Saturday, April 20
Shadow

اردو

سفرنامہ بہاول پور میں اجنبی/تبصرہ فریدہ گوہر

سفرنامہ بہاول پور میں اجنبی/تبصرہ فریدہ گوہر

تبصرے
فریدہ گوہر                     بہاولپور میں اجنبی‘‘ مظہر اقبال مظہر کا سفر نامہ ہے۔جسے ’’پریس فار پیس  فائونڈیشن ‘‘نے نہایت خوبصورتی اور دیدہ زیب رنگوں سے مزین کیا ہے۔  یہ   2021    میں شائع ہوا۔سر ورق اتنا حسیں ہے کہ ہاتھ خود بخود کتاب کی طرف بڑھتا ہے اور قاری اسے ختم کر کے ہی دم لیتا ہے۔ ’’پھر کیا ہوا؟‘‘  کا تاثر نہیں ملتا بلکہ تجسس  کا تاثر ملتا  ہے کہ مصنف کو اور کیا ، کس انداز سے نظر آیا ہے جو وہ قاری کا ہاتھ تھامے اسے پر شوق  منزلیں طے کرواتا ہے  اور  اقبال کے شعر کی تفسیر بن جاتا ہے۔                                          کھول آنکھ،  زمیں دیکھ ،  فلک دیکھ، فضا دیکھ                                          مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ                     یہ سفر نامہ  ایک سو بیس صفحات پر مشتمل ہے جس میں دو افسانے  ’’دل مندر‘‘ اور  ’’ایک بوند پانی‘‘ بھی شامل ہیں       ...
سپتک کی شاعری میٹھے پانی کا جھرنا ہے / مظہر اقبال  مظہر

سپتک کی شاعری میٹھے پانی کا جھرنا ہے / مظہر اقبال مظہر

تبصرے
شعری مجموعہ : سپتک شاعرہ : فوزیہ اختر رداPosted by Mazhar Iqbal Mazhar on Friday, December 22, 2023 تحریر : مظہر اقبال مظہر( لندن) //کولکتا  ( انڈیا  )  کی شاعرہ  فوزیہ اختر رِدا  کی تصنیف "سپتک" ستمبر 2022 میں شائع ہوئی  ہے۔ ان کی  شاعری مشرقی روایات کی امین رومانوی شاعری  ہے۔ فوزیہ رِدا  کی  یہ تخلیق  میٹھے پانی کا جھرنا ہے جس میں  ان کا تخلیقی   ہنر محبت کے نغمے بکھیرتا  محسوس ہوتا ہے ۔ اس میں پریم کہانی بھی ہے ، محبوب کا روایتی کردار  بھی  موجود ہے مگر اس کا قد محب سے بلند نہیں ہے۔ اس  سے قبل  ان کا نعتیہ کلام  " صاحب  صلی اللہ علیہ و سلم  " شائع ہو چکا ہے۔ 135 صفحات پر مشتمل  شعری مجموعہ   "سپتک "     لندن کے اشاعتی  ادارے پریس فار پیس فاؤنڈیشن  نے شائع کیا ہے۔یہ اس ادارے  کے زیر اہتمام انڈیا سے تعلق رکھنے والی کسی بھی ادبی شخصیت کی پہلی  تصنیف  ہے ۔یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ...

رنگین خواب حقیقت خاک تحریر : ماریہ عبد الجبار تبسم

افسانے
ماریہ عبد الجبار تبسم )پسرور( مسکراتے چہرے کے ساتھ وہ مکمل میک اپ کرکے پلکوں کو مسکارہ لگاتے ہوئے کسی خوشگوار سوچ میں گم کھڑی تھی ۔جیسے اس نے جاگتی آنکھوں میں کوئی خواب سجا لیا ہو اور اس خواب کی طرف بڑھنے کے لیے وہ بہت بے تاب نظر آرہی تھی۔وہ اپنی خوشی کو دوبالا کرتے ہوئے ہونٹوں ک ماریہ عبد الجبار تبسم )پسرور( مسکراتے چہرے کے ساتھ وہ مکمل میک اپ کرکے پلکوں کو مسکارہ لگاتے ہوئے کسی خوشگوار سوچ میں گم کھڑی تھی ۔جیسے اس نے جاگتی آنکھوں میں کوئی خواب سجا لیا ہو اور اس خواب کی طرف بڑھنے کے لیے وہ بہت بے تاب نظر آرہی تھی۔وہ اپنی خوشی کو دوبالا کرتے ہوئے ہونٹوں کو حرکت دئیے بغیر کچھ گنگنا رہی تھی۔اچانک گل کی آواز نے اس کی توجہ اس سے ہٹائی۔ارے بابا !بس کرو اب کتنا تیار ہوگی۔یہ نہ ہو کہ اسے دیکھنے کا موقع گنوا دو تم۔ارے چپ کرو تم بھی نو بجے آنا ہے اس نے۔کنول نے اپنی تیاری جاری رکھتے ہوئے جواب دیا...
سیا ہ بخت / عروج  فاطمہ

سیا ہ بخت / عروج فاطمہ

افسانے
تحریر: عروج فاطمہ اسلام آباد کی سردراتوں میں یاسمین راشد گارڈن کے پاس ایک کھلکھلاتی ہوئی ہنسی کی آواز گونجتی ہزاروں لوگوں کو منموست کرنے کے لیے کافی تھی۔ سیاہ لباس میں ملبوس اور سنہری رنگ کی زلفوں کو کھولے ہوئے،چھوٹی چھوٹی آنکھوں والی اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھی کہ بھائیوں کی زندگی کے لئے ان کی اکلوتی بہن بسمہ کی ایک مسکراہٹ ہی کافی تھی۔ زندگی کے اتار چڑھاؤ تو زندگی کا بس ایک کھیل ہے لیکن اس کی زندگی میں آیا ایک خاموش طوفان جو اس کے ہونٹوں کی مسکراہٹ کے ساتھ اس کی آنکھوں کی مسکراہٹ بھی چھین کر لے گیا۔ منظر تو تب بدلا جب اس کی نظر ایک ایسے شخص پر پڑی جو باہر سے تو شرافت کا لبادہ اوڑھے مگر اندر سے ایک شیطان صفت تھا۔ جوکہ ایک ہی زندگی کے ہزار ٹکڑے کرکے اس نے زندگی کے کسی عبرت ناک موڑ پر انجام دیا۔ بسمہ کی جیسے ہی اس لڑکے پر نظر پڑی تو کچھ لمحوں کےلئے اپنے حواس کھو بی...

ثاقب ندیم کی کتاب نروان گھڑی کا سپنا پر پروفیسر محمد اکبر خان کا تبصرہ

تبصرے
کتاب : نروان گھڑی کا سپنا مصنف : ثاقب ندیم تبصرہ نگار: پروفیسر محمد اکبر خان ثاقب ندیم ایک مستقلاً محوعمل شخصیت ہیں وہ ان کا قلم ان کی ہنگام جولانی کا چشم دید گواہ ہے. وہ اردو نظم اور غزل کے نمائندہ شاعر کے طور پر معروف ہیں. ان کی کتاب *نروان گھڑی کا سپنا*نظم نگاری کا منفرد نمونہ ہے جس میں کئی بے چین کرنے والی نظمیں ہیں، اور کئی چونکادینے کی پوری خصوصیات سے لبریز ہیں. وہ اس مجموعہ نظم کے دیباچے میں اپنی بات کے عنوان سے لکھتے ہیں کہ "میں نے ایک سگ آوراہ سے محبت سیکھی جو روزانہ شام جو میرے گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتا. بچپن میں جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا وہ مجھے پہچانتا تھا پھر لفظ نے مجھے نام دیا تو میں نے لفظ کو برتنا سیکھا میں نے لفظ کو جیسا اور جتنا برتا اس کا کچھ حصہ آج کتاب کی شکل میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں " ثاقب ندیم کی نظمیں دھڑکنوں کی صدا ہیں جن کے الفاظ میں جذبات و احساسا...
کتاب: ٹام سائر کے کارنامے خلاصہ: عرفان حیدر

کتاب: ٹام سائر کے کارنامے خلاصہ: عرفان حیدر

تبصرے
مصنف: مارک ٹوین خلاصہ: عرفان حیدر ٹام سائر کے کارنامے مارک ٹوین کا ایک شاہکار ناول ہے جس نے مصنف کو پوری دنیا میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا تھا۔ ٹام سائر کو امریکا کا سب سے بڑا بڑا مزاح نگار بھی مانا جاتا تھا۔ ٹام سائر کے کارنامے ناول نہ صرف پڑھنے والوں کو تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ ناول میں بڑی مہارت سے معاشرے کے منفی پہلوﺅں پر طنز کیا گیا ہے۔ کہانی شروع ہوتی ٹام نامی لڑکے سے جس کا نام تھامس سائر عرف ٹام ہوتا ہے۔ وہ اپنے سوتیلے بھائی سڈ کے ساتھ اپنی خالہ پولی گے گھر رہ رہا ہوتا ہے۔ ٹام ایک نمبر کا شرارتی اور کام چور لڑکا تھا۔ ہر وقت نئی نئی شرارتیں کرتا تھا اور اپنی خالہ کو بھی بہت تنگ کرتا تھا۔ سڈ اس کی شکایتیں لگا کر اسے خالہ پولی سے سزا دلوتا تھا۔ جبکہ ٹام بھی اس سے اپنا انتقام لازمی لیتا تھا۔ ایک دن خالہ پولی نے اسے سکول سے بھاگ جانے کی سزا دی اور اس سے باغیچے کی باڑ میں لگے تختوں ک...
گاؤں کی رات- تابندہ شاہد

گاؤں کی رات- تابندہ شاہد

افسانے
تابندہ شاہد وہ پہلی مرتبہ گاؤں جا رہی تھی۔ اُس کی بیٹی کی سرکاری تعیناتی گاؤں میں نئے کُھلے خواتین کالج میں ہوئی تھی۔ کالج کے احاطے میں ایک چھوٹا سا گھر بھی مل گیا اور وہ اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ساتھ وہاں منتقل ہو گئی۔ دو ماہ ہو چکے تھے۔ ابا، بہن، بھائی،  خالہ وغیرہ نے دو تین مرتبہ گاؤں کا ایک روزہ چکر لگایا مگر اُسے موقع نہ ملا۔ آج بغیر کسی منصوبہ بندی کے اُسے ۔۔۔۔۔ بیٹی کے ساتھ جانا پڑ گیا۔ بیٹی ہمیشہ عوامی بس میں سفر کرتی تھی۔ گھر کے بقیہ افراد ذاتی گاڑیوں میں جاتے رہے تھے لیکن اِسے بیٹی کے ساتھ عوامی بس میں جانا پڑا۔ بسیں پچھلی صدی کی یادگار تھیں۔ تنگ تنگ نشستیں اور کھٹارا ڈھانچہ ۔۔۔۔۔ انجن کی آواز سے مردے جاگ جائیں اور پریشر ہارن کی آواز سے مردے دوڑ لگا دیں ۔۔۔۔۔۔ سفر شروع ہوا۔ آدھا گھنٹہ موٹروے پر قدرے بہتر رہا پھر بس موٹروے سے اُتر کر ضلع کی حدود میں داخل ہو گئی۔ اصل سفر ( انگری...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact