Tuesday, April 16
Shadow

Month: July 2021

پروفیسر غلام شہناز نے ڈاکٹر صابر آفاقی کی خدمات پر ایم فل تحقیق  مکمل کر لی

پروفیسر غلام شہناز نے ڈاکٹر صابر آفاقی کی خدمات پر ایم فل تحقیق مکمل کر لی

خبریں
مظفرآباد  : پی ایف پی ایف نیوز  ریسرچ سکالر اور ماہر تعلیم پروفیسر غلام شہناز نے ڈاکٹر صابر آفاقی کی شخصیت اور ادبی خدمات کے بارے میں ایم فل کا تحقیقی مقالہ مکمل کر لیا - ماہر تعلیم  پروفیسر غلام شہناز نے ایم فل کی ڈگری کے لیے تحقیقی مقالہ “ڈاکٹر صابر آفاقی کی اقبال شناسی “ کے موضوع پر لکھا ہے - یہ تحقیق علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے شعبہ اقبالیات کے چئیر پرسن پروفیسر شاہد کامران کی زیرنگرانی مکمل ہو ا ہے -  اس تحقیق کی انجام دہی میں اردو اور گوجری کے معروف شاعر جناب مخلص وجدانی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے - یاد رہے کہ مخلص وجدانی ڈاکٹر صابر آفاقی کے چھوٹے بھائی ہیں - ادب کی تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹر صابر آفاقی اور اقبالیات کے موضوع پر ایک جا مع تحقیق کی گئی ہے - تحقیقی مقالے کی کاپی گزشتہ روز مخلص وجدانی کو پیش کی گئی -اس موقع پر نام ور شاعر محمد یامین بھی موجود تھے -  پروفیسر غلام شہنا...
بس سٹاپ میں قائم  پبلک لائبریری- کہانی کار: فلک ناز نور

بس سٹاپ میں قائم پبلک لائبریری- کہانی کار: فلک ناز نور

تصویر کہانی
کہانی کار: فلک ناز نور  تصاویر : سوشل میڈیا آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال سے ضلع کوٹلی جاتے ہوئے راستے میں چڑہوئی کے مقام سے ایک کلومیٹر پر آنے والے بس سٹاپ پر فری پبلک لائبریری اور ایک خوب صورت بس سٹاپ پر ٹھنڈے پانی کا کولر آپ کا استقبال کرتے ہیں -اس کولر میں پانی بھرنا قریبی لوگوں کی ذمہ داری ہے ۔ اس پبلک لائبریری میں انگریزی اور اردو کی کتابیں موجود ہیں - بینش جرال اسسٹنٹ کمشنر دولیا جٹاں کوٹلی نے اس کی تعمیر کو ممکن بنایا ہے -وہ  اپنی نیک نامی اور عوام دوست انتظامی اقدامات کے لئے مشہور ہیں - یہ لائبریری دولیاجٹاں راجدھانی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سامنے اور بی ایچ یو راجدھانی کے بس سٹاپ  پر قائم کی گئی -اس بس سٹاپ اور لایبریری کے قیام میں عوام علاقہ کا تعاون بھی حاصل ہے -مقامی نوجوانوں نے بھی اس لائبریری میں تعاون کیا ہے -نوجوانوں کا کہنا ہے کہ یہ لائبریری مقامی سطح پر مطالعے کے فروغ...
انسانوں کے جنگل میں آۓ دو ننھے مہمان کہانی کار ڈاکٹر عتیق الرحمن

انسانوں کے جنگل میں آۓ دو ننھے مہمان کہانی کار ڈاکٹر عتیق الرحمن

تصویر کہانی
کہانی کار اور تصاویر :  ڈاکٹر عتیق الرحمن وادی نیلم آزاد کشمیر میں دواریاں نامی علاقے  میں کچھ عرصہ قبل جنگلی ریچھ کے دو خوبصورت بچے پکڑے گئے تھے،   جنہیں دواریاں میں میں ٹراؤٹ فش ہیچری میں رکھا گیا ہے۔  ان دونوں مہمانوں کے لیے لیے چار بائی چار کا چھوٹا سا پنجرہ  بنایا گیا ہے۔ ہیچری کے اسٹاف سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ کہ محکمہ وائلڈ لائف کو متعدد بار تحریک کی گئی کہ ان جانوروں کے لئے مناسب رہائش کا بندوبست کیا جائے،  لیکن تاحال اس پر کوئی ردعمل  نہیں دیا گیا۔    یہ دونوں بے زبان مہمان بہت چھوٹے سے پنجرے  میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ہیچری کے اہلکاروں نے مزید بتایا  کہ ان جانوروں کو مظفر آباد کے قریب پٹہکہ پارک میں منتقل کرنے کا پروگرام ہے اس حوالے سے میری چند گزارشات ہیں ان جانوروں کے لیے مناسب سائز کا پنجرہ بنایا جائے &...
اے  انگوٹھا بردار انسانی کھوکھو! محسن شفیق

اے انگوٹھا بردار انسانی کھوکھو! محسن شفیق

شاعری
محسن شفیق محسن شفیق آ گیا تمہارے انگوٹھوں کے جنم کے مقصد کا دناٹھو اور اپنی تباہی کے نشان پر مہر ثبت کرواٹھو اور وسائل کے نئے قابضین کا انتخاب کرواٹھو اور تعلیم سے اپنی نسلوں کو محروم کرنے کا اعلان کرواٹھو اور صحت کے فرسودہ نظام کو برقرار رکھنے کی اجازت دواٹھو اور روٹی کی قیمت میں اپنی جانیں فروخت کرنے کی سعی کرواٹھو اور اپنے تحفظ اور حقوق روندے جانے کے نئے پنجسالے کا آغاز کرواٹھو اور انصاف کی امیدوں پر پانی پھیرواے انگوٹھا بردار انسانی کھوکھو!!!!سنواپنے انگوٹھے کی قدر و منزلت کا ادراک کروایک انگوٹھا،اپنی تعمیر کے لیےاپنے وسائل کا قبضہ چھڑوانے کے لیےاپنی نسلوں کو علم کے نور سے منور کرنے کے لیےاپنی صحت کے حق کے لیےاپنی روٹی کے حق کے لیےاپنے تحفظ اور حقوق کے پنجسالے کے لیےاپنے انصاف کی امید کی آبیاری کے لیے ...
برکہ ایڈ  کی جانب سے مظفرآباد،باغ اور پشاور میں  قربانیاں

برکہ ایڈ کی جانب سے مظفرآباد،باغ اور پشاور میں قربانیاں

خبریں
مظفرآباد پی ایف پی ایف نیوز  سماجی تنظیم برکہ ایڈ کی جانب سے مظفرآباد،باغ سمیت پشاور میں اجتماعی قربانیاں کی گئیں ،قربانی کا گوشت رضا کاروں کے ذریعے سینکڑوں مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے غریب ممالک میں فلاحی سرگرمیاں سر انجام دینے والی سماجی تنظیم برکہ ایڈ نے آزاد کشمیر میں بھی قربانیاں کر کے سینکڑوں مستحق خاندانوں کو گوشت تقسیم کیا۔مظفرآباد اور باغ میں کئی جانوروں کی قربانیاں کی گئی جن سے ایک ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے،برکہ ایڈ کی فاؤنڈر اور چیئرپرسن محترمہ گل نے کئی ممالک میں کی جانے والی قربانیوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برکہ ایڈ ایک فلاحی ادارہ ہے جو غریب عوام کی خوشحالی کے مصروف عمل ہے،برکہ ایڈ نے آزاد کشمیر میں عید کے موقع پر قربانیاں کر کے گوشت دور دراز علاقوں کے مستحق خاندانوں تک پہنچایا تا کہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جا ...
باغ، مظفرآباد، نیلم اور حویلی میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام

باغ، مظفرآباد، نیلم اور حویلی میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام

پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
باغ پی ایف پی ایف نیوزپریس فا ر پیس فا ؤنڈیشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے ایک پسماندہ علاقے ناڑ شیر علی خان میں خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کے تعاون سے پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کی نگرانی میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا -ستحق لوگ بڑی تعداد میں خود گوشت لینے آئے تھے - اس کے علاوہ مہاجرین اور بار ڈر کے متاثرین کو بھی گوشت تقسیم کیا گیا -یاد رہے کہ ناڑ شیر علی ایک دور افتادہ اور جدید سہولیات سے محروم علاقہ ہے - اس علاقے میں کنٹرول لاین پر بھارتی فائرنگ سے متاثر ہو کر گھر بار چھوڑ کر پناہ لینے والے بعض خاندان بھی آباد ہیں -علاقے کے عوام نے اجتماعی قربانی کا اہتمام کرنے پر پریس فارپیس اور خواجہ محمد شفیع  ٹرسٹ کے ذمہ داران کے لئے خیر و برکت کی دعا کی ہے -دریں اثنا پریس فار پیس کے رضاکاروں نے سنئیر فیلڈ کوآرڈینیٹر زبیر الدین عارفی کی قیادت میں مختلف فلاحی اداروں کے تعاون سے مظفرآبا...
فکشن لکھنے کے دس گر -تحریر : ابن آس محمد

فکشن لکھنے کے دس گر -تحریر : ابن آس محمد

آرٹیکل
تحریر : ابن آس محمد  جو لکھنا چاہتے ہیں وہ پڑھیں اگر آپ تاریخی ناول لکھنا چاہتے ہیں تو چھوٹے بڑے ادیبوں کے تاریخی ناول پڑھیے، اگر آپ کو رومانوی تحریرں پسند ہیں تو دیکھیے کہ اس موضوع پر دوسرے لوگوں نے کیا لکھا ہے اور کیسے لکھا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ خود کو صرف ایک صنف تک محدود کر دیں، آپ کو دوسرے زمروں سے بھی آگاہی ہونی چاہیے، لیکن آپ جس بارے میں خاص طور پر لکھنا چاہتے ہیں، آپ کو اس کا موضوع کا لازمی طور پر ماہر ہونا چاہیے، اور آپ جو کتابیں پڑھتے ہیں ان کا ساٹھ، ستر فیصد حصہ آپ کے منتخب کردہ موضوع کی کتابوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔ روزانہ لکھیں یہ اصول سب سے اہم اور مرکزی ہے۔ لکھنے کے لیے کسی تحریک یا آمد کا انتظار نہ کریں۔  اپنے لیے روزانہ ایک مخصوص وقت مقرر کر لیں، چاہے وہ صرف آدھے گھنٹے کا وقت ہی کیوں نہ ہو۔ اس وقت کو صرف لکھنے کے لیے استعمال کریں، اور اس دوران ا...
صبر شکر اور اطاعت الٰہی کی عظیم داستان تحریر :اسامہ شرافت

صبر شکر اور اطاعت الٰہی کی عظیم داستان تحریر :اسامہ شرافت

آرٹیکل
تحریر :اسامہ شرافتدور جدید کے مسلمانوں کا المیہ ہے کہ شیطان ان کے ایمان سے زیادہ قوی ہوچکا ہے۔ صبر، برداشت نامی شے سے آج کا مسلمان نابلد ہوتا جارہا ہے۔ ماہ ذوالحج رواں ہے۔ یہ مہینہ ابن آدم کو قربانی کے ساتھ ساتھ اس انسان کی یاد دلاتا ہے جس نے رب کی رضا کی خاطر ہر مصیبت کو بخوشی گلے لگایا۔یہ انسان اس گھر میں پیدا ہوئے جہاں رب سے جنگ ہوتی تھی اس شخص کے والد بت تراش تھے۔باپ کہتا تھا بت خدا ہیں بیٹا کہتا بت مٹی سے زیادہ کچھ نہیں باپ نے ظلم کیئے بیٹے نے صبر کیا قوم نے آگ میں ڈالا رب کی آزمائش سمجھ کر اس آگ کی آغوش میں چل دیئے نہ اپنے رب سے اور نہ ہی کسی انسان سے شکوہ کیا کہ میرے ہی ساتھ اتنے ظلم کیوں؟ شادی ہوئی بے اولاد رہے۔اپنی محرومی کا رونا نہ رویا۔بڑھاپا چھایا اور رب نے ایک فرزند عطا کیا۔ حکم ملا کہ بیوی بچے کو ویرانے میں چھوڑ آؤ خاموشی سے اکلوتے بیٹے اور عزیز بیوی کو بیاباں میں چھوڑ آئے ک...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact