Friday, April 26
Shadow

پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان

باغ  پی ایف پی ایف نیوز

پریس فارپیس  فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م تحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی میری نظر میں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے نتائج کا اعلان پریس فارپیس  فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں کیا گیا –

پریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوجوان لکھاریوں کے مابین تحریری مقابلے  کے شرکا میں ایوارڈ اور تعلیمی وظائف   کے تقسیم کی تقریب لوہار بیلہ  ناڑ شیر علی خان باغ آزاد کشمیر میں ہوئی -تقریب کی مہمان خصو صی ممتاز علمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر نگہت یونس تھیں جبکہ صدارت سماجی رہنما سردار یونس خان نے کی -پروفیسر ڈاکٹر نگہت یونس  نے انعامات تقسیم کئے –

تحریری مقابلے کا مقصد

 اس  سرگرمی کا   مقصد قدرتی وسائل سے مالا مال آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع  باغ  کی یونین کونسل ناڑ شیر علی خان  کے  دیہات   کی تاریخ، ثقافت،  طرزِز ندگی، جغرافیہ، مقامی ہنر مندوں،  پیداوار، سیاحت اور دیگر پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے –

 پوزیشن ہولڈرزکا تعارف 

محسن شفیق (باغ): پہلی پوزیشن 


محسن شفیق مہمان خصوصی ڈاکٹر نگہت یونس  سے ایوارڈ وصول کر رہے ہیں

‎محسن شفیق کا تعلق جہلم ویلی مظفرآباد سے ہے، ابھرتے ہوئے رائٹر ہیں، سماجی مسائل ان کا موضوع رہتا ہے، ماحولیات پر بھی لکھ چکے ہیں۔ انجمن حقوق صارفین اور سول سوسائٹی کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینا اور لوگوں میں ان سرگرمیوں بارے ‎آگہی پیدا کرنا ان کے مشاغل میں شامل ہے۔

‎بنکنگ سیکٹر میں نو سال کام کیا ہے۔ 

پروفیسر محمد ایاز کیانی-دوسری۔ پوزیشن 


پروفیسر محمد ایاز کیانی مہمان خصوصی ڈاکٹر نگہت یونس  سے ایوارڈ وصول کر رہے ہیں

پروفیسر محمد ایاز کیانی آزاد کشمیر کے شعبہ تعلیم کالجز سے بطور استاد شعبہ اردو منسلک ہیں۔مختلف کالجز کے شعبہ بزم ادب کے انچارج رہے ہیں۔کالجز کے زیر اہتمام شائع ہونے والی علمی و ادبی مجلوں سے بطور مدیر منسلک رہے ہیں۔دور طالب علمی سے مختلف قومی علاقائی اخبارات و رسائل میں کالم لکھتے رہے ہیں۔سفر نامے سوانح عمریاں خاکہ نگاری اور ملکی اور بین الاقوامی حالات عام دلچسپی کے موضوعات ہیں۔فطرت نگاری اور قدرتی مناظر سے بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔قومی اور علاقائی سطح پر ہونے والے سیمینارز اور ادبی نشستوں میں شرکت کرتے رہتے ہیں۔

مریم جاوید چغتائی (باغ) تیسری پوزیشن



مریم جاوید چغتائی مہمان خصوصی ڈاکٹر نگہت یونس  سے ایوارڈ وصول کر رہی ہیں

مریم جاوید چغتائی ادبی ذوق کی حامل ایک محنتی طالبہ ہیں انھیں مطالعے کے ساتھ کالم نگاری  کا بھی شوق ہے ہیں– وہ بی اے جرنلزم کرنے کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم اے ایجوکیشن کی طالبہ ہیں وہ  اپنی ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد اایل ایل بی کرنا چاہتی ہیں تاکہ بے سہاروں کی آواز بن سکیں 

تحریری مقابلے کا مقصد

 اس  سرگرمی کا   مقصد قدرتی وسائل سے مالا مال آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع  باغ  کی یونین کونسل ناڑ شیر علی خان  کے  دیہات   کی تاریخ، ثقافت،  طرزِز ندگی، جغرافیہ، مقامی ہنر مندوں،  پیداوار، سیاحت اور دیگر پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے –

مقابلے کے شرکا

ادیبہ رشید

‏‎ارسہ اسحاق

‏‎عاصمہ ریاض

‏‎زرقا امتیاز 

‏‎عنبرین اسلم

‏‎کرن ایوب

‏‎زوبیہ اشرف

‏‎  یاسمین خانم

‏‎پرویز مغل

‏‎راجہ سعید الرحمان 

‏‎محمد ثنا الحق

‏‎مریم جاوید چغتائی

‏‎ولید یاسین

‏‎پروفیسر  محمد ایاز کیانی

‏‎روبینہ ناز 

‏‎ثمینہ چوہدری

‏‎شبیر ڈار

‏‎محسن  شفیق

‏‎شکیلہ تبسم۔نظم 

‏‎مریم جاویدچغتائی -نظم

    تحریری مقابلے کے ذیلی موضوعات:

  ناڑ شیر علی خان  کا تاریخی پس منظر

ناڑ شیر علی خان    سیاسی، مذہبی  اور سماجی  تحریکیں

  ناڑ شیر علی خاں کے ہنر مند (تر کھان، لوہار، پن چکی مالکان وغیرہ)

 ناڑ شیر علی خان  کی مقامی دست کاریاں

ناڑ شیر علی خان  کی   مقامی فصلیں،نباتات اور جڑی بوٹیاں

 ناڑ شیر علی خان  کے اہم مسائل اور حل کی تجاویز

ناڑ شیر علی خان  اور عوام الناس کا شعوری ارتقاء

   ناڑ شیر علی خان  کی تعلیمی  ترقی

ناڑ شیر علی خان، غربت ، پسماندگی اور وجوہات 

ناڑ شیر علی خان: سیاحت کے امکانات

 ناڑ شیر علی خان:  کاروبار اور معاشی سر گرمیاں

 ناڑ شیر علی خان:   لوگوں کا طرز زندگی اور رہن سہن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact