Tuesday, April 23
Shadow

Day: October 23, 2021

مظفر بخاری – ایک ہشت پہلو و ہمہ جہت شخصیت / ظہیر ایوب

مظفر بخاری – ایک ہشت پہلو و ہمہ جہت شخصیت / ظہیر ایوب

شخصیات
ظہیر ایوب جمعے کے خطبے کے دوران ایک مولانا صاحب انتہائی مدلّل اور عالمانہ انداز میں کمیونزم،سوشلزم ،فاشزم اور اسلام کا تقابلی جائزہ پیش کر رہے تھے۔جس میں وہ دلائل و براہین کے ساتھ اسلام کے وضع کردہ معاشی نظام اور دیگر نظام ہائے افرنگی کے حُسن و قبح پر بات کر رہے تھے۔مولانا کی بصیرت افروز باتیں سُن کر کافی تعجب اور خوشگوار حیرت ہوئی۔۔۔کیونکہ ہمارے ہاں جمعے کے اکثر اجتماعات میں روز مرہ کے سماجی مسائل یا علم و تحقیق کی فضیلت پر بات کرنے کی بجائے معجزات،قصے کہانیوں اور کافروں کو بد دعائیں دینے پر زیادہ فوکس ہوتا ہے۔ ذرا قریب جانے پر معلوم ہوا کہ یہ قاری مظفر بخاری صاحب ہیں جو دین فہمی کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر کے جملہ موضوعات پرگہری و وقیع نظررکھتے ہیں۔ پہلے آپ باقاعدگی کے ساتھ مسجد الفلاح میں جمعہ پڑھایا کرتے تھے۔جس میں آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں روزمرہ کے مختلف معاشرتی مسائل اور حقوق...
کچن گارڈننگ  ورکشاپ کا انعقاد

کچن گارڈننگ ورکشاپ کا انعقاد

ہماری سرگرمیاں
خود کفالت کے لئے عوام زمینداری اور زراعت سے رشتہ جوڑیں: ندیم احمد ،کامران آزاد اور روبینہ ناز کا خطاب  باغ آزاد کشمیر   ‎پریس فارپیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام محکمہ زراعت کے تعاون سے لوہار بیلہ ناڑ شیر علی میں ایک روزہ کچن گارڈننگ تربیت کا انعقاد کیا گیا ‎محکمہ کی طرف سے ‎ ندیم احمد اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر  باغ ‎، راجہ کامران آزاد  زراعت افسر ‎اور ممتاز احمد میر فیلڈ اسسٹنٹ مرکز  ناڑ شیر علی خان نے  خواتین کو تربیت دی اور سبزیاں کاشت کرنے کی اہم معلومات اور ٹپس بھی دیں -بعد میں پریکٹیکل کرکے بھی خواتین کو بہتر طریقے سے بیج بونے کا جدید  طریقہ کار بھی بتایا   - اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر  ندیم احمد اور زراعت آفیسر  راجہ کامران آزاد نے تربیتی لیکچر میں کہاکہ سبزیاں اور پھل ہماری غذا کا اہم جزو ہیں - گھر وں میں سبزیوں کی کاشت سے خود کفالت کی منزل کو حاصل کیا جا سکتا ہے - انھوں نے کہا...
پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور الشفا  ٹرسٹ کے اشتراک سے  مفت آئی کیمپ کا انعقاد

پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور الشفا ٹرسٹ کے اشتراک سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

خبریں, ہماری سرگرمیاں
تین سو  مریضوں کا مفت معائینہ اور درجنوں افراد کو عینک کی فراہمی  الشفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر اور عملہ قوم کے مسیحاہیں- قوم فلاحی اداروں کی سرپرستی کرے ڈاکٹر سجاول،،روبینہ ناز،،سعید الرحمن اور سردار خورشید خان کا خطاب  باغ آزاد کشمیر(پی ایف پی ایف نیوز) ‎یونین کونسل ناڑ شیر علی خان بمقام بی ایچ یو لوہار بیلہ میں پریس فارپیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا -یہ کیمپ الشفإء آئی ٹرسٹ ہسپتال  مظفر آباد کے تعاون سے لگایا گیا۔ یو سی ناڑ شیر علی خان میں پہلی بار عوام الناس کے لیے آئی کیمپ لگایا گیا -یہ اعزاز پریس فارپیس فاونڈیشن کو حاصل ہوا کہ یو سی ناڑ شیر علی خان میں تین سو  کے لگ بھگ مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ ہوا -اس کے علاوہ  اڑتیس مریضوں کو  آپریشن تجویز ہوا  جن کے مفت آپریشن الشفا ٹرسٹ ہسپتال مظفر آبادمیں کیے جائیں گے ...
انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج ۔۔۔ ۔۔۔۔۔تحریر۔۔پروفیسر محمد ایاز کیانی

انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج ۔۔۔ ۔۔۔۔۔تحریر۔۔پروفیسر محمد ایاز کیانی

آرٹیکل
۔تحریر۔۔پروفیسر محمد ایاز کیانیکرونا کے جان لیوا موذی مرض کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کی معیشت بری طرح سے متاثر ہوئی وہاں پر ہر شعبہء زندگی اس کی تباہ کاریوں کی زد میں رہا ۔۔۔۔ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 45 لاکھ لوگ دنیا بھر میں اس مرض کی وجہ سے لقمہء اجل بنے۔۔ لاکھوں لوگ بےروزگار ہوئے ،پاکستان میں اگرچہ جانی نقصان کم  ہوا مگر کاروباری سرگرمیوں کے تعطل اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی بندش کی وجہ سے ہماری معاشی حالت( جو عموماً ہر دور میں وینٹی لیٹر پر  ہوتی ہے )پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے۔۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔۔ مہنگائی اور ڈالر اپنی برتری کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ چکے ہیں ۔۔اس ساری صورت حال میں عام آدمی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اور اس کے  لیے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا ہر گزرتے دن کے ساتھ  دشوار تر ہوتا جا رہا ہے۔۔مگر اس وبا کی وج...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact