Friday, April 19
Shadow

Day: February 15, 2021

میں اپنے نبی ﷺ کےکو چے میں – احسن عزیز

میں اپنے نبی ﷺ کےکو چے میں – احسن عزیز

نعت
میں اپنے نبی ﷺ کےکو چے میں چلتا ہی گیا ، چلتا ہی گیا ! اک خواب سے گویا اٹھا تھا کچھ ایسی سکینت طاری تھی حیرت سے آنکھوں کو اپنی ملتا ہی گیا ، ملتا ہی گیا ! جب مسجد نبوی کو دیکھا میں روضہ جنت میں پہنچا جس جاہ وہ مبارک چہرے کو اشکوں سے اپنے دھوتا تھا جب دنیا والے سوتے تھے وہ اُن کے لیے پھر روتا تھا اک میں تھا کہ سب کچھ بھول رہا اک وہ تھا کہ امت کی خاطر کتنے صدمے اور کتنے الم جھلتا ہی گیا ، جھلتا ہی گیا! طائف کی وادی میں اترا  طالب کی گھاٹی سے گزرا اک شام نکل پھر طیبہ سے  میدان احد میں جا بیٹھا واں پیارے حمزہ کا لاشہ جب چشم تصور سے دیکھا  عبداللہ کے شہزادے کو اُس دشت میں پھر بسمل دیکھا یہ سارے منظر دیکھ کے میں پھر رہ نہ سکا ِ کچھ کہہ نہ سکا ! بس دکھ اور درد کے قالب میں ڈھلتا ہی گیا ، ڈھلتا ہی گیا !...
سبین یونس کی شاعری – تبصرہ نگار ناز مظفرآبادی

سبین یونس کی شاعری – تبصرہ نگار ناز مظفرآبادی

تبصرے
وقت ِ رخصت نہ کہا تھا کہ نہ آئیں گے کبھی  کٹ گئی عمر اُمیدوں کے دیے بجھ نہ سکے میرے سامنے اس وقت معروف شاعرہ سبین یونس کے دو شعری مجموعے "منزل سے ذرا دور"اور "دھوپ آنگن میں خواب"موجود ہیں -جو انہوں نے از راه ِ عنایت مجھے اُس وقت عطا کئے ،جب وہ معروف شاعر  احمد عطاء اللہ کی دعوت پر'روز نیوز 'چینل  کی ٹیم کے ہمراہ 'یکجہتی ِ کشمیر مشاعرہ ' کے سلسلے میں مظفرآباد تشریف لائی تھیں - "منزل سے ذرا دور"اُن کا اولین شعری مجموعہ ہے،اور "دھوپ آنگن میں خواب" اُن کا دوسرا پڑاؤ ہے،اور اُن کا تیسرا شعری مجموعہ زیرِ ترتیب ہے-دونوں کتب "عکاس پبلی کیشنز اسلام آباد "نے بڑے اہتمام اور سلیقے سے شائع کی ہیں -ہر دو مجموعوں پر نامور شعراء و ادباء جن میں جناب افتخار عارف ،محترمہ کشور ناہید ،جناب محبوب ظفر اور جناب نثارناسک اوردیگر صاحبانِ نقد و نظر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے...
عشق دمِ جبریل ۔ شفیق راجہ

عشق دمِ جبریل ۔ شفیق راجہ

کتاب
عشق دمِ جبریل پروفیسرشفیق راجہ کی عشق میں ڈوبی ہوئی تخلیق ہے۔ شفیق راجہ کی کتاب عشق دمِ جبریل ڈاون لوڈ کیجئےDownload پروفیسر شفیق راجہ ایک عہد کا نام ہے جنہوں نے جہاں ایک طرف خطہ باغ میں شعر و ادب کی آبیاری کی اور "طلوع ادب آزاد کشمیر" کے نام سے ادبی تنظیم کی بنیاد رکھی جو آج ایک تناور درخت بن کر اپنی بہاریں دکھا رہی ہے وہیں اس ادبی ورثے کی شناخت اورپرداخت کے لیے آزاد کشمیر کے طول و عرض میں جس جانفشانی سے دن رات ایک کیے اسکا منہ بولتا ثبوت آج ریاست بھر کا وہ ادبی منظر نامہ ہے جس میں طلوع ادب اور پروفیسر شفیق راجہ کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا. کتابیں میں حرف حرف سمیٹوں، نعت کا سفر، عشق دمِ جبرئیل، لفظ کا کاجل اور کدل ...
نعت کا سفر ۔ شفیق راجہ

نعت کا سفر ۔ شفیق راجہ

کتاب
نعت کا سفر پروفیسر شفیق راجہ کی ایک ممتاز تصنیف ہے۔ اس کتاب میں نعت گوئی کے فن پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ موضوعات میں نعت کا لغوی مفہوم ، اولین استعمال ، دیگر مذاہب میں ذکر رسول صل اللہ و علیہ وسلم ،لوازمات نعت انتہائی مدلل انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔ شفیق راجہ کی کتاب نعت کا سفر ڈاون لوڈ کیجئےDownload پروفیسر شفیق راجہ ایک عہد کا نام ہے جنہوں نے جہاں ایک طرف خطہ باغ میں شعر و ادب کی آبیاری کی اور "طلوع ادب آزاد کشمیر" کے نام سے ادبی تنظیم کی بنیاد رکھی جو آج ایک تناور درخت بن کر اپنی بہاریں دکھا رہی ہے وہیں اس ادبی ورثے کی شناخت اورپرداخت کے لیے آزاد کشمیر کے طول و عرض میں جس جانفشانی سے دن رات ایک کیے اسکا منہ بولتا ثبوت آج ریاست بھر کا وہ ادبی منظر نامہ ہے جس میں طلوع ادب اور پروفیسر شفیق راجہ کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا. کتابیں میں حرف حرف سمیٹوں، نعت کا سفر،...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact