خالی سجدے/ تحریر: حنا نور
اللّٰہ اکبر، اللّٰہ اکبر…” گاؤں کی پرانی مسجد سے اذان کی آواز ابھری، جو پہاڑیوں سے ٹکرا کر واپس پورے “اوزون گول” میں گونجنے لگی۔ یہ ترکی کا ایک چھوٹا سا گاؤں تھا، جہاں وقت سست رفتاری سے چلتا تھا۔ اذان کے ساتھ ہی ایک خنک ہوا چلی ایسی ٹھنڈی، جو روح کو اندر تک […]
افسانہ :بیل کی چوری |مصنف:سید احسن تقویم
جس دن چوہدری الیاس کا بیل چوری ہوا پورے گاوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گٸی۔کمیرے گاوں کی خاک چھانتے پھرتے کہ کہیں بیل کا کوٸی سراغ ملے مگر بیل ناپید تھا۔کمیروں کی اضطرابی کیفیت فلک بوس تھی۔وہ کبھی طویلے کی طرف دوڑتے اور کبھی حویلی میں ہاتھ باندھے حاضر ہو جاتے۔چوہدری الیاس تھوک […]
افسانہ: قیدی/ تحریر: سحر شاہ

“آہا…. میرا نیا دوست۔۔۔ آؤ میں تمہیں اپنے باقی ساتھیوں سے ملواؤں۔ وہ سب تمہیں خوش آمدید کہیں گے۔” میں نے یہ کہہ کر جونہی اس بوسیدہ جلد پہ پیار سے ہاتھ پھیرا تو وہ چمک اٹھی۔ شاید “نیا” کے لفظ نے اسے خوشی سے جگمگانے پر مجبور کر دیا تھا۔ میرے لبوں پہ بھی […]
گہری کھائی ماہم حامد: ڈیرہ غازی خان
”ابھی تو بیڈ کے دراز میں ہزار روپے رکھ گئی تھی میں۔ کیا بیڈ کا دراز کھا گیا انھیں۔ ضرور تمھاری بیٹی نے اٹھائے ہیں سکینہ! پوچھو اس سے، نہیں تو پھر میں اچھی طرح پوچھتی ہوں اسے۔“ سلطانہ بیگم ہزار روپے گم ہونے پر شدید غصے میں تھیں۔ بات ہزار کی نہیں ان […]
عزت دار کون ؟آرسی رؤف
آرسی رؤف،اسلام آباد آج چھٹی کا دن تھا۔بچوں نے خوب غل غپاڑہ مچایا ہوا تھا۔ مسز درانی کو اس علاقے میں وارد ہوئے چند روز ہی ہوئے تھے۔وہ ایک این جی او چلا رہی تھیں اور خود کو عورتوں کے حقوق کی علم بردار کہلوانے پر فخر محسوس کرتی تھیں۔عائشہ انہی سے مل کر آرہی […]
محبت سے جنت تک/ بقلم: مریم محمددین

بقلم: مریم محمددین کھڑکی کے قریب آمنے سامنے رکھی ہوئی وہ کرسیاں… محبت کی پہلی گواہ تھیں۔ مدھم چاندنی کھڑکی کے شیشے پر اتر رہی تھی، اور ان کرسیوں پر حُرم اور محمد کے درمیان سرگوشیوں کا ایک ایسا سلسلہ جاری تھا جس میں محبت اپنی بنیاد رکھ رہی تھی۔ دونوں کے چہرے مسکراہٹوں سے […]
افسانہ :چھوٹی خالہ ادیب : قیُوّم خالد (شکاگو ، امریکہ)

ادیب : قیُوّم خالد (شکاگو ، امریکہ) ************* سفر اپنے آخری مرحلہ میں تھا،ریل گاڑی کی رفتار دم توڑ رہی تھی، تھکن سے اُسکا جسم چُور چُور تھا، ایک ایک ہڈی درد کررہی تھی۔ حیدرآباد سے نئی دہلی، نئی دہلی سے امرتسر،اٹاری، پھر واہگہ بارڈر، پھر لاہوراور وہاں سے اسلام آباد، بیچ میں اِمیگریشن اور […]
خواب سراب اور حقیقت۔۔۔۔۔۔۔نگہت فرمان۔
اچانک اس نے گھبرا کر آنکھیں کھول دیں۔ چند لمحے تو اسے یہ سمجھنے میں لگے کہ کیا ہوا پھر اسے حساس ہوا وہی خواب تھا۔ اے سی کی موجودگی میں بھی چہرہ پسینے سے تر تھا۔ وہ پھر دوبارہ اس خوف سے نہ سو سکی کہیں پھر یہی خواب میرا تعاقب نہ کرے۔ یہ […]
افسانہ : منڈی۔ کائنات منیر
فجر کی نماز پڑھ کر ارم اپنی چارپائی پر بیٹھنے لگی۔ تو اس کی دادی جو ساتھ والی چارپائی پر بیٹھی تسبیح کر رہی تھی ۔”بولی ارم آج تم کالج نا جاؤ چھٹی کرو “۔دادی کی بات سن کر ارم نے کہا “کیوں آج کیوں نا جاؤ دادی آج تو میرا جانا بہت ضروری […]
مایوسی سے امید تک ۔۔۔۔۔۔نگہت فرمان
شمائل ابھی گریجویشن کے آخری سال کے امتحانات کی تیاری کر رہی تھی کہ اس کے گھر والوں کو نبیل کا رشتہ پسند آ گیا تھا۔ نبیل کی والدہ نے شمائل کی کزن کی شادی میں اسے دیکھا تھا اور پہلی ہی نظر میں انہیں سادہ سی، سر پر دوپٹہ اوڑھے، دیگر لڑکیوں سے الگ […]