آزاد پتن۔۔۔  آزادکشمیر  

‎آزاد پتن کے نزدیک دریاۓ جہلم پر تعمیر کیے جانے والے منصوبے    720 میگاواٹ کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ڈیم بھرائی کے لیے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ڈیم بھرائی 20 نومبر سے 20 دسمبر تک ہوگی۔جبکہ ڈیم میں پانی جمع کرنے کا آخری مرحلہ فروری سے مارچ میں مکمل کیا جائے گا۔ڈیم بھرائی کے دوران ریسکیوون ون ٹو ٹو کی دس رکنی ٹیم ہمہ وقت کسی بھی حادثے سے نمٹنے کے لیے پراجیکٹ پر موجود رہے گی۔شہری اپنی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر میں سی پیک کے تحت لگنے والے کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سینئر مینجر سیفٹی انوائرمنٹ محمد آفتاب عالم نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے ملحقہ دریا کے علاقوں میں حفاظتی آگاہی مہم بھی مکمل کر لی ہے اور ایمرجنسی رسپانس کی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ یہ ڈیم بھرائی کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو -ڈیم کی بھرائی ا کیاون  دن میں مکمل ہوگی۔پراجیکٹ کے علاقوں میں کمیونٹی سیفٹی کی مہم بھی مکمل کی گئی ہے۔آفتاب عالم نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔اس منصوبہ سے آزاد کشمیر کے ہزاروں خاندانوں کو باعزت روزگار میسر آیا ہے۔جبکہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مشقیں بھی کی گئی اور کمیونٹی سکولوں میں بھر پور آگاہی مہم بھی مکمل کرلی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact