Friday, April 26
Shadow

Day: June 29, 2021

ریاستی جماعتوں کی اہمیت / تجزیہ : بیگم تنویر لطیف  تمغہ امتیاز

ریاستی جماعتوں کی اہمیت / تجزیہ : بیگم تنویر لطیف تمغہ امتیاز

آرٹیکل
تجزیہ : بیگم تنویر لطیف  تمغہ امتیاز آزاد کشمیر میں عام  انتخاب  25جولائی 2021کو ہوں گے لیکن اس بار انتخابی مہم میں ماحول اجنبی سا ہے جس کا آزاد کشمیر کی بنیادی اساس سے کوئی تعلق نہیں ۔ آزاد کشمیر کے موجودہ قائدین کو اب یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ 24اکتوبر 1947ئ؁ کو اپنے آباؤاجداد کے خون اور ہڈیوں پر قائم ہونے والی آزاد ریاست جموں و کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے طور پر قائم گیا گیاتھا جس میں چودھری غلام عباس کی قیادت میں جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اہم رہنماؤں مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان، سردار محمد ابراہیم خان، چودھری نور حسین، راجا حیدر خان، سردار فتح محمد کریلوی اور قائداعظم کے معتمد سیکرٹری ، قانون دان اور انہی کے سیاسی تربیت یافتہ بیرسٹر خورشید حسن خورشیدکی جدوجہد اور قربانیاں شامل تھیں۔ابھی کل کی بات ہے سردار محمد عبدالقیوم خان کی سربراہی میں مسلم ک...
آزادکشمیر کی ضمیر منڈی تحریر : سردار محمد حلیم خان

آزادکشمیر کی ضمیر منڈی تحریر : سردار محمد حلیم خان

آرٹیکل
تحریر : سردار محمد حلیم خان hjrat786@gmail.com کنک منڈی گنج منڈی سبزی منڈی بکرا منڈی ہیرا منڈی کا نام تو آپ نے سن ہی رکھا ہے لیکن آزاد کشمیر میں اس وقت جس منڈی میں سب سے ذیادہ بھیڑ ہے وہ ہے ضمیر منڈی۔اس منڈی کے بھاو عروج پر ہیں۔پانچ برس ایک کھونٹے سے بندھے ضمیر اچانک بکنے کے لئے بیتاب ہو گے ہیں یوں تو ہر الیکشن کے موقع پر ضمیر منڈی میں کاروبار عروج پہ رہتا ہے لیکن اس مرتبہ تبدیلی یہ ہے  کہ اس منڈی میں زیادہ مال اس قبیل سے ہے جسے لیڈرز کہتے ہیں۔کتنی عجیب بات ہے کہ سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں کا بس ایک ہی نظریہ رہ گیا ہے اقتدار۔اقتدار تو سیاسی جماعتوں کے لئے اپنے پروگرام اور نصب العین پر عمل کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے لیکن یہاں سارے نظریے صرف اقتدار تک پہنچنے کے لئے ہیں۔جب سیاسی جماعتوں کا نظریہ بحیثیت مجموعی اقتدار بن جاتا ہے تو ان کے کارکنان بلکہ لیڈروں کا نصب العین بھی صرف اقتدا...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact