Friday, April 19
Shadow

Day: February 4, 2021

ہماری اقدار

ہماری اقدار

پریس فار پیس, ہماری سرگرمیاں
پریس فار پیس کی اقدار انسان دوستی پر مبنی سوچ کے تابع ہیں۔ یہ اقدار درج ذیل ہیں: سرگرمیوں میں خود احتسابی اور ذمہ داری کا احساس ڈونر ز، معاونین اور دیگر شراکت داروں سے مسلسل اشتراک منصوبوں میں شفافیت وسائل کے استعمال اور مہارتوں کے فروغ میں غیر جانبداری
5فروری یوم یکجہتی کشمیر۔ ڈاکٹر ساجد خاکوانی

5فروری یوم یکجہتی کشمیر۔ ڈاکٹر ساجد خاکوانی

آرٹیکل
ڈاکٹر ساجد خاکوانی  5 فروری یوم یکجہتی کشمیر۔ یہ دن ان مظالم کی یاد دلاتا ہے جو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانو ں پر ڈھائے جار ہے ہیں۔ بھارت کے زیرِقبضہ جموں و کشمیرمیں عوام پر ظلم ،زورزبردستی اور ننگ انسانیت مظالم کے باب رقم کیے جا رہے ہیں ۔۔ مسلمان اور دیگرمذاہب کے پیروکار جہاں براہ راست ظالم حکومت کی چیرہ دستیوں کاشکارہیں وہاں بھارتی حکمرانون کے ہم مذہب چھوٹی ذاتوں کے ہندوبھی ان کے نسلی تعصب کابدترین شکارہیں۔ سیکیورٹی کے ادارے جس نوجوان کو چاہے گھروں سے اٹھاکر غائب کردیتے ہیں۔ انہیں سالہا سال تک عقوبت خانوں زیرحراست رکھ کر بدترین حیوانی تشددکیاجاتاہے۔ ان نوجوانوں کے لواحقین قبرکی دہلیزتک اپنے پیاروں کاانتظارکرتے کرتے ہمیشہ کی نیند سوجاتے ہیں لیکن ریاست کاکوئی ادارہ ان کی دادرسی کرنے کو تیارنہیں ہوتا۔ ان حالات میں بہت خوش قسمت نوجوان ہوتے ہیں جن کے کٹے پھٹے اور ستم رسیدہ لا...
ماں بولی اور ترقی کا راز

ماں بولی اور ترقی کا راز

تصویر کہانی
اسرار احمد، نکیال ( حال مقیم گلف) اقوام کی ترقی کا راز اُن کی مادری زبان، اُن کی تہذیب و ثقافت رسم و رواج می‍ں پنہاں ہے۔ سب سے پہلے ہم اپنی تاریخ سے دُور ہو کر تقسیم ہوئے، اور محکومی پہ فخر کرنے لگے۔ ہمارا بنیادی تعلیمی نصاب ہمیں انگریزی الفاظ کے معنی و مفہوم سکھانے میں ہماری خداداد صلاحیتوں کو ضائع کر دیتا ہے۔ہم ملازمت کے حصول کے لیے  خوب رٹہ لگا کر ایک نوکر بننے تک اَسناد کے اَنبار لگا دیتے ہیں۔ یورپ چلے جائیں تبھی نوکر، عرب ممالک نکل جائیں تبھی نوکر، الغرض نوکری کے حصول تک ہماری ساری کاوشیں اس وقت دم توڑ جاتی ہیں۔ جب ہمارے پاس انگریزی بولنے کے علاوہ کچھ پاس نہیں رہتا۔ ظاہر ہے صرف انگریزی بولنا کافی نہی‍ں۔ آپ کے پاس ہنر ہو، ترقی کے لیے آپ کے پاس کونسی صلاحیتیں ہیں؟آج ہم اگر صرف چین کی ہی بات کریں، تو چینی باشندوں کا تعلیمی نصاب اُن کی اپنی زبان میں ہے۔ وہ انگریزی...
کیلیفورنیا کا قابل فخر کشمیری : محمداقبال بٹ

کیلیفورنیا کا قابل فخر کشمیری : محمداقبال بٹ

شخصیات
عارف الحق عارف اس وقت دنیا بھر میں جہاں مقبوضہ کشمیر  اور اس کے مظلوم اور نہتے باشندے ،دہشت گرد اور گجرات میں نہتے مسلمانوں کے قاتل نریندرا مودی کی بھارتی سرکار کے بدترین مظالم اور اس کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کی غیر آئینی اور غیر قانونی کاروائیوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہیں۔ وہیں دنیا کے کونے کونے میں اس کشمیر جنت نظیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری بھی ہر شعبہ زندگی میں اپنی محنت لگن، وفاداری، ایمانداری اور دیانت داری کی وجہ سے اپنی شناخت رکھتے ہیں ۔ اور کشمیر کا نام روشن کرتے ہیں۔ آپ کسی بھی شعبے کا جائزہ لیں تو آپ کو اس کے چوٹی کے دو تین افراد میں ایک کشمیری کا نام ضرور مل جائے گا۔ اور وہ اپنی کشمیری پہچان اور شناخت پر فخر کرتا ہوا نظر آئے گا۔ یہی حال پاکستانیوں کا بھی ہے۔ جو بیرون ملک ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ اور زرمبادلہ کی شکل میں پالستان کی معیشت کو ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact