Friday, April 19
Shadow

Month: June 2021

پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور سیڈ کے اشتراک سے لائبریری کاافتتاح

پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور سیڈ کے اشتراک سے لائبریری کاافتتاح

Activities, ہماری سرگرمیاں
نئی نسل دعووں اور تقریروں کے بجاۓ عمل کو فوقیت دے عوام میں شعور کی بیداری کے لئے کتب خانے قائم کیے جائیں باغ کے نزدیکی  گاؤں تھب  میں افتتاحی تقریب سے مقررین کا خطاب باغ (پی ایف پی نیوز) ‎پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے سوسائٹی فار ایجوکیشن،ایمپپاورمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ (سیڈ)کے زیر اہتمام لائبریری کے افتتاح کی تقریب کا انعقاد بمقام مرکز تھب ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ضمیر احمد ناز،جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سردار سلطان علی طاہر نے کی‎ میزبان پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر  روبینہ ناز،صدر سیڈ راجہ محمد گلزار تھے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ محمد سعید نے سر انجام دیئے-تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مختلف مقررین نے کہا نئی نسل کا رشتہ کتاب سے کم ہوتا جارہا ہے لہذا  والدین اور اساتذہ نئی نسل میں مطالعے کا شوق بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں- یہ لائب...
جہنم کے مہمان خصوصی / تحریر : محسن شفیق

جہنم کے مہمان خصوصی / تحریر : محسن شفیق

آرٹیکل
تحریر : محسن شفیق  جب غار حرا سے وحدانیت کا نور پھوٹا، رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے اپنے اہل و عیال کو اور دوست احباب کو اس مقدس پیغام سے روشناس کیا تو حضرت خدیجہ رض، حضرت ابو بکر صدیق رض، حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت زید رض نے فوراً لبیک کہا اور رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ اکابرین مکہ اپنی نام نہاد طاقت کے زعم میں دشمن بن گئے۔ جس چچا نے ولادت کی خوشی میں لونڈی آزاد کی تھی اس نے چہرہ انور پر پتھر پھینک دیا۔ یوں ید ابو لہب پیغام توحید و رسالت کے خلاف اٹھنے والا سب سے پہلا ہاتھ بن گیا۔  پیغام نبوی ہر قلب سے ٹکرایا، ہدایت کے پیاسوں کے لیے رحمت اور کفر کے علمبرداروں کے لیے ایک چیلنج بننے لگا۔ پسے ہوئے طبقات، عورتوں، غلام مردوں اور غلام عورتوں، جانوروں حتیٰ کہ چرند و پرند کے لیے ایک نئی صبح طلوع ہوئی۔ یہ وہ وقت تھا جب مسلمانوں کے دوست کھلم...
آزاد کشمیر اسمبلی کی سیاہ کاری /سردار محمد حلیم خان

آزاد کشمیر اسمبلی کی سیاہ کاری /سردار محمد حلیم خان

آرٹیکل
تحریر : سردار محمد حلیم خان  hjrat786@gmail.com گذشتہ ہفتے آزاد کشمیر اسمبلی نے اپنے اجلاس میں ایک بل کی منظوری دی جس کے مطابق مختلف محکموں میں تعینات عارضی ملازمین کو کسی امتحانی اور جانچ پرکھ کے مرحلے سے گزارے بغیر مستقل کر دیا گیا۔اس کے نتیجےمیں میں وہ لوگ لیکچررز سینئر ٹیچر اور جریدہ ملازمین بن گے جن کی تعلیمی قابلیت یہ تھی کہ وہ پبلک سروس امتحانات اور این ٹی ایس پاس نہ کر سکے۔کس قدر ستم ظریفی اور اندھیر نگری ہے کہ پی ایچ ڈی اور ایم فل نوجوان یا تو پرائمری اور جونئیر ٹیچر لگ گے یا محکموں کی طرف سے اسامیاں چھپا کر رکھنے اور مشتہر نہ کرنے کی وجہ سے انتظار کی سولی پر لٹکا دیے گے لیکن انتہائی بد دیانتی اقربا پروری اور متوالہ نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوے نااہل کئی کئی پی ایس سی اور این ٹی ایس فیل کرنے والے رشوت سفارش یا چند ووٹوں کی اہمیت رکھنے والے خانوادوں کے کند ذہن اور نالائق اف...
انسانیت بچھڑ گئی/ تحریر ش م احمد

انسانیت بچھڑ گئی/ تحریر ش م احمد

آرٹیکل
تحریر : ش م احمد   کسی دل جلے نے سچ کہا ہے  ؎  خط جو میں نے لکھا ہے انسانیت کے نام پر   ڈاکیہ ہی مرگیا، پتہ پوچھتے پوچھتے   جب انسانیت لاپتہ ہو تو سمجھ لیں انسان کا اَتہ پتہ ملنابھی محال وجنوں ہوا۔ اس لئے انسانیت کے نام لکھا گیا خط لے کرڈاکیہ جائے تو  جائےکہاں؟ انسانیت کا مر جانا تمام انسانوں کے لئے ایک ناقابل ِتلافی نقصان ہوتا ہے، چاہے لوگ اس خسارے کا فہم و شعور رکھتے ہوں یا نہیں۔ واقعی انسانیت کی موت عام فوتیدگی سے مختلف ، کفن دفن کی احتیاج سے مبرا ، تعزیت پرسی کی رسم سے عاری ہوتی ہے۔ اس نوع کی منفرد موت میں ظاہراً کوئی تابوت اُٹھتا نہیں، کہیں کوئی چتا جلتی نہیں، کہیںکوئی جسد خاکی چیل کوؤں اور گِدھوں کے سامنے پیش کیا نہیں جاتا ،نہ کسی اہرامِ مصر میں اس لاش کو ہزاروں سال تک حنوط کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ انسانیت کی موت کا اعلان اُس وقت حساس لوگ...
سیڈ اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام باغ میں پبلک لائبریری کا قیام

سیڈ اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام باغ میں پبلک لائبریری کا قیام

Activities, ہماری سرگرمیاں
باغ (پی ایف پی نیوز) آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع باغ  کے نواحی گاؤں تھب میں معروف سماجی اداروں سوسائٹی فار ایجوکشن ایمپورمنٹ اینڈ ڈویلپمینٹ (سیڈ)اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن یو کے  کے اشتراک سے ویلج پبلک  لائبریری قائم کر دی گئی ہے جس کا افتتاح بارہ جون (ہفتہ ایک بجے) کو مرکز تھب میں ہو گا -سوسائٹی فار ایجوکشن ایمپورمنٹ اینڈ ڈویلپمینٹ (سیڈ)کے رابطہ کارراجہ محمد سعید اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کے مطابق اس لائبریری  کا مقصد علاقے میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں میں مطالعے کا فروغ دینا ہے- اس کی علاوہ بچوں اور نوجوانوں میں مطالعے اور تحریری صلاحیتوں کے فروغ کے لئے ریڈرشپ کلب بھی قائم کئے جائیں گے اور دیگر مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جاۓ گا - افتتاحی تقریب کے خاص مہمانوں میں ممتاز دانشور ڈاکٹرولید ر سول، معروف  سماجی و سیاسی شخصیت م...
آزاد کشمیر کا ضلع نیلم ؛ مکمل تعارف / تحقیق : مرزا فرقان حنیف

آزاد کشمیر کا ضلع نیلم ؛ مکمل تعارف / تحقیق : مرزا فرقان حنیف

سیر وسیاحت, ہماری سرگرمیاں
تحریر و تحقیق : مرزا فرقان حنیف تصاویر : محکمہ سیاحت آزاد کشمیر ۔ سوشل میڈیا  Exclusive  تحریر وتحقیق کے اس سلسلے میں ہم آپ کو آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی مکمل معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے جو کہ ہماری ویب سائٹ پہ سلسلہ وار شائع کی جائیں گی۔ اس سلسلے کی پہلی تحریر قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔  مرزا فرقان حنیف آذاد جموں کشمیر ریاست جموں و کشمیر کا وہ حصہ ہے جو پاکستان کے زیرانتظام ہے۔ یہ دس اضلاع تین ڈویژنز اور بتیس تحصیلوں پر مشتمل ہے۔ آزاد کشمیر کا ہر ضلع اپنی تاریخ تہذیب و ثقافت میں منفرد مقام رکھتا ہے۔  ضلع نیلم نیلم کا پرانا نام دراوہ ہے۔ 1956 میں آزاد کشمیر حکومت کی کابینہ نے  کشن گنگا کا نام دریائے نیلم اور دراوہ کا نام وادی نیلم قرار دیا۔ یوں کل کا دراوہ آج کی وادی نیلم ہے۔ آزاد کشمیر کا یہ ضلع رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہے۔ وادی ...
خواتین کیلیے فنی تعلیم کی اہمیت/ تحریر: روبینہ ناز

خواتین کیلیے فنی تعلیم کی اہمیت/ تحریر: روبینہ ناز

ہماری سرگرمیاں
تحریر: روبینہ ناز‎         دور حاضر میں عورتوں کے لیے فنی اداروں کا قیام انتہائی ضروری ہے۔کسی بھی ملک و معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی تمام شعبوں میں مردوں کا ساتھ دیں۔شہروں میں تعلیمی اداروں اور سہولیات کی وجہ سے پڑھنا آسان ہے مگر دیہاتوں میں خاص کر دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں کا فقدان ہے جسکی وجہ سے بچیاں اپنی تعلیم آگے جاری رکھنے سے قاصر ہوتی ہیں اور وہ اپنی تتعلیم ادھوری  چھوڑ دیتی ہیں یوں سمجھیں آدھی عورتوں کی  پڑھائی بھی ضائع ہوجاتی ہے کیونکہ دور دراز علاقوں میں بڑے سکول و کالج نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم ادھوری رہ جاتی ہے اور ساتھ کوئی  فنی مرکز بھی نہیں ہوتا جس سے علاقے کی عورتیں کچھ سیکھ سکیں۔۔۔‎کہا جاتا ہے کہ ایک فرد کی تعلیم ایک فرد کو ہی فائدہ دیتی ہے جب کہ ایک عورت کی تعلیم پورے خاندان کو فائدہ دیتی ہے اس میں کوئی  دو راۓ نہیں کہ بچے کی پہل...
تسنیم جعفری کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تحریری مقابلے کا اعلان

تسنیم جعفری کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تحریری مقابلے کا اعلان

Activities, ہماری سرگرمیاں
اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں معروف لکھاری، ادیبہ اور مصنفہ محترمہ تسنیم  جعفر ی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نوجوان اہل قلم کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان کر دیا گیا ہے - پریس فارپیس فاؤنڈیشن یوکے نے  ادب اور مثبت اقدار کے فروغ کے لئے سماجی ذرائع ابلاغ  پر کوشاں گروپ“ ادیب نگر“ کے اشتراک سے اس تحریری مقابلے کا انعقاد کیا  گیا ہے - ادیب نگر ان دنوں اپنی سالگرہ کی تقریبات کا بھی انعقاد کر رہا ہے - تحریر ی مقابلے کا عنوان  - تحریر ی مقابلے کا مرکزی عنوان“ تسنیم جعفری: میری نظر میں“ہے جس کا مقصد  محترمہ تسنیم جعفر ی کی زندگی اور ادبی اور تخلیقی پہلوؤں کو اجاگر کرنا  اور نوجوانوں میں  ماحولیات  اور  سائنسی   موضو عات میں دلچسپی پیدا کرنا ہے  مقابلے میں مزید ذیلی موضوعات کو بھی شامل  ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact