Friday, April 19
Shadow

Day: March 20, 2021

سرینگر کے پرویز نہرو کے نام حد متارکہ کی دوسری طرف سے  خط!!! اظہر مشتاق

سرینگر کے پرویز نہرو کے نام حد متارکہ کی دوسری طرف سے خط!!! اظہر مشتاق

آرٹیکل
تحریر :اظہر مشتاق محترم پرویز نہرو صاحب!!! امید ہے کہ خار دار تاروں اور اسلحے کی بدبو اور فوجی بوٹوں کی دھمک کے درمیان بھی  آپ ابھی تک خیریت سے ہونگے ۔ پرویز نہرو صاحب 5 اگست 2019 سے لیکر آج تک  ریاست جموں کشمیر کا بھارتی مقبوضہ حصہ ایک جیل میں تبدیل ہوا ، جہاں بھارت کے موجودہ فاشسٹ حکمرانوں نے بنیادی انسانی حقوق کی پرواہ نہ کرتے ہوئے  ، موجودہ دور میں اطلاعات کے جدید ذریعہ موبائل فون سروس اور انٹر نیٹ کی بندش سے لیکر لاشیں گرانے تک کے عمل کو جائز جانتے ہوئے جاری رکھا۔ آپ سے زیادہ   جبر کا گواہ کون ہوسکتا ہے کہ آپ کے ادارے نے  بھارتی مقبوضہ علاقے میں " تشد د کا ڈھانچہ " کے عنوان سے  800 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ مرتب کی تھی ، جو بدقسمتی سے عالمی ضمیر کو نہ جھنجھوڑ سکی۔   اگست 2019 کو بھارتی آئین میں ترمیم  اور آئین سے آرٹیکل 370 ا...
حیدر خان حیدر – ماہر تعلیم – شاعر – گلگت بلتستان

حیدر خان حیدر – ماہر تعلیم – شاعر – گلگت بلتستان

رائٹرز
  حیدر خان حیدر  حیدر خان حیدر ایک ماہر تعلیم اور شاعر ہیں جن کاتعلق حسین نظاروں اور جفا کش لوگو ں کی سرزمیں گلگت بلتستان سے ہے  ہیڈ ماسٹر بوائز سکول چھلت نگر کی حثیت سے ہزاروں شاگردوں کو علم کی روشنی سے منور کیا ہے -وہ دو ادبی تنظیموں انجمن فکر وسخن اور بہار ادب شین بر کے سرپرست بھی ہیں -مکتبہ حیدر کے نام سے اپنے گھر میں لائبریری قائم کر رکھی ہے جس میں رسائل سمیت دو ھزار سے زائد کتب ہیں - گلگت بلتستان میں علم وادب کی ترقی کے لئے آپ نے شاندارکام کیا ہے - حیدر خان حیدر کی تصانیف جمال و فرش و فلک زیر اشاعت تصانیف ولولہ تازہ (اقبال کا کلام حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کیا گیا ہے) آہینہ ایام (سوانح عمری) قائد اعظم اور اقبال کے مماثل افکار سیرت فاطمہ زہرہ مقالات حیدر ...
شین میم احمد – تجزیہ کار ۔ افسانہ نگار ۔مصنف/ کشمیر

شین میم احمد – تجزیہ کار ۔ افسانہ نگار ۔مصنف/ کشمیر

رائٹرز
شین میم احمد  ش م احمد وادی کشمیر کے صحافی اور قلم کار ہیں۔ اصل نام  شیخ مختار احمد ہے ۔ سری نگر کشمیر میں رہتے ہیں اور سیاستِ کشمیر کے مدوجذر کے بارے میں ریاستی پریس میں مسلسل لکھ رہے ہیں۔ کئی اردو اخبارات میں بطور مدیر  کام  کر چکے ہیں ۔۵؍ اگست ۲۰۱۹ تک روزنامہ ’’ کشمیر عظمیٰ ‘‘ سری نگر کشمیرکی ادارت سے منسلک رہے ، مگر اس کے ما بعد بوجوہ اخبار سے الگ ہوگئے۔ اب آزاد صحافی اور تجزیہ نگارکے طور کام کر رہے ہیں ...
عطاء راٹھور عطار کی غزل

عطاء راٹھور عطار کی غزل

شاعری, غزل
غزل  عطاء راٹھور عطار ہر ایک دکھ سے بڑا دکھ ہے روزگار کا دکھ  یہ روز روز کا صدمہ، یہ بار بار کا دکھ بچھڑ کے ایک سے پٹری پہ لیٹنے والو ہمارےدل میں بھی جھانکو ہے تین چارکادکھ قبا  جو  پھول  کی اتری تو سب فسردہ ہیں  دکھائی کیوں نہیں دیتا  کسی کو خار کا دکھ  شدید دکھ جو رگِ جان پر ہے ناخن زن  دہکتی آگ میں جلتے ہوے چنار کا دکھ وطن میں آگ مسلسل لگی ہے دونوں طرف  ہمارے  دل  میں  سلگتا  ہے آر پار کا دکھ  یہ چاروں سمت سے پتھر جو آ رہے ہیں میاں ہمارا دکھ ہے کہ ہے نخلِ بار دار کا دکھ ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact