Saturday, April 20
Shadow

شاعری

شاخ زیتون کی ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے لوگ/ سرفراز بزمی

شاخ زیتون کی ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے لوگ/ سرفراز بزمی

شاعری
پچھلے  موسم  کی  وبا  اور  پرائے   ہوئے   لوگیاد   آئے   ہیں   بہت  آج    بھلائے    ہوئے   لوگان کی آنکھوں کےدریچوں سےقضا جھانکتی ہےوہ  شب  تار ،  وہ ہجرت  کے  ستائے  ہوئے  لوگان  گنت   لاشوں   کے  انبار   پہ    ہیں   استادہشاخ  زیتون  کی  ہاتھوں  میں اٹھائے ہوئے لوگفقر  کی  سان  چڑھائی    ہوئی    شمشیر    لئےپھر  ابھرنے  کو  ہیں  دنیا  میں دبائے ہوئے لوگوہ  ترا   در  ،  وہ  چھلکتا  ہوا   پیمانہء   شوقوہ  مئے  دید  سے   ...
غزل: افتخار راغبؔ

غزل: افتخار راغبؔ

شاعری
نہ جانے کیا ہے اُس ظالم کے جی میں کمی آتی نہیں کچھ کج رَوی میں تمھارے بعد بھی زندہ ہوں لیکن عجب سی بے کلی ہے زندگی میں فرشتوں کی طرف جاؤ فرشتو کمی ہے کچھ نہ کچھ ہر آدمی میں ملے اخلاص کا دریا سمندر بڑی شدّت ہے میری تشنگی میں مری مانو تو پہلے عشق کر لو مزہ آنے لگے گا بندگی میں ابھی اِک دوسرے سے لڑ رہے ہیں کبھی کھاتے تھے دونوں ایک ہی میں ہری ہونے لگی بوجھل طبعیت کوئی جادو ہے تیری سبزگی میں دیا ہے خون میں نے اس دیے کو ’’مرا حصّہ بھی ہے اس روشنی میں‘‘ پرکھ کر دیکھ اپنے ذہن و دل پر مزہ کتنا ہے تیری شاعری میں اندھیرے میں ہیں سارے عیب راغبؔ نظر آئے گا سب کچھ روشنی میں افتخار راغبؔ جدہ، سعودی عرب کتاب: خیال چہرہ ...
غزل :جبیں نازاں ، نئی دہلی

غزل :جبیں نازاں ، نئی دہلی

شاعری
(بے یارومددگار فلسطینیوں کے نام )___________________خاموش ہیں سب آہ و بُکا تک نہیں آتیغزّہ  کے اسیروں کی صدا تک نہیں آتیملبے سے نکلتی ہوئی بچی نے پکاراقبروں میں پڑے، پھر بھی قضا تک نہیں آتیاک بھائی نے بھائی سے کہا آخری جملہیوسف کے برادر کو ،حیا تک نہیں آتیسر گشتگی مت  پوچھ ان آشُفتہ سروں کی  مشتاقِ شہادت ہیں  فنا تک نہیں آتیبارود کی بُو اوڑھے ہیں مسموم فضائیںتازہ کسی کھڑکی سے ہوا تک نہیں آتیمظلوم بظاہر ، تو بنے پھرتے ہیں قاتل لعنت ہے، ندامت کی ادا تک نہیں آتی نازاں کی تو بستی  کو   کِیا  خاک ، جلا کرپر آنچ ترے بندِ قبا تک نہیں آتی____________________جبیں نازاں_  نئی دہلی ...

غزل / عارفہ ملائکہ

شاعری
عارفہ ملائکہ محفل میں کوئی شعر سنایا تو کیا ہوامیں نے بھی دل کا حال بتایا تو کیا ہواروٹھی ہے بار بار مری زندگی بھی دوست!دل پارہ پارہ کرکے دکھایا تو کیا ہوااب جی رہی ہوں کس کی محبت کے واسطےیادوں کا بوجھ دل پہ اٹھایا تو کیا ہوابدلے میں تجھ سے پیار کا اظہار ہو گیالوگوں کو بار بار جلایا تو کیا ہواچپکے سے دھڑکنوں میں محبت اتر گئیمیں نے بھی اپنا آپ بچایا تو کیا ہواہر آنکھ اضطراب سے دیکھے گئی مجھےچہرے پہ شوخ رنگ سجایا تو کیا ہوابے وقت پیار کا بھی کوئی فائدہ نہیںاب عارفہ یہ عہد نبھایا تو کیا ہوا ...
آزاد نظم، انگبین عروج

آزاد نظم، انگبین عروج

شاعری
انگبین عُروج محبت خُوں میں شامل ہےتبھی تو مٹ نہیں سکتیذہن کے بند دریچوں میںکہیں یہ چھپ کہ بیٹھی ہےتمہاری ذات کے اندرتمہاری روح میں پنہاںاداسی کا لبادہ زیب تن کر کےخموشی اوڑھ کر جذبوں کی دھیمی آنچ میں پگھلی ہوٸ سی برف کی مانند رگوں میںآج بھی یہ دوڑتی پھرتی ہے لیکن تم سمجھتے ہومحبت ختم کر بیٹھےاسے تم دفن کر بیٹھےاور اس کی راکھ کو تم آگ میں دھواں بنا کر بھسم کر بیٹھےسنو جاناںمحبت چھوڑ بھی دو تمتعلق توڑ بھی دو تمخطوں کو پھاڑ بھی ڈالووہ سارے وصل کے لمحےتمہیں حق ہے بھلا ڈالومحبت کے سبھی لمحے سبھی جذبے مٹا ڈالومحبت مٹ نہیں سکتیمحبت مر نہیں سکتیمحبت خوں میں شامل ہےرگوں میں دوڈتی پھرتیکبھی یہ مِٹ نہیں سکتی!!! ...
غزل/ رجب چودھری

غزل/ رجب چودھری

شاعری
رجب چودھریکچھ لہو کے دیے جلائے گیتیرگی, تیرگی کو کھائے گیلے گیا ساتھ دل کے آنکھیں بھیاب مجھے نیند کیسے آئے گیکیا پتا تھا ذرا سی لغزش پرزندگی اتنے دکھ اٹھائے گیتمہیں احساس جب تلک ہوگاآرزو دل میں مر نہ جائے گیختم ہے ربط تو کسی دن بھیآپ کی شکل بھول جائے گی
غزل علی شاہد ؔ دلکش

غزل علی شاہد ؔ دلکش

شاعری
وہ کنجی خوشی کی مرے ہاتھ ہو گی " تمہاری محبت اگر ساتھ ہو گی " مرے عشق میں کچھ نئی بات ہوگی " تمہاری محبت اگر ساتھ ہو گی "   سفر کی طوالت گھَٹے گی یقیناً  "تمہاری محبت اگر ساتھ ہو گی"   ملے گا سکوں مضطرب دل کو لیکن " تمہاری محبت اگر ساتھ ہو گی "   تکانِ سفر دور ہو گی، یہ سچ ہے "تمہاری محبت اگر ساتھ ہوگی"  مسائل وسائل نہیں کوئی معنیٰ  "تمہاری محبت اگر ساتھ ہو گی"   مجھے درد الفت گوارا  ہے ماہی " تمہاری محبت اگر ساتھ ہو گی "   توجہ، تعلق، یہ سب پیار ہوں گے  " تمہاری محبت اگر ساتھ ہو گی "  میں خود کود جاؤں رہِ پُرخطر میں "تمہاری محبت اگر ساتھ ہو گی"      تبھی چاہ سے راہ کا ہو گا ملنا     "تمہاری محبت اگر ساتھ ہو گی"  ثمر عشق کا تب ہی م...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact