تسنیم جعفری کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تحریری مقابلے کا اعلان
اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں معروف لکھاری، ادیبہ اور مصنفہ محترمہ تسنیم جعفر ی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نوجوان اہل قلم کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان کر دیا گیا ہے - پریس فارپیس فاؤنڈیشن یوکے نے ادب اور مثبت اقدار کے فروغ کے لئے سماجی ذرائع ابلاغ پر کوشاں گروپ“ ادیب نگر“ کے اشتراک سے اس تحریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے - ادیب نگر ان دنوں اپنی سالگرہ کی تقریبات کا بھی انعقاد کر رہا ہے -
تحریر ی مقابلے کا عنوان
- تحریر ی مقابلے کا مرکزی عنوان“ تسنیم جعفری: میری نظر میں“ہے جس کا مقصد محترمہ تسنیم جعفر ی کی زندگی اور ادبی اور تخلیقی پہلوؤں کو اجاگر کرنا اور نوجوانوں میں ماحولیات اور سائنسی موضو عات میں دلچسپی پیدا کرنا ہے
مقابلے میں مزید ذیلی موضوعات کو بھی شامل ...