Saturday, April 27
Shadow

Month: March 2021

اک بار تو ایسا ہو ، ماریہ نقوی

اک بار تو ایسا ہو ، ماریہ نقوی

شاعری
ابھرتی ہوئی شاعرہ ماریہ نقوی کا تازہ کلام ماریہ نقوی اک بار تو ایسا ہواس وقت کے صحرا میںسانسوں کے بہاؤ میںاس زیست کے دریا میںاک یاد کی ناؤ میںکچھ دور کناروں سےمضبوط سہاروں سےتم ڈوبنے لگ جاؤماضی کی کتابوں میںکچھ ڈھونڈنے لگ جاؤاک بار ضروری ہےمیں یاد تمہیں آؤںتم صرف مجھے سوچواسوقت مجھے چاہوجب میں نہ میسر ہوںاسوقت اذیت کونا ہونے کی حسرت کوتم خود بھی سمجھ جاؤ
بجلی کے منصوبوں کے ماحول پر اثرات ،  تحریر: ظفر وانی

بجلی کے منصوبوں کے ماحول پر اثرات ، تحریر: ظفر وانی

آرٹیکل
 تحریر : ظفر وانی نیلم جہلم ہاییڈروپاور پراجیکٹ پاکستان میں پانی اور بجلی سے متعلق ادارہ واپڈا کی طرف سے آزاد کشمیر میں بھی آبی ذرائع سے بجلی بنانے کے متعدد منصوبے تیار کئے گئے ہیں ۔ جن سے وافر مقدار میں کم قیمت پن بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو رہی ہے ۔ ان منصوبوں کی افادیت ملک کی ترقی کے لئیے واضع ہے،۔ لیکن ان منصوبوں کے کچھ مضر اثرات آزاد کشمیر کے ملحقہ علاقوں اور ان کے ماحول پر بھی مرتب ہو رہے ہیں ۔ ظفر وانی یہ مضر اثرات جو اب تک تو مقامی طور پر ہی ماحول کو متاثر کر رہے ہیں ۔ لیکن مستقبل میں یہ اثرات براہ راست ان منصوبوں اور ان کی گنجائش کے لئیے خطرے کا باعث بنیں گے ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپراجیکٹ مظفرآباد سے بالائی علاقے میں چالیس کلومیٹر دور نوسیری کے مقام پرنیلم جہلم منصوبے کا ان ٹیک ریزروائر تعمیرکیا گیا ہے ۔ دریاے نیلم میں پانی کیساتھ آنے والی ریت اور سِلٹ ی...
عظمت، حوصلے اور ہمت کی داستان : پروفیسرمحمد الیاس ایوب

عظمت، حوصلے اور ہمت کی داستان : پروفیسرمحمد الیاس ایوب

تصویر کہانی
کہانی کار : ساجد یوسف، تصاویر: آکاب اسکول فار دی بلائنڈ آکاب اسکول فار دی بلائنڈ کےروح رواں پروفیسر محمد الیاس ایوب کو حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی نابینا افراد کی فلاح و بہبود کےلئے کئے جانے والے بے مثال کام کے اعتراف میں "تمغہ امتیاز " کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کو یہ تمغہ اس سال 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں دیا جائے گا۔ مظفر آباد پوسٹ گریجویٹ کالج میں پروفیسر الیاس ایوب کو" تمغہ امتیاز" ملنے کی خوشی میں ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کی صدارت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طلبا کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم نے کی۔ پروفیسر الیاس ایوب نابینا افراد کو معاشرے کا ایک کارآمد حصہ بنانے کے جس مشن پر عمل پیرا ہیں اللہ پاک ان کو مزید ہمت اور استقامت عطاء کرے اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔ میں اگر زندگی میں پروفیسر محمد الیاس ایوب صاحب سے ن...
جسٹس (ر) منظور حسین گیلانی کی کتاب”میزانِ زیست‘‘ پر تبصرہ

جسٹس (ر) منظور حسین گیلانی کی کتاب”میزانِ زیست‘‘ پر تبصرہ

تبصرے, رائٹرز, کتاب
 تبصرہ نگار:   رابعہ حسن رابعہ حسن ”میزانِ زیست‘‘ آزاد کشمیر کے کلیدی عہدوں پر خدمات سر انجام دینے والی نابغہ روزگار شخصیت جسٹس (ر) منظور حسین گیلانی کی سوانح حیات ہے ۔ جس میں انہوں نے کشمیر کے دونوں حصوں (مقبوضہ و آزاد) میں گزاری اپنی زندگی کے تجربات و مشاہدات قلم بند کیے ہیں۔  ”میزانِ زیست‘‘ مصنف کی ذاتی زندگی کا احوال ہونے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے حالات و واقعات پر ایک تاریخی اورمستند دستاویز بھی ہے۔جسٹس (ر) سید منظور حسین گیلانی 7 جون 1945ء کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی تحصیل کرناہ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم شیرِ کشمیر ہائی سکول، کنڈی کرناہ، ضلع کپواڑہ میں حاصل کی۔  بعد ازاں گریجویشن گونمنٹ ڈگری کالج بارہ مولہ سے کی۔  جب کہ ایل ایل بی کی ڈگری 1970ء میں سرسید احمد خان کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے نمایاں نمبروں سے حاصل کی۔ گیلانی...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact