Thursday, April 25
Shadow

تحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی خان میری نظر میں

مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ : 15 جولائی2021

مصنفین ، محققین ، کالم نگار , صحافی اور سوشل میڈیا پر لکھنے والے متوجہ ہوں

پریس فار پیس فاؤنڈیشن تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک تحریری مقابلے   کا انعقاد کر رہی ہے ۔  جس کا  عنوان  مندرجہ ذیل  ہے

  ناڑ شیر علی خان ،  میری نظر میں

تحریری مقابلے کا مقصد

 اس   مقابلے کا مقصد قدرتی وسائل سے مالا مال آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع  باغ  کی یونین کونسل ناڑ شیر علی خان  کے  دیہات کی تاریخ ، ثقافت ، طرزِ زندگی، جغرافیہ ، مقامی ہنر مندوں ، مقامی پیداوار ، سیاحت اور دیگر پہلووں کو اجاگر کرنا ہے –

    تحریری مقابلے کے ذیلی موضوعات

  ناڑ شیر علی خان  کا تاریخی پس منظر

ناڑ شیر علی خان    سیاسی ، مذہبی  اور سماجی  تحریکیں

  ناڑ شیر علی خاں کے ہنر مند ( تر کھان ، لوہار ، پن چکی مالکان وغیرہ)

 ناڑ شیر علی خان  کی مقامی دست کاریاں

ناڑ شیر علی خان  کی   مقامی فصلیں ،نباتات اور جڑی بوٹیاں

 ناڑ شیر علی خان  کے اہم مسائل اور حل کی تجاویز

ناڑ شیر علی خان  اور عوام الناس کا شعوری ارتقا

   ناڑ شیر علی خان  کی تعلیمی  ترقی

ناڑ شیر علی خان :  غربت  ، پسماندگی اور وجوہات  

ناڑ شیر علی خان ، سیاحت کے امکانات

 ناڑ شیر علی خان : کاروبار اور معاشی سر گرمیاں

 ناڑ شیر علی خان :  لوگوں کا طرز زندگی اور رہن سہن

مقابلے کے شرکا کے لیے ہدایات

  تمام  تحریریں  اِن پیج، یا   مائیکروسافٹ ورڈ  میں   اردو زبان میں لکھی گئی  ہوں۔   ہاتھ سے لکھی گئی تحریریں بھی قابل قبول ہوں گی ۔ ہاتھ سے لکھے ہوئے مضامین  بذریعہ ڈاک  بھیجے جا سکتے ہیں۔  ہمارا ڈاک کا پتہ یہ ہے۔  پریس فار پیس  فاؤنڈیشن، لوہار بیلہ ، ناڑ شیر علی خان، برانچ پوسٹ آفس ڈھلی ، باغ آزاد کشمیر  ۔   تحریریں بذریعہ ای میل اس ایڈریس پر بھیجی جائیں۔ info@pressforpeace.org.uk

٭ مقابلے میں شریک تمام  مضامین کم از کم  500 الفاظ  پر مشتمل  ہوں۔ زیاد ہ سے زیاد ہ الفاظ کی کوئی حد نہیں ہے۔

٭ مقابلے میں شرکت کی آخری  تاریخ  15 جولائی  2021 ہے۔

٭ تحریر کے ساتھ اپنا نام اور پتہ ضرور بھیجیں

٭ تحریروں کے ساتھ   اچھی ریزولوشن کی تصاویر ، ویڈیوز بھی بھیجی جاسکتی ہیں، مگر ان کی تفصیل اور حوالہ تحریر کے اندر موجود ہو۔ صرف ویڈیوزاور تصاویر  ( تحریروں کے بغیر) شامل نہیں ہوں گی۔

٭ اگر آپ نے کسی شخصیت  سے  تحریر میں شمولیت کے  لیے  انٹرویو کیا ہے تو متعلقہ شخص سے ا س کی اشاعت کی اجازت بھی لی جائے۔

٭ مورخین اور کتابوں کے  مستند حوالہ جات پر مبنی تحریروں کو تر جیح دی جاۓ گی

٭ مقابلے میں شرکت کے لئے عمر یا علاقے کی کوئی قید نہیں

٭ آزاد کشمیر و پاکستان سمیت پوری دنیا سے کوئی بھی فرد  اس مقابلے میں شرکت کر سکتا ہے

 ٭ تحریریں ادارے کی ملکیت ہوں  گی ۔ مقابلے کے لیے بھیجی گئی تحریریں سوشل میڈیا، یا کسی دوسرے اشاعتی پلیٹ فارم   کو اشاعت کے لیے نہ بھیجی جائیں۔ اس  شرط کی پابندی نہ کرنے والے  لکھاریوں کو مقابلے میں شریک نہیں سمجھا جائے گا۔

٭  آپ کی تحریر مکمل  یا  اس کا  کوئی بھی حصہ پہلے سے شائع شدہ نہ ہو۔ البتہ  کسی اشاعت سے مواد لیا گیا ہے تو اس کا حوالہ ضرور دیا جائے۔

٭ مطلوبہ تعداد اور مقدار میں مواد موصول ہونے کی صورت میں  اسے  کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا۔جس میں لکھاریوں کا حوالہ بطور مصنف  موجود ہوگا۔

انعامات

مقابلے میں شریک بہترین تحریروں پر نقد انعامات ، کتب اور سرٹیفکیٹ  د ئیے جائیں گے۔  تمام تحریروں کی جانچ  پڑتال  کے بعد منصفین کا فیصلہ حتمی ہو گا  ۔ اگر کتابی شکل میں اشاعت ممکن نہ ہو سکی تو  بہترین تحریروں کی پریس فار پیس فاؤنڈیشن  کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر تشہیر   کی جائے گی ۔

پریس فار پیس  فاؤنڈیشن

لوہار بیلہ ،  ناڑ شیر علی خان، برانچ پوسٹ آفس ڈھلی

 ضلع باغ آزاد کشمیر 

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact