اسلام آباد (پی ایف پی نیوز)

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے سنیئر سکالر  سید عاصم شاہ نے کامیابی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری کے دفاعی امتحان میں انہوں نے اپنی تحقیق پیش کی اور امتحان لینے والے پروفیسروں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ان کا تحقیقی مقالہ “سٹاک مارکیٹ کا تجزیہ اور اس میں ہونے والے اتار چڑھاؤ” کے موضوع پر تھا جس میں انہوں نے ترقی یافتہ و ترقی پزیر ممالک کے سٹاک کے نظام پر تفصیلی تحقیق پیش کی۔ کامیاب امتحان کے بعد انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ان کے سپر وائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد خان کی محنت اور والدین و دوستوں کی دعاؤں کے سر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تحقیق کا کلچر عام ہونا چاہئیے جبکہ پی ایچ ڈی جیسی محنت طلب ڈگری کو مکمل کرنے والوں کو اعلی تدریسی شعبوں میں خدمات سر انجام دینے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سید عاصم شاہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے ایک چھوٹے سے قصبے ٹاون شپ ہری پور سے ہے اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ایک سرکاری سکول سے حاصل کی اور اعلی تعلیم کے لئے اسلام آباد کی اقرا یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ اس موقع پر تمام اساتذہ کرام نے انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact