باغ ۔ پی ایف پی نیوز

 پریس فار پیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ناڑ شیر علی خان کے مقام پر مستحق خواتین میں ملبوسات تقیسم کیے گۓ ۔اس موقع پر پریس فار پیس فاؤنڈشن کی پراجیکٹ مینجر روبینہ ناز نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن  نے ناڑ شیر علی خان  سناڑ کے مقام پر  ویمن ووکشنل سنٹر میں خواتین اور بچیوں کو ہنر مند بنایا اور خواتین کے تیار کردہ ملبوسات    بعض مخیر حضرات نے ان بچیوں سے خرید کر مستحق خواتین میں تقیسم کیے گئے اس سے یہ فائدہ ہوا کہ جن ہنر مند خواتین نے ملبوسات تیار کیے انہیں اس کی معقول اجرت مل گئی اور جو خواتین مالی حالات کی وجہ سے عید پر کپڑے نہیں خرید سکتی ان کو کپڑوں کے ذریعے  مدد کی گئی – انھوں نے کہا کہ یہ ہمارا پاہلٹ پراجیکٹ ہے جو الحمداللہ کامیاب رہا۔مستقبل میں اس کا دائرہ مزید بڑھا یا جائے گا -اس موقع پر اہل علاقہ نے پریس فار پیس فاونڈشن کے ذمہ داران اور  پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کے فلاحی کاموں کو  سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ فلاح کے کام جاری و ساری رکھیں گے۔انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی آن لائین دکان  سے ملبوسات خرید کر اپنے نزدیکی ضرورت مند افراد کو دیں تاکہ معاشرے میں خدمت خلق کے ساتھ ساتھ مقامی ہنرمند خواتین کی سرپرستی ہو سکے- ہمارا مقصد لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت پاؤں پر کھڑا کر کے ان کو سماجی اور معاشی استحکام دینا ہے – اس سلسلے میں باصلاحیت اور مخیر حضرات افراد ہماری سرپرستی کریں – 



پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحق خواتین میں کپڑوں کی تقسیم 
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact