور جدید سہولیات کی فراہمی پر‎الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآبادکے ماہر ڈاکٹروں اور عملے کے جذبہ خدمت کو زبردست الفاظ میں سراہا-
مقررین نے کہا کہ ضلع باغ کے اندر آنکھوں کے علاج کا کوئی نہیں ہے اور لوگوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کثیر رقم خرچ کرکے علاج کروانا پڑتا ہے۔ایسے میں آنکھوں کا مفت علاج ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے۔ مقررین نے کہاکہ چیف ایگزکٹو میجر (ر)محمد نعیم کی مخلصانہ قیادت میں الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآباد کے ڈاکٹروں کی ٹیم خدمت کے جذبے سے سرشار ہے – ڈاکٹر سجاول میر، ڈاکٹر وقاص احمد، ڈاکٹر سونیہ حمید اور ڈاکٹر مصور جاوید زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں جو سفر کی صعوبتیں برداشت کر کے دور افتادہ علاقوں میں جا کر عوام کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرتے ہیں جہاں صحت کے انفرا سٹرکچر کی کمی ہے ۔اس موقع پر عوام علاقہ نے میڈیا نمائندگان سے کیمپ کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کی۔اور الشفاء آئی ہسپتال اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا ۔


۔پرنسپل انٹر کالج ملوٹ سردار محمد اعجاز،پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن سکول جھڑ غنی آباد سردار محمد جہانگیر خان،سینئر سائنس مدرس راجہ محمد اشفاق،راجہ عبدالجبار الصفہ ویلفیئر فاؤنڈیشن رنگلہ،راجہ اسلم،ڈاکٹر محمد قیزار خان ممبر ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ثمینہ چوہدری سینئر جرنلسٹ،صدر پریس کلب ہاڑی گہل، راجہ حنیف،راجہ افتخار،راجہ عرفان،راجہ ممتاز، سینئر صحافی راجہ عمیر حیدر، ممبر پریس کلب باغ راجہ منظور ودیگر نے کیمپ کا وزٹ کیا اور ڈاکٹروں اور عملے کا داد دی ۔پروگرام کے آخر میں الشفاء آئی ہسپتال مظفرآباد،خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ،سوسائٹی فار ایجوکیشن ایمپاورمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ،الصفہ ویلفیئر فاؤنڈیشن،تھب یوتھ فورم،تھب یونائیٹڈ،میڈیا نمائندگان اور رضاکاروں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گے۔
۔اس موقع پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز ، راجہ سعید اور سٹوڈنٹس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں نے الشفاء آئی ہسپتال مظفرآباد کا شکریہ ادا کیا۔ انسانیت کی بھلائی کے لیے اس کام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔اخر میں راجہ عبدالجبار الصفہ فاؤنڈیشن رنگلہ کی دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact