Friday, April 19
Shadow

Day: September 2, 2021

پریس فار پیس فا ؤنڈیشن کی تقریب تقسیم ایوارڈ اور تعلیمی وظائف  چار ستمبر کو  ہوگی

پریس فار پیس فا ؤنڈیشن کی تقریب تقسیم ایوارڈ اور تعلیمی وظائف چار ستمبر کو ہوگی

ہماری سرگرمیاں
باغ پی ایف پی ایف نیوزپریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ تحریری مقابلہ اور تعلیمی وظائف  چار ستمبر بروز ہفتہ دن ساڑھے گیارہ بجے  لوہار بیلہ  ناڑ شیر علی خان باغ آزاد کشمیر میں ہوگی- تقریب کی مہمان خصو صی ممتاز علمی شخصیت ڈاکٹر نگہت یونس ہوں گی جبکہ صدارت سماجی رہنما سردار یونس خان کریں- تقریب میں پریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی خان   کے شرکا میں ایوارڈز ،سرٹییفکیٹ اور دیگر انعامات تقسیم کریں گے -پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کے مطابق  تقریب میں مظفرآباد ، راولاکوٹ اور باغ کی نمایاں ادبی اور علمی شخصیات بھی شریک ہوں گی - پریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نا ڑشیر علی خان میں سیاحت کے فروغ اور مقامی مسائل اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئےدو ماہ قبل ایک   تحریری  مقابلے کا انعقاد کیا گیا  تھا جس میں بیس لکھاریوں ، شعرا اور نوجوان اہل قلم ن...
جاوید خان۔ سفر نگار، نثر نگار – راولاکوٹ

جاوید خان۔ سفر نگار، نثر نگار – راولاکوٹ

رائٹرز
جاوید خانجاوید خان آزادکشمیر پونچھ(راولاکوٹ)  سے تعلق رکھتے ہیں. درس و تدریس سے وابستہ ہیں.,, ہندوکش کے دامن میں,,  ان کا دوسرا سفرنامہ ہے. ان کے پہلے سفرنامے,, عظیم ہمالیہ کے حضور,,  کو انجمن ترقی پسند مصنفین کی طرف سے سال 2019 کے بہترین سفرنامے کا ایوارڈ مل چکا ہےہندوکش کے دامن میں,,  وادی چترال, وادی کیلاش اور وادی کمراٹ کا سفرنامہ ہے. مصنف ان وادیوں کے ماضی بعید کی سیر کرواتا ہے. جہاں گندھارن دیوی (تہذیب)  بال سنوارے بیٹھی ہے. نیز کیلاش کے تہذیبی پس منظر کے ساتھ ساتھ جا بہ جا فطری مناظر نقش ملتے ہیں. عظیم ہمالیہ کے حضور ، جاوید خان ...
سید علی گیلانی ، مرحوم والد صاحب اور رائے کا اختلاف/ شمس رحمان

سید علی گیلانی ، مرحوم والد صاحب اور رائے کا اختلاف/ شمس رحمان

شخصیات
شمس رحمان والد صاحب کی وفات کے بعدسے میں ذہنی طور پر ایک عجیب کیفیت سے دوچار ہوں۔ زندگی جیسے واپس بچپن میں چلی گئی ہے اور میں اس کو بار بار دیکھتا ہوں اور  سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کبھی ڈر کر بھاگ جاتا ہوں ۔ توجہ ہٹانے کے لیے کیا کیا کچھ کرتا ہوں اور کبھی جیسے سکون سے یادوں کی آغوش میں سوجاتا ہوں اور کبھی لڑنے بھڑنے لگتا ہوں ۔ اس لیےجب سید علی گیلانی صاحب کی رحلت کی خبر پڑھی تو ان کے بارے میں بھی میں والد صاحب کے بغیر سوچ نہ سکا  اور نہ لکھ سکتا ہوں۔ مگر کچھ تبصرے و تاثرات پڑھ کر لکھے بغیر رہا بھی نہیں  جا رہا۔ صوفی محمد جان مرحوم و مغفور جب مجھے معلوم بھی نہیں تھا کہ سیاسی نظریات کیا ہوتے ہیں تو  والد صاحب صوفی محمد جان مرحوم و مغفور کی طرف سے  فراہم کردہ لٹریچر کے  ذریعے میرا تعارف جماعت اسلامی کے نظریات سے ہونا شروع ہوگیا تھا. تب میں ہائی سکول  کے آخری سال...
پھولاوئی وادی نیلم تحریر:   خرم جمال شاہد

پھولاوئی وادی نیلم تحریر: خرم جمال شاہد

سیر وسیاحت
تحریر:   خرم جمال شاہد  خرم جمال شاہد گاؤں پھو لا وئی آزاد کشمیر ضلع نیلم تحصیل شاردہ یونین کونسل گریس  میں واقع ہے اس گا ؤں میں  12 ڈھو کیں ہیں۔ سطح سمندرسے اس گاؤں کی بلندی تقریبا 7 سے 12 ہزار فٹ ہے۔یہ پوری یونین کو نسل ضلع نیلم کے بلکل آخر میں آباد ہے اور نقطہ انجماد عمو ما منفی ڈگریوں پر رہتا ہے ارد گرد بڑے بڑے پہاڑ کھڑے ہیں جو سال کے آٹھ ماہ برف سے ڈھکے رہتے ہیں۔  پھو لاوئی کے شمال میں شیشہ  پہاڑ(شیشہ کور) اونچے نیچے جنگلات سے ڈھکے پہاڑیاں اور ڈھلوان ہیں اس کے جنوب میں نیلم دریا بہتا ہے۔دریا کے ساتھ ساتھ نیلم روڈ واقع ہے دریا کے پار اوپر تک جنگل ہے جہاں سے مقبوضہ کشمیرکے ساتھ منحوس  کنٹرول لائن شروع ہوتی ہے۔ گا ؤں کے مغرب میں دوکلو میٹر کے فاصلے پر جا نوئی کا گاؤں آباد ہے اورا س کے مشرق میں مرناٹ کا گاؤں آباد ہے۔پھو لاوئی گاؤں کے مشرقی ایریا دو بڑے نالے...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact