Friday, April 26
Shadow

Day: April 10, 2021

ڈاکٹر صابر آفاقی شاعر ، سفر نگار ، مترجم اور ماہر اقبا لیات

ڈاکٹر صابر آفاقی شاعر ، سفر نگار ، مترجم اور ماہر اقبا لیات

رائٹرز, شخصیات
ڈاکٹر صابر آفاقی ڈاکٹر صابر آفاقی اردو ، پنجابی ، گوجری کے شاعر ، سفر نگار ، مترجم اور ماہر اقبا لیات تھے جنھوں نے اپنے علمی ورثے میں پچاس سے زائد کتابیں اور دو سو سے زائد تحقیقی مقالے چھوڑے ہیں- وہ مظفرآباد کے نزدیک ایک پسماندہ گاؤں میں 1933 میں پیدا ہوۓ- پنجاب یونیورسٹی سے اعلی تعلیم اور ایران سے پی ایچ ڈی کی- پنڈت کلہن کی ’راج ترنگنی ‘کے قلمی نسخوں کی تصحیح اور مستند متن کی بازیافت ان کا پی ایچ ڈی کا مقالہ تھا-انھوں نے 2011 میں وفات پائی -ان کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹرافتخارمغل ( شا عر ) بھی ان کے ساتھ ہی اس دارفانی کو ایک ہی دن چھوڑگئے- ڈاکٹر صابر آفاقی کی تصانیف اردو شاعری : شعر تمنا ‘ ،’ طلوع سحر،’ ثنائے بہاء‘، ’زمزمئہ روح‘ ، ’رشحات ابر‘ ، ’ خندہ ہائے بے جا ‘ ،’ نئے موسموں کی بشارت ‘ ’سارے جہاں کا درد ۔ گلہاۓ کشمیر گوجری شاعری: ’ آرتھروں‘ , ،’ ہاڑا‘...
ڈاکٹر افتخار مغل مرحوم کی ایک غزل

ڈاکٹر افتخار مغل مرحوم کی ایک غزل

شاعری
غزل    ڈاکٹر افتخار مغل جمال گاہِ تغزل کی تاب و تب تری یاد پہ تنگنائے غزل میں سمائے کب تری یاد کسی کھنڈر سے گزرتی ہوا کا نم ترا غم شجر پہ گرتی ہوئی برف کا طرب تری یاد گزرگہوں کو اجڑنے نہیں دیا تو نے کبھی یہاں سے گزرتی تھی تُو اور اب تری یاد بہ فیضِ دردِ محبت میں خوش نسب میں نجیب مرا قبیلہ ترا غم، مرا نسب تری یاد بجز حکایتِ تُو ایں وجود چیزے نیست میں کُل کا کُل ترا قصہ میں سب کا سب تری یاد دریں گمان کدہ کُلُّ مَن عَلَیہَا فَان بس اک چھلاوہ مرا عشق ایک چھب تری یاد ...
ڈاکٹر افتخار مغل- شاعر- ماہر تعلیم

ڈاکٹر افتخار مغل- شاعر- ماہر تعلیم

رائٹرز, شاعری
ڈاکٹر افتخار مغل ڈاکٹر افتخار مغل اپنی شاعری کی بدولت آزاد کشمیر کا بڑا نام تھے۔۔ ڈاکٹر افتخار مغل نےآزاد کشمیر ٹیلیویژن کے کئی پروگراموں اور مشاعروں میں شرکت کی- ان کے انتقال سے آزاد کشمیر ایک ماہر تعلیم اورخوبصورت شاعری کرنے والے شخص سے محروم ہو گیا۔ اللہ پاک مغفرت فرمائے-ان کو شاعر محبت بھی کہا جاتا ہے -10 اپریل 2021 پروفیسر ڈاکٹر افتخار مغل کی دسویں برسی ہے۔ان کی شاعر ی کے مجموعے کا نامُ انکشاف ہے- ڈاکٹر افتخار مغل کا الوداعی کلام  وفائیں ، نیک تمنائیں ، احترام ، دعا۔۔! مری طرف سے زمانے تجھے سلام، دعا۔۔! میں رفتنی ہوں مجھے مل گیا ہے اذنِ سفر، یہاں پہ اب کہ نہیں میرا کوئی کام ، دعا۔۔! ہر اک کے نام دمِ واپسی خراج و خلوص، ہر اک کے حق میں سرِ ساعتِ خرام دعا۔۔! مجھے غروب سے پہلے کہیں پہنچنا ہے مرے عزیزو، بس اب ڈھل رہی ہے شام، دعا۔۔! مرے خدا نے مجھے سُرخ...
معاشیات : علوم کی ماں – تحریر : سالک محبوب اعوان

معاشیات : علوم کی ماں – تحریر : سالک محبوب اعوان

آرٹیکل
 تحریر : سالک محبوب اعوان            بڑا زبردست ماحول تھا  اور پہلی ہی نظر میں گمان ہوتا کہ  یہ بڑی علمی اور ادبی محفل ہے اورہوتا بھی کیوں نہ  آخر اس محفل میں کائنات کے چند چوٹی کے علوم جلوہ افروز تھےاور اپنی اپنی علمی رائے دے رہے تھے۔ شاملِ محفل ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ جیسا گمان تھا حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ محفل دو گروہوں میں منقسم تھی ایک گروہ فطری علوم کا تھاجو اپنی علمی برتری جتا رہا تھا جب کہ دوسرا گروہ سماجی علوم کا تھا  اور جس کی نمائندگی فقط علمِ معاشیات کر رہا تھا۔ فطری علوم کے شرکاء مخالف گروہ پر اپنی علمی برتری کے وار کر رہے تھے۔ کبھی ریاضی کی آواز اُبھرتی کہ مجھے تو تمام علوم میں کُلی برتری حاصل ہے اور میں تمام علوم کی ماں ہوں۔ گنتی کا تصور میرا ہی تو دِیا ہوا ہے کہ آج جس پر تمام کائنات  کا ا نح...
حافظ نصیر الدین مغل  -صحافی – مصنف – سماجی کارکن

حافظ نصیر الدین مغل -صحافی – مصنف – سماجی کارکن

رائٹرز
حافظ نصیر الدین مغل حافظ نصیر الدین کی مرتب کردہ تصانیف  حافظ نصیرالدین صحافی،مصنف اور وادی نیلم میں پریس فار پیس کے فعال نمائندے ہیں- وہ نیلم پریس کلب کے صدربھی رہ چکے ہیں -قومی اور علاقائی اخبارات میں کالم لکھتے ہیں- آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام ابتدائی کلاسوں کے لئے شائع کردہ کتب لکھنے کا اعزاز حاصل ہے -وہ متعدد جرائد کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں - ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact