Saturday, April 20
Shadow

پریس فار پیس فا ؤنڈیشن کی تقریب تقسیم ایوارڈ اور تعلیمی وظائف چار ستمبر کو ہوگی

باغ پی ایف پی ایف نیوز
پریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ تحریری مقابلہ اور تعلیمی وظائف  چار ستمبر بروز ہفتہ دن ساڑھے گیارہ بجے  لوہار بیلہ  ناڑ شیر علی خان باغ آزاد کشمیر میں ہوگی- تقریب کی مہمان خصو صی ممتاز علمی شخصیت ڈاکٹر نگہت یونس ہوں گی جبکہ صدارت سماجی رہنما سردار یونس خان کریں- تقریب میں پریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی خان   کے شرکا میں ایوارڈز ،سرٹییفکیٹ اور دیگر انعامات تقسیم کریں گے –
پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کے مطابق  تقریب میں مظفرآباد ، راولاکوٹ اور باغ کی نمایاں ادبی اور علمی شخصیات بھی شریک ہوں گی – پریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نا ڑشیر علی خان میں سیاحت کے فروغ اور مقامی مسائل اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئےدو ماہ قبل ایک   تحریری  مقابلے کا انعقاد کیا گیا  تھا جس میں بیس لکھاریوں ، شعرا اور نوجوان اہل قلم نے حصہ لیا-

اس تقریب میں بچوں میں خواجہ محمد شفیع سکالرشپ  پروگرام کے تحت سکولوں کے طلبہ و طالبات میں تعلیمی وظائف بھی دیے جائیں گے  جو مختلف مخیر  حضرات نے مرحوم والدین اور اہل خانہ اور رشتہ داروں کی یاد میں جاری کئے ہیں – ان تعلیمی وظائف میں پروفیسرحیدر حسین میموریل سکالرشپ , محمد جمال دین  میموریل سکالر شپ, محمد حسین اور صغراں بی بی سکالر شپ اور شاہ جہاں بیگم میموریل سکالر شپ شامل ہیں –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact