Wednesday, May 1
Shadow

Day: May 8, 2021

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام کشمیری زبانوں کا آن لائین مشاعرہ

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام کشمیری زبانوں کا آن لائین مشاعرہ

ادیب, خبریں
اسلام آباد(پی ایف پی نیوز) اکادمی ادبیا ت پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں آن لائن کشمیری زبانوں(کشمیری، گوجری، پہاڑی) کا حمدیہ نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ مجلس صدار ت میں علامہ جواد جعفری (مظفر آباد) اور مخلص وجدانی(مظفر آباد) شامل تھے۔ ڈاکٹر مقصود جعفری (اسلام آباد) مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر صغیر خان (راولاکوٹ) اور کریم اللہ قریشی(مظفر آباد) مہمانان اعزاز تھے۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان، نے ابتدائیہ پیش کیا۔ نظامت پروفیسر اعجاز نعمانی نے کی۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی نے ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری زبان میں حمد و نعت گوئی کی ابتدا سید علی ہمدانی کی کشمیر آوری سے منسوب ہے۔1372عیسوی میں آپ نے اپنے نعتیہ مجموعے ”چہل اسرار“(فارسی زبان میں تھااور چالیس غزلوں پر مشتمل تھا) سے کشمیریوں کو حب رسول اور حمد گوئی کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ بعد میں...
بھمبر میں مسٹ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا قیام اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح

بھمبر میں مسٹ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا قیام اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح

آرٹیکل
اعجازؔ کشمیری صدقِ دل سے کی جانی والی کوششیں ہمیشہ کامیاب ہوتی ہیں، خدا بھی انہی کا ساتھ دیتا ہے جو خلوصِ نیت سے عازمِ سفر ہوتے ہیں،  گزشتہ چھ سات سالوں میں یہ بات کئی دفعہ شہری حلقوں میں موضوعِ بحث بنی  کہ بھمبر میں شعبہ حیوانات سے متعلقہ کلاسز شروع ہوں گی، یہاں کے لوگوں کو فیصل آباد، ٹنڈوجام، لاہور اور راولاکوٹ کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، جلدہی ایسا ہوگا کہ آزاد جموں کشمیر کے زراعت اور مویشی پروری کے حوالے سے  پرکشش خطہ یعنی بھمبر پر کوئی ایسا ادارہ قائم ہونے والا ہے جس میں یہاں کے باشندے اور گردو نواح کے لوگ اس میں شعبہ امورِ حیوانات میں  پیشہ واران تعلیم کے حصول کے فیض یاب ہو سکیں گے لیکن ہر بار ایک افواہ کا ہی گمان ہوتا رہا،منصہ شہود پہ کچھ بھی دیکھنے کو نہ ملا، نہ ہی کوئی ادارہ قائم ہوا اور نہ ہی کسی فرد نے اس عظیم خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مخلصانہ کوشش کی ...
نیلم ویلی جانے کیلے متبادل راستہ۔ کہانی کار شیخ عمر نزیر

نیلم ویلی جانے کیلے متبادل راستہ۔ کہانی کار شیخ عمر نزیر

تصویر کہانی
کہانی کار شیخ عمر نزیر تصاویر فاروق عمر ویسے تو نیلم ویلی جانے کیلے ایک ہی راستہ ہے جسے نیلم ویلی روڈ کہتے ہیں مظفرآباد سے شروع ہوکر تاوبٹ تک جاتی ہے لیکن آج میں اپکو ایک متبادل راستے کی سیر کرواتا ہوں مظفرآباد سے جب آپ نیلم کی جانب سفر شروع کرتے ہیں تو دیولیاں کے مقام سے ایک پکی روڈ بائیں جانب مڑ جاتی ہے جس پر مچھیارہ نیشنل پارک کا بورڈ بھی لگا ہوا یہ روڈ دراصل دفاعی روڈ ہے اور فائرنگ کے دوران متبادل راستے کے طور پر استعمال کی جاتی ہے پہلے اس روڈ کی حالت کافی خراب تھی اور سفر کرنے کے قابل نہیں تھی لیکن اب یہ روڈ مکمل تعمیر ہوچکی ہے اور کارپٹٹڈ روڈ ہے۔ تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ اس روڈ پر سفر شروع کرتے ہیں تو کچھ ہی دیر میں آپ کو محسوس ہونے لگتا ہیکہ آپ ایک دوسری جنت میں داخل ہوچکے ہیں۔اس روڈ پر خوبصورت وادیاں، گھنے جنگلات، ٹھنڈے چشمے، آبشاریں بلند چوٹیاں اور ایک جھیل بھی واقع ہے ج...
خانہ بدوشوں کا طرز زندگی اور مسائل/ تحریر:  شبیر احمد ڈار

خانہ بدوشوں کا طرز زندگی اور مسائل/ تحریر: شبیر احمد ڈار

آرٹیکل
تحریر/   تصاویر:     شبیر احمد ڈار   آشیانے کا بتائیں کیا پتا خانہ بدوش       چار تنکے رکھ لیے جس شاخ پر گھر ہو گیا    (قمر جلالوی )      خانہ بدوش فارسی زبان کا لفظ ہے جس سے مراد وہ شخص جس کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہ ہو ۔ انگریزی ادب میں اس کے لیےویگرینٹ  کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ خانہ بدوشوں کی طرز زندگی عام افراد سے مختلف ہوتی اور نہ ہی ان کا کوئی مستقل ٹھکانہ ہوتا . خانہ بدوش پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ گزشتہ روز ضلع باغ آزادکشمیر کے خطہ منگ بجری میں موجود خانہ بدوشوں سے ان کی طرززندگی اور مسائل کے حوالے سے راقم نے استفسار کیا۔  تو ان کا جواب سن کر دل افسردہ ہوا۔ ان کے بچوں کی حالت زار نہایت ابتر ہے۔ پاؤں سلامت ہیں مگر پہننے کو جوتے نہیں ۔ بدن کےنصف حصے پر کپڑے ہیں مگرمیلے کچلےاور سونے کونرم بستر نہیں۔  بل کہ ۔ کانٹوں بھری زمین ہے۔ ان کی طرز زندگی اور مسائل ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact