Thursday, April 25
Shadow

Month: June 2021

جمیل اختر جمیل۔ شاعر۔سدھنوتی – آزاد کشمیر

جمیل اختر جمیل۔ شاعر۔سدھنوتی – آزاد کشمیر

Writers, رائٹرز
آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی کے گاؤں گلہ پانیالی میں پیدائش ہوئی۔پروفیسر عبدالعلیم صدیقی مرحوم کی سرپرستی میں شعر و ادب کی طرف راغب ہوئی اور باقاعدہ اصلاع لی۔ محمد جمیل اختر سے جمیل اختر جمیل ہونے میں ڈاکٹر ماجد محمود،ضیا الرحمان ضیا،سہراب کاوش اور آصف اسحاق کا ساتھ میسر رہا۔جمیل اختر جمیل لکھنے کے ساتھ ساتھ ترنم کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔بزم ِ فکر و سخن کے باقاعدہ رکن جمیل اختر جمیل شاعری میں بالخصوص رباعی اور غزل میں شہرت رکھتے ہیں۔آپ نے پنجاب یونی ورسٹی سے ایم اے فلسفے کی تعلیم حاصل کی اور۲۰۰۹ء میں پیشہ پیغمبری تدریس سے جُڑ گئے۔ جمیل اختر جمیل کا ایک شعر بہت مشہور ہوا جو آپ کی غزل کا مقطع ہے۔ منتظر ہیں جمیلؔ برسوں سے آنے والوں کو کیا ہوا جانے اس کے علاوہ آپ کی شاعری سے چند اشعار ملاحظہ ہوں: افسانہٗ ہستی ہے فقط غم کی کہانی قصہ یہ گل تر کا ہے شبنم کی زبانی نم چشمِ تمنا...
کووڈ : جینا عتاب ، مرنا عذاب تحریر : ش م ا حمد

کووڈ : جینا عتاب ، مرنا عذاب تحریر : ش م ا حمد

آرٹیکل
تحریر : ش م احمد     کووڈ ۔ ۱۹کی دوسری لہر ابھی تک شد ومد سے برقرار ہے ، مہاماری کی قہرمانیاں پوری شدت وحدت کےساتھ جاری ہیں ، انسانیت کا  جنازہ اُٹھ رہاہے۔ گھمبیر حالات کی بابت جاننے کے لئے سرکاری اعداد وشمار پر اعتبار کیجئے تو وائرئس متاثرہ مریضوں کی یومیہ تعدادچار لاکھ سے گھٹ اب ڈھائی لاکھ تک محدود ہے ، جب کہ مرنے والوں کی یومیہ تعداد ابھی تک چار ہزار کا ہندسہ چھوڑنے کانام نہیں لےرہی ہے ۔ واضح ر ہے کووڈ کے بارے میں سرکاری سیسنس کو عام لوگ اور سوشل میڈیا ناقابل ِ اعتباربتا تے ہیں ۔ اُن کے پاس مہاماری کے تعلق سے حالات وحقائق کی جو تصویر ہے ،وہ سرکاری دعوؤںسےبالکل مختلف ہے۔ اس تصویر کو مبنی بر صداقت مانئے تو کووڈ ملک بھر میں روزانہ بلا روک ٹوک انسانوں کو نگل رہاہے اور یہ کہ اصل آنکھڑے چھپا کر اربابِ اقتدار اپنی ناکامیوں کی لیپا پوتی کررہےہیں۔ ایسے میںیہ تہلکہ آمیز خبریں س...
Muhammad Hussain and Sughran Bibi Scholarship

Muhammad Hussain and Sughran Bibi Scholarship

Activities, ہماری سرگرمیاں
محمد حسین اور صغراں بی بی محمد حسین اور صغراں بی بی لاہور میں رہائش پذیر دو ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے انتہائی محنت سے اپنے 8 بچوں کی پرورش کی اور ان کی آنے والی زندگی میں آسانیاں پیدا کیں۔ اولاد کو قابل بنایا، خود کو محروم رکھا مگر اپنے بچوں کی ضرورتوں کو محنت کر کے پورا کیا۔ ان کی اولاد کو اپنے والدین پرفخر ہے۔ ان محنتی والدین کے اعزاز اور محبت میں یہ اسکالرشپ جاری کیا گیا پے۔ اسکالرشپ کی تفصیل یہ اسکالرشپ ایسے بچے کے لیے مختص کیا گیا ہے جس کی فیملی کے مالی حالات مستحکم نہ ہوں اور والدین کو اس بچے کے تعلیمی اخراجات میں معاونت درکار ہو۔ اسکالرشپ کا پس منظر پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے تحت مائیکرو لیول کے ان اسکالرشپس کا مقصد مالی مشکلات کا شکار والدین کی معاونت ہے۔ اس مقصد کے لیے ایسے بچوں کو اضافی مالی معاونت کے ضرورتمند قرار دیا جاتا ہے جنہیں دوسرے ...
میرپورہ کالج کا مجلہ” بِساط” تحریر:عطا الرّحمان جگوال

میرپورہ کالج کا مجلہ” بِساط” تحریر:عطا الرّحمان جگوال

تبصرے
تحریر:عطا الرّحمان جگوال ؎ اب کا نھیں یہ ساتھ صدیوں کا ساتھ ہے     تشکیل ارض پاک میں اردو کا ہاتھ ہے بساط حُبِ اُردُو سے سرشار،صاحبِ طرز ادیب،محقق،مصنف،نقاد،منتقد فرہاد احمد فگارؔ صاحب کی اردو سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔متفرق موضوعات سے آراستہ یہ خُوب صُورت علمی و ادبی مجلہ فرہاد کی ایک نادر کاوش ہے،جو تشنگان علم و ادب کے لیے سود مند ثابت ہو گی آج جنابِ فرہاد احمد فگارؔ (لیکچرر اُردُو گورنمنٹ بوائز انٹر کالج میرپورہ) کی طرف سے ارسال کردہ مجلہ "بِساط" موصول ہوا۔ ضلع نیلم کے کالج میگزین کی تاریخ کا یہ پہلا شمارہ ہے جس کی داغ بیل ڈالنے اور مختلف جاں گسل مراحل سے گزار کر کتابی شکل میں ہمارے سامنے لانے کا سہرا موصوف کے سر سجتا ہے۔بساط ایک ایسی بساط سے مملو ہے جس میں اردو زبان کو فروغ دینے اور درست املا و تلفظ کو رواج دینے کی سعی کی گئی ہے۔ شومئی قسمت اردو زبان کافی عرصہ تک...
نظم / پروفیسر رضوانہ انجم

نظم / پروفیسر رضوانہ انجم

شاعری
 پروفیسر رضوانہ انجم زندگی کے رستوں میں دھوپ جب بکھر جائے ابر جب ٹھہر جائے آنکھ جب سفر میں ہو رنگ جب نظر میں ہوں دل کسی کی یادوں میں ڈوب کر ابھرتا ہو سانس جب معطر ہوں  پھر کسی کی خوشبو سے پھر کسی کی باتوں سے دل فریب کھاتا ہو پھر تمہیں دعاؤں میں کوئی یاد آتا ہو نیم شب نمازوں میں اشک پھر بہاؤ تم پھر کسی کی چاہت میں رب کو بھی مناؤ تم پھر کسی کو مانگو تم اور پھر نہ پاؤ تم سوچ لینا قسمت میں  اور کوئی چاہت ہے ٹوٹ کر بکھرنے کی بچ گئے تو جی لینا۔۔۔۔۔۔ ورنہ سوچ لینا یہ حادثے محبت کے جان لیوا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ حادثے محبت کے جان لیوا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact