Friday, April 19
Shadow

Day: May 17, 2021

مخلص وجدانی کی “مثنوی بوئے پیرہن” :ایک جائزہ /تبصرہ صفی ربانی

مخلص وجدانی کی “مثنوی بوئے پیرہن” :ایک جائزہ /تبصرہ صفی ربانی

تبصرے
کتاب :  "مثنوی بوئے پیرہن  " شاعر : مخلص وجدانی  تبصرہ نگار : صفی ربانی  مثنوی اہلِ ایران کی ایجاد ہے۔ رودکی کی مثنوی "کلیلہ و دمنہ" کو فارسی کی اوّلین مثنوی شمار کیا جاتا ہے ۔اردو میں یہ مصنف فارسی در سے آئی ۔مورخینِ ادب کے بقول اردو مثنوی کا آغاز تیرہویں صدی میں دکن سے ہوا۔ دکن کا پہلا مثنوی نگار فخر الدین نظامی بیدی صاحبِ مثنوی "کدم راؤ پدم راؤ" ہے۔ اگرچہ اساتذۂ ادب ،میر و غالب تا اقبال سبھی نے مثنویاں رقم کیں مگر مولوی میر حسن کی مثنوی "سحر البیان" اور دیا شنکر نسیم کی "گلزارِ نسیم" وہ ابد آباد مثنویاں ہیں جن کی مثیل اب تک نہ پیش ہو سکی۔  مخلص وجدانی ایک کہنہ مشق استاد شاعر ہیں ۔ انہوں نے اردو اور گوجری زبانوں کو وسیلۂ اظہار بنایا ہے ۔ گوجری غزل میں تو آئندہ صدیوں تک انھِیں کا سکہ رائج رہے گا مگر اردو شاعری میں بھی ان کی راہ سب سے الگ ہے۔ بچوں کی ش...
ماہ نور جمیل عباسی – کالم نگار، وائس اوور آرٹسٹ – سماجی کارکن

ماہ نور جمیل عباسی – کالم نگار، وائس اوور آرٹسٹ – سماجی کارکن

رائٹرز
ماہ نور جمیل عباسی ایک کالم نگار، وائس اوور آرٹسٹ اور سماجی کارکن   ہیں-ان دنوں جامعہ خواتین باغ آزاد کشمیر میں زیر تعلیم ہیں ۔ سال 2020کے اوائل میں  تحریک فروغ اردو باغ آزاد کشمیر سے منسلک ہونے کے بعد کالم نگاری کا شوق پیدا ہوا ۔سماجی اور علمی موضوعات  کے بارے میں ان کی تحریریں قومی اخبارات میں شائع ہو چکی ہیں شعبہ زوالوجی کی طالبہ ہونے کے باوجود اردو ادب بالخصوص افسانہ و نثر سے اُنس رکھتی ہیں اور جامعہ خواتین باغ میں شعبہ اردو کے قیام عمل کے لئے کوشاں ہیں ۔ علامہ اقبال پسندیدہ ترین شاعر ہیں ...
گورنمنٹ کالج میر پورہ وادی نیلم کا مجلہ بساط شائع ہو گیا

گورنمنٹ کالج میر پورہ وادی نیلم کا مجلہ بساط شائع ہو گیا

خبریں
(وادی نیلم ( پی ایف پی نیوز آزاد کشمیر کے ضلع نیلم سے جاری ہونے والا اولین کالج میگزین۔ گورنمنٹ کالج میرپورہ کا پہلا شمارہ بساط شائع ہو گیا ہے۔ رسالےکے مدیر اعلا شاعر ،محقق اور کالم نگار پروفیسر فرہاد احمد فگار ہیں جب کہ مدیر پروفیسر ملک مبشر احمد ہیں۔ ادارے کے پرنسپل پروفیسر رفیق احمد کی سرپرستی میں شائع ہونے والا یہ مجلہ مشہور ماہر کشمیریات محمد سعید اسعد کی زیر نگرانی شائع ہوا۔ بساط نیلم اور میرپورہ میں کالج میگزین کی خوب صورت روایت کا حامل مجلہ ہے۔ اس مجلے کی اشاعت پر علمی ،ادبی اور تعلیمی حلقوں نے مدیر اعلا فرہاد احمد فگار کی کاوشوں کو سراہتے ہوۓ پرنسپل ادارہ پروفیسر محمد رفیق کو مبارک باد پیش کی۔ پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر کے سیکرٹری اور معروف شاعر جناب جاوید الحسن جاوید نے منتظمین کی اس کاوش کو سراہتے ہوۓ امید ظاہر کی ہے کہ ۲۰۲۰ء کے بعد جلد ۲۰۲۱ء کا شمارہ بھی منظر عام پر ہو گا۔ ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact