Tuesday, April 16
Shadow

Day: April 12, 2021

شاہد حمید: جہلم کا ایک روشن باب-تحریر: عارف الحق عارف

شاہد حمید: جہلم کا ایک روشن باب-تحریر: عارف الحق عارف

آرٹیکل, شخصیات
تحریر: عارف الحق عارف (امریکا) جہلم سے ہمارا کئی حوالوں سے جذباتی تعلق ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کا ذکر آتے ہی آنکھوں میں چمک سی پیدا ہوتی اور توجہ و دلچسپی میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ہر اس شخص سے اپنائیت و قربت کا احساس ہونے لگتا ہے، جس کا اس تاریخی شہر سے کسی نہ کسی طرح تعلق ہے۔ یہ حوالے ہجرت، بچپن، جوانی اور بڑھاپے سے جڑے ہیں۔ یہ کل چھ حوالے ہیں، لیکن چھٹا حوالہ باقی پانچ سے نیا، توانا اور سب پر سبقت لے گیا ہے کہ یہ حوالہ جہلم کے مشہور اشاعتی ادارے بک کارنر اور اس کے بانی شاہد حمید، ان کے دو لائق اور فرماںبردار بیٹوں گگن شاہد اور امر شاہد کا ہے۔ جہلم سے تعلق کا پہلا حوالہ ہجرت اور بچپن کا ہے کہ ہم 1947ء میں مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے عارضی طور پر جس مہاجر کیمپ میں رکھے گئے تھے، وہ جہلم کے قریب چک جمال کی فوجی چھاؤنی کی بڑی بڑی بیرکوں میں قائم کیا گیا تھا۔ ہمارے بچپن کے چار سال 1948ء سے ...
خواتین میں سرٹیفیکیٹ کی تقسیم اورتیارکردہ ملبوسات کی نمائش

خواتین میں سرٹیفیکیٹ کی تقسیم اورتیارکردہ ملبوسات کی نمائش

پریس فار پیس, ہماری سرگرمیاں
باغ ( پی ایف پی نیوز )ہنر مند خواتین ایک قومی سرمایہ ہیں جو ہنر سیکھ کر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں اور خاندان کی آمدنی میں اضافہ کر کے اپنے معاشی مسائل کم کر سکتی ہیں - پریس فارپیس فاونڈیشن خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروۓ کار لاۓ گی -ان خیالات کا اظہار پریس فار پیس فاؤندیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے ویمن ووکشنل سنٹرناڑشیر علی خان  سے تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا - https://www.youtube.com/watch?v=z-pU6fjVjaw   تقریب میں پریس فارپیس فاؤنڈیشن کےسنیر  ذمہ داران   یوسف کشمیری ، زاہد گیلانی  ، شوکت تیمور کے علاوہ صدر تقریب صوبیدار فاروق خان ، فرہاد کاظمی ،طارق ماگرے،مختار ماگرے اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا - https://www.youtube.com/watch?v=DZ3HngKI...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact