پریس فار پیس اشاعتی پالیسی

ہماری ایڈیٹوریل اورایڈمن ٹیم کے ارکان کا کوئی خاص سیاسی یا فکری فہم ہوسکتا ہے، مگر ہم اپنے نقطہ نظر سے ہٹ کر یا متصادم تحریریں بھی شائع کرتے ہیں بشرطیکہ تحریر متوازن اور مدلل ہو۔ پریس فار پیس جموں وکشمیر سے جڑے کسی بھی موضوع و خیال کو موضوع بحث بنانے میں کوئی رکاوٹ محسوس نہیں کرے گا جب تک کہ تنقید و حمایت کے آداب ملحوظ رکھے گئے ہوں۔

ہم کسی بھی قسم کے تعصب کی نفی کرتے ہیں، اور پریس فار پیس کے پلیٹ فارم سے کسی دینی و لادینی، سیاسی و غیر سیاسی تنظیم یا کسی گروہ و مکتب فکر کا نمائندہ بننے سے بچنے کے لیے مخصوص تحاریر روکنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ پریس فار پیس کی ویب سائٹ پر شائع شدہ کسی بھی تحریر کو اشاعت کے بعد بغیر وجہ بتائے ہٹایا جا سکتا ہے۔