Friday, April 19
Shadow

ڈھول کی رانی ۔ رانی تاج ۔ کہانی کار: فضل خان مروت

“رانی تاج” (شہان آرا تاج) 3 اکتوبر1993 کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔ وہ دنیا میں ڈھول بجانے والوں کی فہرست میں سب سے زیادہ مشہور شخصیت ہیں۔

رانی تاج کے ابتدائی حالاتِ زندگی

رانی اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ بچپن میں ان کی والدہ انہیں رانی کے نام سے پکارتی تھیں اس لئے وہ رانی کے نام سے زیادہ مشہور ہوئیں اور سٹیج پر بھی ان کا نام رانی تاج ہی مشہور ہو گیا۔ رانی کے والدین میر پور، آزاد کشمیر، پاکستان کے جٹ خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

آزاد کشمیر میں جب منگلہ ڈیم کی تعمیر شروع ہوئی تو منگلہ ڈیم کی جگہ موجود گھروں کی خالی کرا لیا گیا اور رانی کے والدین بھی بے گھر ہو گئے۔ رانی کے نانا بھی انہی لوگو ں میں شامل تھے اور وہ 1960ء کی دہائی میں کام کی تلاش میں برمنگھم چلے گئے۔

کچھ عرصے بعد انہوں نے اپنے خاندان کو بھی وہیں بلا لیا۔ اس وقت رانی کی ماں کی عمر محض چار سال تھی۔ وہ وہیں پلی بڑھی اور رانی کے والد نے 1990ء میں ان سے شادی کرنے کے بعد ان کے پاس برطانیہ چلے گئے۔

ڈھول بجانے کا آغاز

رانی کو ڈھول بجانے کا بچپن سے ہی شوق تھا۔ وہ نو سال کی عمر سے ڈھول بجا رہی ہے۔ اس نے چھ سال کی عمر میں وائلا بجانا شروع کر دیا جبکہ ابھی وہ پرائمری میں پڑھتی تھی۔ پرائمری تعلیم کے بعد اسے ایک بیساکھی میلہ میں جانے کا اتفاق ہوا جہاں اس نے ڈھول بلاسٹرز کو ڈھول بجاتے دیکھا اور اس پر بھی ڈھول بجانے کا شوق غالب آ گیا۔ اس نے اپنی والدہ سے ڈھول خریدنے کی فرمائش کی سے اس کی ماں نے پورا کر دیا۔

تلامذہ

شروع کے دو سال اس نے ڈھول بلاسٹرز کے جی-مال اور آزاد ڈھول گروپ کے ہرجیت سنگھ سے ڈھول بجانا سیکھا۔ جی-مال “اپنا سنگیت” کے ساتھ بطور ڈھولک نواز کام کرتے تھے اور ہرجیت سنگھ “آزاد گروپ” کے طبلہ نواز تھے۔ یہ دونوں گروپ برطانیہ میں طبلہ اور ڈھول متعارف کرانے والے پہلے گروپ ہیں۔ ڈھول بلاسٹرز کے ساتھ رانی نے ڈھول بجانے کے ساتھ ساتھ ڈانس بھنگڑا بھی سیکھا۔

رانی تاج کا فنی سفر

رانی نے تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ پرفارم کرنا بھی شروع کر دیا۔ شادی، پارٹیوں اور تہواروں میں ڈھول بجا کر داد سمیٹنا شروع کیا۔ 2010ء میں اس کی زیادہ شہرت تب ملی جب برطانیہ میں اس نے گلوکارہ ریحانہ کے گانے “رُوڈ بوائے (Rudy Boy)” کے ساتھ ڈھول شامل کیا جو براہ راست نہیں تھا بلکہ گانا گاڑی میں لگا کر اس کی دھنوں کے ساتھ ڈھول کو مکس کیا۔ 

رانی تاج

رانی تاج کے غیر ملکی دورے

رانی کے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے ڈھول کا استعمال کیا۔ اب تک رانی ہانگ کانگ، ڈبلن، ناروے کے ساتھ ساتھ تقریباً تمام برطانیہ میں ڈھول بجا چکی ہے۔ رانی نے اکتوبر 2011ء میں واشنگٹن اور نیو یارک میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ران

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact