سردار صغیر چغتائی کا سانحہ ارتحال اور ارباب اختیار/تحریر: محمد ایاز کیانی
تحریر :محمد ایاز کیانی
رواں سال کئی قیمتی لوگ عدم کو سدھار گئے،شعبہ طب سے ڈاکٹر حلیم خان،ڈاکٹر صادق اور ڈاکٹر ہاروں،تعلیم کے شعبے سے پروفیسر افتخار،پرنسپل( ر) سردار صادق،سردار ذاکر سنئیر معلم،اور سردار زرداد سینئر معلم وکلاء سے آصف کیانی ،حبیب حسین شاہ،اور جاوید منور،سیاستدانوں کے لئے بھی یہ سال بھاری رہا اور کئی قد آور شخصیات دام اجل میں آئیں جن میں سردار غلام صادق سابق سپیکر اور چوہدری مطلوب انقلابی قابل ذکر ہیں۔۔۔اور اب اسی ماہ گیارہ جون کو ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی اپنے دو رفقاء احتشام سعید (پرائیویٹ سیکریٹری) اور ڈرائیور محمد سعید کے ہمراہ پتن کے مقام پر ایک حادثے میں دریائے جہلم کی تند و تیز موجوں کی نذر ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے۔
سردار صغیر سردار خالد ابراہیم مرحوم کے ساتھ پیپلز پارٹی میں رہے۔بعد ازاں خالد ابراہیم کے پیپلز پارٹی سے رائیں جدا کرنے پر جموں وکشمی...