19 نومبر 2020

مظفرآباد( پی ایف پی نیوز ) حکومتِ آزادکشمیر نے جنگلی حیات کے شکار پر پابند ی عائد کردی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کے آفیسران کو سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔قیمتی جنگلات کو آگ لگنے جیسے واقعات سے بچانے کیلئے شعور اور آگاہی کا عمل موثر بنانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں جنگلات کو آگ لگانے اور نایاب جانور وں اور پرندوں کے شکار کے متعدد واقعات رپورٹ ہوۓ ہیں اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے کوشاں مقامی اداروں نے حکومت سے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔آزاد کشمیر کے وزیروائلڈ لائف و فشریزراجہ جاوید اقبال نے محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کے آفیسران کیساتھ ایک میٹنگ میں اس ضمن میں ہدایات جاری کیں۔آزادکشمیر میں اہم جنگلی حیات کے علاقوں میں دو سال کیلئے شکار پر پابند ی لگادی گئی ہے۔ وزیر وائلڈ لائف و فشریز کے احکامات کی روشنی میں پیر چناسی‘ ضلع نیلم ویلی‘جہلم ویلی‘حویلی‘فاروڈ کہوٹہ‘منگلا ڈیم میرپور‘ نکیال‘چڑہوئی‘سماہنی اور دیواوٹالہ نیشنل پارک میں عرصہ دوسال کیلئے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں ان علاقوں میں دفعہ 144کانفاذ بھی کیا جائے گاتاکہ آزادکشمیر کے قدرتی حسن کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔اور ماحو ل دوست سیاحت کو فروغ مل سکے۔

مزید پڑھیے


پریس فار پیس کے زیر اہتمام خواتین کے تربیتی مرکز کا قیام

باغ (پی ایف پی نیوز) خواتین کی فنی مہارتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے پریس فارپیس کا پراجیکٹ جو کرونا کے اثرات کی وجہ سے عارضی طور پر تعطل کا شکار تھا اب دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔پریس فار پیس کے زیر اہتمام یونین کونسل ناڑشیر علی خان بمقام سناڑ میں ووکیشنل سینٹر کی افتتاحی تقریب منقعد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے کہا کہ سناڑ میں ایک ووکیشنل سنٹر کی اشد ضرورت تھی۔

گرلز ڈگری کالج تراڑکھل میں بی ایس سی ڈگری پروگرام کا خاتمہ

تراڑکھل (پی ایف پی نیوز) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تراڑکھل میں چارسالہ بی ایس سی ڈگری پروگرام ختم کرد یا گیا ہے اور طالبات کو یونی ورسٹی آف پونچھ میں تعلیم جاری کرنے کا کہا گیا ہے -تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تراڑکھل میں چار سالہ بی ایس سی ڈگری پروگرام 2018 میں شروع کیا گیا جس کا الحاق یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ سے کیا گیا۔ لیکن چوتھے سمیسٹرکے امتحانات کہ بعد گرلز ڈگری کالج تراڑکھل کی انتظا میہ نے طالبات کو مطلع کیا کہ ان کے پاس اس کورس کی تعلیم جاری رکھنےکے لیے مطلوبہ سہولیات نہیں ہیں لہذا طالبات کو راولاکوٹ یونیورسٹی میں بھیجا جاے گا ۔ مزید پڑھیے


کنٹرول لائن کشیدگی ، پانچ افراد شہید، درجنوں زخمی

مظفرآباد /سرینگر (پی ایف پی نیوز) : جموں وکشمیر میں لائین آف کنٹرول پر تعینات پاکستان اور انڈیا کی افواج کے مابین سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں فائرنگ سےپانچ شہری شہید اور درجنوں مکانات تباہ ہوۓ ہیں۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر فائربندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے سیز فائر لائن پر بلااشتعال ہندوستانی فائرنگ و گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 5افراد شہید اور28سے زائد زخمی ہوئے ہیں

مزید پڑھیے

ماحول دوست تعمیراتی منصوبہ کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تکمیل کے قریب

مظفرآباد ( پی ایف پی نیوز) دریائے جہلم پر تعمیر ہونے والا 720میگا واٹ کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ، یہ منصوبہ سلک روڈ فنڈ کا پہلاایکو فرینڈلی انوسٹمنٹ پراجیکٹ ہے اس کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملی گی۔ مزید پڑھئے