Friday, April 19
Shadow

Day: March 2, 2021

ہمارا مادھو ہم سے بچھڑ گیا، احمد سہیل

ہمارا مادھو ہم سے بچھڑ گیا، احمد سہیل

ادیب
تحریر و تصاویر: احمد سہیل ہمارا مادھو یعنی زاہد ڈار ہم سے بچھڑ گیا۔ میں نے ان سےمطالعے کی عادت سیکھی ۔ زاہد ڈار۔۔ جن کو ھم " مادھو" کہتے تھے اردو نظم نگاروں میں ایک توانا،منفرد حسیت اور مزاج کے شاعر ہیں۔ زاہد ڈار کی ولادت 1936 میں مشرقی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ہوئی جب وہ چھٹی جماعت میں پڑھتے تھے اس وقت ہندوستان کا بٹوارہ ہوا ۔ ان کا کنبہ نقل مکانی کرکے لاہورمیں بس گیا ۔ جہاں اسلامیہ ہائی سکول سے 1952 میں انہوں نے میٹرک پاس کیا اور اسی برس گورنمنٹ کالج میں داخلہ لے لیا۔ انہوں نے انیس ناگی اور دیگر دوستوں کے ساتھ ادب پر بات چیت کرنے کے لیے دو برس تک کالج جانا جاری رکھا لیکن انٹر میڈیٹ کا امتحان نہیں دیا۔ انہوں نے معاشیات کا مضمون چنا تھا لیکن کتاب کا پہلا صفحہ کھولتے ہی انہیں یہ نہایت بیزار کُن محسوس ہوئی اور انہوں نے اسے بند کر دیا۔ معاشیات کی وجہ سے ہی وہ امتحان میں...
اد ب اطفال میں ماہ نامہ”انوکھی کہانیاں“ کی انفرادیت، تحریر: ذوالفقارعلی بخاری

اد ب اطفال میں ماہ نامہ”انوکھی کہانیاں“ کی انفرادیت، تحریر: ذوالفقارعلی بخاری

اردو
تحریر و تحقیق:   ذوالفقار علی بخاری ، تصاویر: ذوالفقار علی بخاری، ڈائجسٹ اسٹوریز   ادب اطفال میں ماہ نامہ "انوکھی کہانیاں" کو انفرادیت حاصل ہے۔ ماہنامہ ”انوکھی کہانیاں“ نے کراچی سے اپنی اشاعت کا آغاز اگست 1991 میں کیا تھا۔ یہ رسالہ بچوں اور طلبہ میں بے حد مقبول ہے ۔ اس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ دیگر رسائل کی بہ نسبت تیس برسوں سے باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔ جو کہ اپنی جگہ ایک انفرادیت ہے۔ دیوتا ، اردو کا سب سے طویل ناول  ”دیوتا“ محی الدین نواب کا تحریر کردہ اُردو ناول ہے ۔ جو اردو ماہنامہ ”سسپنس ڈائجسٹ“ میں 1977 سے 2010 تک بلاناغہ شائع ہوتا رہا ہے۔ یہ اردو ادب میں جاری رہنے والا سب سے طویل ترین اورمقبول ترین ناول ہے، اس کے 56حصے ہیں۔ یہ ناول ”فرہاد علی تیمور“ کی سوانح عمری ہے۔اسی طرح سے پاکستان میں بچوں کے ادب میں طویل ترین قسط وار ناول کا اعزاز ”آگ کا بیٹا“...
قلعہ تھروچی،  گل پور آزاد کشمیر ، مرزا فرقان حنیف

قلعہ تھروچی، گل پور آزاد کشمیر ، مرزا فرقان حنیف

آثارِقدیمہ
تحریر: مرزا فرقان حنیف ،  تصاویر : حسیب احمد راجہ / سوشل میڈیا ، ویڈیو : ایف ایس پی کے ٹرینڈز ریاست جموں و کشمیر اپنے قدرتی حُسن کی بدولت اس روحِ زمین پر کسی جنت سے کم نہیں۔ یہ ریاست جنوبی ایشیاء کی سب سے زیادہ خوبصورت اور قدرتی حسن وسائل سے مالا مال ہے۔تاریخی قلعہ تھروچی آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے ایک خوبصورت قصبے گلپور میں واقع ہے۔  اونچے پہاڑوں، بہتے دریاوں، سر سبز میدانوں، جھیلوں، گلیشیرز، ندی نالوں، اور خوبصورت موسموں کے ساتھ ساتھ روحِ زمین کا یہ ٹکڑا تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا حامل بھی ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=5nuIptAzbu0 گل پور!! گل پور آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کا ایک قصبہ ہے۔ یہ علاقہ کوٹلی شہر کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ علاقہ کوٹلی میرپور اور کوٹلی راولپنڈی روڈ کے سنگم پر ہے۔ قلعہ تھروچی، گل پور آزاد کشمیرکا ایک اہم تاریخی قلعہ ہے۔ گلپور م...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact