Wednesday, April 24
Shadow

Day: March 31, 2021

رکشہ ڈرائیور اور جذبہ انسانیت ، تحریر محمد زبیر خان

رکشہ ڈرائیور اور جذبہ انسانیت ، تحریر محمد زبیر خان

آرٹیکل
محمد زبیر خان- متحدہ عرب امارات / راولاکوٹ  حضرت محمّد صلی الله علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے .”سب سے بڑی عبادت “انسانیت کی خدمت ہے”۔حقیقت میں انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے.مخلوق خدا کی خدمت کرنا اور ان کی مشکل وقت میں مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔خدمت کے جذبوں سے سرشار بے شمار لوگ آپ کو اس معاشرے کے اندر ملیں گے جن کی وجہ سے یہ معاشرہ ابھی تک قائم و دائم ہے۔ خدمت خلق کے جذبے سے بے شمار لوگ عوام کی فلاح و بہبود کا کام کر رہے ہیں۔ اور بڑی بڑی فاؤنڈیشنز خدمت خلق کے لیے پیش پیش ہیں۔ مگر آج میں آپ کو ایک ایسے شخص کی کہانی سناؤں گا  جو خود مستحق ہے مگر اس کے اندر جذبہ انسانیت اس قدر پایا ہے کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی پروا کیے بغیر ان افراد کے لیے کوشاں ہے جن کو اس معاشرے میں ہم سب کی ضرورت ہے۔ یہ کہانی ایک رکشہ ڈرائیور فرید قریشی کی ہے جو مظفرآباد میں کرائے کا رکشہ چلا رہا ہے۔ فرید قریشی ...
آسمان ادب و صحافت کا درخشندہ ستارہ:  ضیاء الحسن ضیا

آسمان ادب و صحافت کا درخشندہ ستارہ: ضیاء الحسن ضیا

ادیب, رائٹرز, شخصیات
تحریر: ظفر تنویر - بریڈ فورڈ  ضیاء الحسن ضیا کی کتاب حرف و حکایت ڈاون لوڈ کیجئےDownload انیس سو اکسٹھ کے پریس اینڈ پبلی کیشن ایکٹ کے باعث کے جو متعدد اخبارات و جرائد متائثر ہوئے ان میں سے ایک ہفت روزہ“صادق”راولپنڈی بھی تھا جسے اپنی اشاعت بند کرنا پڑی،ہفت روزہ صادق دراصل ریاستی اخبار تھا جس نے 1931میں پونچھ(مقبوضہ کشمیر)سے اپنی اشاعت کا اغاز کیا۔”صادق”کے بانی ایڈیٹر سراج حسن سراج تھے جو ضیا ء الحسن ضیا کے بڑے اور مولانا چراغ حسن حسرت کے چھوٹے بھائی تھے ادب و صحافت گویا ان تینوں بھائیوں کا ذریعہ روزگار رہا۔ 1947میں پونچھ سے ہجرت کرنے کے بعدچراغ حسن حسرت لاہور میں جبکہ سراج حسن سراج اور ضیا ء الحسن ضیا راولپنڈٰی میں آباد ہوگے -سراج صاحب کو ریڈیو آزادکشمیر میں ملازمت کا موقع مل گیا جبکہ “صادق “ کو جاری رکھنے کی ذمہ داری ضیا ء صاحب کے کاندھوں پر آپڑی،انہوں نے بڑی محنت اور جانفشانی کے...
بنگلا دیش کا لہو لہو “ یوم آزادی”  تحریر : ش م احمد

بنگلا دیش کا لہو لہو “ یوم آزادی” تحریر : ش م احمد

آرٹیکل
تحریر : ش م احمد اسلامی جمہوریہ بنگلہ دیش زمانے کے نشیب وفراز کا چکر کاٹ کر اب اپنے پچاس سال پورے کرچکا ہے ۔ وزیراعظم حسینہ واجد نےآزاد بنگلہ دیش کی پچاسویں برسی کی تقریب ِزریں اور ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کا یوم پیدائش ایک ساتھ منانے کااعلان کیا تھا۔ اسی مناسبت سے ۲۶؍ مارچ کو ڈھاکہ میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ تقریب میں وزیراعظم ہند نریندرمودی مہمان ِ خصوصی کے طور شریک ہوئے۔ خصوصی اجتماع میں حسینہ و اجد کے علاوہ اکابرین ِحکومت ، عسکری قیادت ، روسائے سلطنت اور اشرافیہ کی کہکشاں موجود تھی ۔ بظاہرسب لوگ ہشاش بشاش نظر آرہے تھے مگر لازماً اندر پریشاں رہے ہوں گے کہ ا جتماع گاہ کے باہر بنگلہ قوم جشن ِ آزادی منانے کی بجائے اپنے جگر گوشوں کی لاشیں اُٹھارہی تھی، ملک سوگواری میں ڈوباتھا ، مطلع سیاست پر نخوست کے سیاہ بادل منڈلا رہے تھے ۔ بے بصیرت حکمران ٹولے کو نہ سہی لیکن بنگلہ عوا...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact