Thursday, April 25
Shadow

Month: December 2021

پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور غازی ملت  پریس کلب کے زیر اہتمام ماحولیات  کے بارے میں ورکشاپ  کا انعقاد

پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور غازی ملت پریس کلب کے زیر اہتمام ماحولیات کے بارے میں ورکشاپ کا انعقاد

Activities, ہماری سرگرمیاں
راولاکوٹ پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور  غازی ملت پریس کلب کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوۓ ماحولیات اور جنگلات کے ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ اگر موسمیا تی تبدیلیاں اسی شدت سے جاری رہی تو کرہ اراضی کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے – ماحولیات سے منسلک خطرات کو اجاگر کر نے کے لئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے - جنگلات انسانی بقا کے لئے ناگزیر ہیں -پریس فار پیس فاؤنڈیشن  اور غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے زیراہتمام“موسمیاتی تبدیلیوں کی رپورٹنگ: ڈیجیٹل دور میں“کے موضوع پر یہاں ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں، سماجی کارکنان، میڈیا ایکٹیوسٹس  اور دانشوروں نے شرکت کی -ورکشاپ سے  معروف تربیت کار شبینہ فراز(کراچی) ڈاکٹر افتخار ناظم جنگلات پونچھ سرکل،سردار ارشد اسسٹنٹ ڈائریکٹر  ادارہ تحفظ ماحول ،صدر غازی ملت پریس کلب سردار راشد نزیر،...
شبینہ فراز – تربیت کار ۔ صحافی ۔ کراچی

شبینہ فراز – تربیت کار ۔ صحافی ۔ کراچی

رائٹرز, ہماری سرگرمیاں
محترمہ شبینہ فراز کا شمار ماحولیاتی سائنس پر مضامین لکھنے والی ممتاز صحافیوں  اور فیچر نگاروں میں ھوتا ھے -ملک کے مختلف اخبارات اور میگزین مین آپ کے کالم شائع ھوتے ھین - آج کل بی بی سی اردو کے لئے بھی لکھ  رہی ہیں -اس کے علاوہ کی عالمی ماحولیاتی اداروں کے تحت متعدد پراجیکٹس مکمل کئے ہیں -آپ کانفرنسوں مین ماحولیاتی مسائل پر لیکچر دیتی ھین.اردو میں ماحولیاتی صحافت کا آغاز شبینہ فراز ہی نے کیا۔ اپنے کام پر بے شمار انعامات اور اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔حکومت پاکستان نے انہیں بہترین ماحولیاتی لکھاری کے اعزاز سے نوازا۔حال ہی میں آگاہی ایوارڈ کی مستحق ٹھہریں -بیرون ملک بہت سی فیلوشپ اور اسکالرشپ کے زریعے شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں -آج کل اپنی پہلی کتاب لکھ رہی ہیں -شمال کے لوگ اور موسم جو شمالی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیاں اور ان کے لوگوں خصوصا خواتین پر اثرات کے بارے میں ہو گی -پریس...
لوات بالا۔وادی نیلم- کہانی کار محمد اقبال ہما

لوات بالا۔وادی نیلم- کہانی کار محمد اقبال ہما

تصویر کہانی
کہانی کار محمد اقبال ہما  وادیِ نیلم کے خوب صورت ترین قصبہ جات کی فہرست مرتب کی جائے تو سرِ فہرست رکھنے کے لیے لوات بالا سے موزوں نام تلاش کرنا شاید دشوار ہوجائے۔سطح سمندر سے دوہزار ایک سو چونتیس میٹر بلندی پر واقع لوات بالا لوات ندی کے بائیں کنارے پر آباد ہے۔ یہ غالباً وہی قدیم تاریخی قصبہ ہے جسے راج ترنگنی میں ویلوات کے نام سے یادکیا گیا ہے۔ کشمیر گزٹ مرتب کردہ ۱۸۷۳ کے مطابق یہ گاؤں بارہ گھرانوں اور ایک مسجد پر مشتمل تھا۔  آبادی میں زمینداروں کے علاوہ ایک مولوی، ایک لوہار اور ایک ترکھان شامل تھے۔ کشمیر گزٹ میں لوات ندی کو بوسک نالے کے نام سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تقسیم ہند کے وقت لوات، وادی نیلم کے اُن چند قصبہ جات میں شامل تھا جہاں مڈل سکول علم کی روشنی بکھیر رہا تھا۔ اسی پس منظر کا اعجاز ہے کہ آج کے لوات بالا میں شرح خواندگی ضلع نیلم کے باقی قصبہ جات سے زیادہ ہے اور ضلع نیلم...
ادیب  اور ڈرامہ، فلم سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمد کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تحریری مقابلے کا اعلان

ادیب اور ڈرامہ، فلم سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمد کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تحریری مقابلے کا اعلان

ہماری سرگرمیاں
پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں بچوں کے معروف ادیب  اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمدکوخراج تحسین پیش کرنے اور بچوں کے ادب  کے فروغ کے لئے نوجوان اہل قلم کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان کر دیا گیا ہے تحریر ی مقابلے کا عنوان – تحریر ی مقابلے کا مرکزی عنوان'ابن آس محمد: میری نظر میں ہے  'جس کا مقصد بچوں کے معروف ادیب  اور ڈرامہ، فلم سکرپٹ رایئٹر  ابن آس محمد کی زندگی اور ادبی اور تخلیقی پہلوؤں کو اجاگر کرنا  اور  بچوں کے ادب سے وابستہ  اہل قلم کو اپنی تحریری صلاحیتوں کو  بہتر کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے- مقابلے میں مزید ذیلی موضوعات کو بھی شامل  کیا گیا ہے – جن میں درج ذیل شامل ہیں:-  ابن آس محمدبطور کہانی نویس  ابن آس محمد بطور ناول نگار ابن آس مح...
ایک کلاس روم بھی نہیں ہے

ایک کلاس روم بھی نہیں ہے

تصویر کہانی
یہ آزاد کشمیر کے ضلع مظفرآباد تحصیل نصیر آباد کے گاؤں چمبہ کے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کی تصاویر ہیں جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں بچے اپنی زندگی سے کھیلتے ھیں۔ 5اکتوبر 2005میں اس ادارے کی عمارت تباہ ھو گئی تھی جو حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے تا حال نہ بن سکی ۔ چند سوالات نام نہاد آزاد کشمیر کے حکام بالا کے نام۔ یہ سرد موسم یہ معصوم بچے جو اس ملک و قوم کا مستقبل ھیں کیا ان کا حق کلاس روم نہیں ھے ؟ کیا یہ انسانی معاشرے کا حصہ نہیں ؟ کیا یہ اس ریاست کے باشندگان نہیں ھیں ؟ کیا ان کا حق باقی دنیا کی طرح تعلیم حاصل کرنا اور جینا نہیں ھے؟ جہاں چھت بھی ھو اور چار دیواری بھی ھو سردی سے یہ پھول جیسے ننھے جسم بچ سکیں۔ ان کی تعلیم کے ساتھ صحت کا بھی خیال رکھا جا سکے۔ ہاں یہ تمام سہولیات وھاں میسر ھوتی ھیں جہاں انسان اور انسانیت کی قدر ھو؟ زلزلہ زدگان کی مد میں آنے والے کھربوں روپے تو ھڑپ ...
حویلی آزاد کشمیر گم گشتہ جنت

حویلی آزاد کشمیر گم گشتہ جنت

آثارِقدیمہ, آزادکشمیر, تحقیق, سیر وسیاحت
حویلی ریاست پونچھ کی ایک زرخیز اور مردم خیز تحصیل تھی ۔ریاست پونچھ کا صدر مقام شہر پونچھ تحصیل حویلی کی حدو دمیں واقع تھا۔ جہاں راجگان پونچھ کی عالیشان رہائش گاہیں ،موتی محل ، میاں نظام الدین ، وزیر اعظم پونچھ کی حویلی ۔ مہتمم بندوبست پونچھ جو ایک انگریز تھا کا دفتر۔پیر حسام الدین گیلانی کا حسام منزل، جعفری بلڈنگ وغیرہ تاریخی اور قابل دید جگہیں تھیں۔ 1947میں پونچھ شہر ہندوستان کے قبضہ میں چلا گیا تا ہم حد متارکہ پر موجودہ ضلع حویلی میں دیگوار تیڑواں سے لے کر خواجہ بانڈی اور ہلاں سے لے کر محمود گلی تک بہت سارے تاریخی ، سیاحتی اور زمانہ قدیم میں آباد  کئی مقامات ایسے ہیں جو اپنے اندر سیاحوں اور دیگر اہل ذوق کی دلچسپی کا سامان لیئے ہوئے ہیں ۔ذیل میں چند اہم مقامات کا تذکرہ کرنا چاہوں گا۔ سرائے علی آباد یہ  بین الاقوامی شہرت کے حامل درہ حاجی پیر کے دامن میں واقع ہے یہ سرائے...
‫خواتین کی خودکفالت کے منصوبے”ایمپاورنگ ویمن پراجیکٹ” کا باقاعدہ آغاز

‫خواتین کی خودکفالت کے منصوبے”ایمپاورنگ ویمن پراجیکٹ” کا باقاعدہ آغاز

ہماری سرگرمیاں
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خواتین کی خودکفالت کے منصوبے ' ایمپاورنگ ویمن پراجیکٹ' کا باقاعدہ آعاز کر دیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت خطے میں پہلی بار خواتین کی چیریٹی شاپ کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآباد کے چیف ایگزیکٹو میجر (ر)محمد نعیم تھے۔ اس موقع پر خواتین کی تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں خواتین کے تیارکردہ دیدہ زیب ملبوسات رکھے گئے تھے۔ عوام نے خواتین کی ہنر اور صلاحیتوں کی تعریف کی-' ایمپاورنگ ویمن پراجیکٹ' کے تحت خواتین کو تین ماہ کے اندر خود کاروبار کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے جس میں وہ بیرون ملک سے منگوائے گئے کپڑوں کی ری ڈیزانئنگ کرتی ہیں - انھیں کچن گارڈنگ،فرسٹ ایڈکی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے ان کی تحریری اورتقریری صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے -‬تقریب کے مہمان خصوصی الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآبا...
بیس بگلہ: الشفا آئی ٹرسٹ  اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے آئی کیمپ میں تین سو مریضوں کا مفت چیک اپ

بیس بگلہ: الشفا آئی ٹرسٹ اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے آئی کیمپ میں تین سو مریضوں کا مفت چیک اپ

ہماری سرگرمیاں
بیس بگلہ باغ آزاد کشمیرالشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآباد اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن بھٹی شریف کے رضا کاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا - ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں تین سو کے لگ بھگ مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا - متعدد مریضوں کو آپریشن تجویز ہوا جس کا اہتمام الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآبادمیں کیا جاۓ گا - اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ سماجی کارکنان اور تعلیمی شخصیات نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں آنکھوں کے علاج اور چیک اپ کی مفت اور جدید سہولیات کی فراہمی پر‎الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآبادکے ماہر ڈاکٹروں اور عملے کے جذبہ خدمت کو زبردست الفاظ میں سراہا-مقررین نے کہا کہ ضلع باغ کے اندر آنکھوں کے علاج کا کوئی نہیں ہے اور لوگوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کثیر رقم خرچ کرکے علاج کروانا پڑتا ہے۔ایسے میں آنکھوں ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact