مظفر بخاری – ایک ہشت پہلو و ہمہ جہت شخصیت / ظہیر ایوب
ظہیر ایوب
جمعے کے خطبے کے دوران ایک مولانا صاحب انتہائی مدلّل اور عالمانہ انداز میں کمیونزم،سوشلزم ،فاشزم اور اسلام کا تقابلی جائزہ پیش کر رہے تھے۔جس میں وہ دلائل و براہین کے ساتھ اسلام کے وضع کردہ معاشی نظام اور دیگر نظام ہائے افرنگی کے حُسن و قبح پر بات کر رہے تھے۔مولانا کی بصیرت افروز باتیں سُن کر کافی تعجب اور خوشگوار حیرت ہوئی۔۔۔کیونکہ ہمارے ہاں جمعے کے اکثر اجتماعات میں روز مرہ کے سماجی مسائل یا علم و تحقیق کی فضیلت پر بات کرنے کی بجائے معجزات،قصے کہانیوں اور کافروں کو بد دعائیں دینے پر زیادہ فوکس ہوتا ہے۔
ذرا قریب جانے پر معلوم ہوا کہ یہ قاری مظفر بخاری صاحب ہیں جو دین فہمی کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر کے جملہ موضوعات پرگہری و وقیع نظررکھتے ہیں۔
پہلے آپ باقاعدگی کے ساتھ مسجد الفلاح میں جمعہ پڑھایا کرتے تھے۔جس میں آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں روزمرہ کے مختلف معاشرتی مسائل اور حقوق...