Saturday, May 4
Shadow

Day: June 19, 2021

ایم ٹی بی سی۔ پسماندہ خطے کے لیے ایک نعمت تحریر: ارشد اعظم

ایم ٹی بی سی۔ پسماندہ خطے کے لیے ایک نعمت تحریر: ارشد اعظم

آرٹیکل
تحریر ارشد اعظمایم ٹی بی سی کا نام تو آپ نے سنا ہو گا لیکن شاید بہت کم لوگوں کو علم ہو گا آزاد کشمیر جیسے اس پسماندہ خطے میں جہاں ہر طرف لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے وہاں یہ کمپنی اپنے وسائل سے اس قدر فلاحی کام کر رہی ہے جس کی مثال اس خطے کے اندر کم ہی ملتی ہے۔عباسپور کے ایک پسماندہ اور دور افتادہ گاوں  پولس  جو کہ کنٹرول لائن کے عین اوپر واقع ہے وہاں سے تعلق رکھنے والے ایک انتہائی ایماندار دیانت دار اور انسان دوست شخصیت سردار محمود الحق صاحب  تعلیم القرآن کے بانی مولانا محمد حسین کے پوتے اور امریکن ایکسپریس کے کنٹری ہیڈ ایم عبدالحق ضیاء مرحوم کے بیٹے ہیں آپ نے 1999 میں اس ہیلتھ کئیر کمپنی کی بنیاد رکھی اور چند ہی سالوں میں محمود الحق خان کی زاتی کاوشوں سے آج دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں اسکا شمار ہوتا ہے۔اس کمپنی کے اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں دفاتر قائم ہیں جبکہ باغ اور راولپنڈی ...
تازہ نظم / شفیق انجم

تازہ نظم / شفیق انجم

شاعری
شفیق انجم  ہم بہت بڑبولے ہیں اپنی اوقات سے بڑھ کر بولتے ہیں شیخی بگھارتے شوخے ہوئے چلے جاتے ہیں معلوم نہیں کیوں رب پالتا پوستا اُستوار کرتا ہے تو ہم اپنا ڈھول، اپنا ڈھنڈورا پیٹنے لگتے ہیں ہیجانی ہوئے جاتے ہیں مقامِ شکر کی مٹی کھرچتے پنجوں کے بَل ناچتے ہیں عجیب ہیں ہم حساب نہیں رکھتے اپنے آپ کو سوچتے نہیں نعمتوں، احسانوں، عطاؤں کے ان گنت سلسلوں میں عمر بھر رہتے عمر بھر منہ پھیرے رکھتے ہیں معلوم نہیں کیوں ہم اتنے بد نصیب ہیں کہ سب کچھ سیکھتے شُکر کا سلیقہ نہیں سیکھ پاتے کوئی ایک بھی سجدہ نہیں کر پاتے کہ مٹی ہمیں بوسہ دے سہلائے۔۔۔ خوشبو کی طرح پھیلا دے عجیب ہیں ہم بڑبولے، شوخے، مشٹنڈے عجز سے عاری حالانکہ ہم اپنی اوقات جانتے ہیں تالو چاٹتے تُھوک نگلتے ہیں ۔۔۔مسلسل و متواتر! ...
بہادر علی میر  -ماہر تعلیم پونچھ -جموں کشمیر /اٹک پاکستان

بہادر علی میر -ماہر تعلیم پونچھ -جموں کشمیر /اٹک پاکستان

شخصیات
بہادر علی میر  21  نومبر  1900  شہر پو نچھ    جموں و کشمیر  میں  پیدا ہوئے ان کے دادا کا نام رستم علی میر تھا جو پہلے دروغہ پو نچھ تھے انہوں نے وی ۔جے   اسٹیٹ ہائی  اسکول پو نچھ شہر سے یکم اگست انیس 1921 میں میٹرک پاس کیا اور اسی سکول میں 18 سال تک پڑھایا ۔ 1923  میں ملتان تشریف لے گئے  اور ایجوکیشن کورس کیا اور ایس اے وی کا ڈپلومہ ملا ۔ 1927  میں یونیورسٹی آف  پنجاب لاہور  سے ایف اے پاس کیا اور 11  جنوری 1943 میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے بی اے پاس کیا -1943 سے 1948 تک ضلع پونچھ کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ انسپکٹرز .رہے ۔  قیام پاکستان کے بعد راولاکوٹ میں پہلے ڈسٹرکٹ انسپیکٹرز پو نچھ سکولز مقرر ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول راولاکوٹ _ پلندری اور  ہجیرہ  میں  بطور ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے اور  درس و تدریس انجام دیتے رہے   انیس سو چھپن میں   محکمہ تعلیم آزاد کشمیر سے  ریٹائرڈ ہوئے اور راولپنڈی میں...
تحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی خان میری نظر میں

تحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی خان میری نظر میں

Activities, ہماری سرگرمیاں
مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ : 15 جولائی2021 تحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی خان میری نظر میں- ہدایاتDownload تحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی خان - پوسٹرDownload مصنفین ، محققین ، کالم نگار , صحافی اور سوشل میڈیا پر لکھنے والے متوجہ ہوں پریس فار پیس فاؤنڈیشن تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک تحریری مقابلے   کا انعقاد کر رہی ہے ۔  جس کا  عنوان  مندرجہ ذیل  ہے   ناڑ شیر علی خان ،  میری نظر میں تحریری مقابلے کا مقصد  اس   مقابلے کا مقصد قدرتی وسائل سے مالا مال آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع  باغ  کی یونین کونسل ناڑ شیر علی خان  کے  دیہات کی تاریخ ، ثقافت ، طرزِ زندگی، جغرافیہ ، مقامی ہنر مندوں ، مقامی پیداوار ، سیاحت اور دیگر پہلووں کو اجاگر کرنا ہے –    ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact