Wednesday, April 24
Shadow

Day: February 2, 2021

کورونا وائرس ، سائنس اور نام نہاد لبرلزم

کورونا وائرس ، سائنس اور نام نہاد لبرلزم

آرٹیکل
 سید مظہر گیلانی چودہ سو سالہ اسلامی سائنسی و مذہبی , تحقیق کی حد تک یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے-وہی سائنس انسانیت کو فائدہ دیتی ہے جو مذہب کی دہلیز پر سجدہ ریز ہو… اور اگر سائنس کو مذہب کی اخلاقیات سے آزاد کردیاجائے تو پچھلی کئی صدیاں گواہ ہیں کہ انسانیت کے قتلِ عام میں سائنس کے ایجاد کردہ جدید ہتھیاروں نے تباہ کن کردار ادا کیا۔  سید مظہر گیلانی دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ انسانیت کے قتلِ عام میں مذہب کو بھی غلط استعمال کیا گی - لہٰذا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ غلط استعمال ہونے کے باوجود درحقیقت مذہب اور سائنس دونوں انسانیت کے محسن ہیں- اب اگر کوئی بے دین فرد مذہب کو سائنس کا دشمن قرار دے کر مذہب کا انکار کردے تو وہ انسانیت کا ایسا ہی دشمن ہے جیسا کہ وہ دیندار شخص جو سائنس کو مذہب کا دشمن قرار دے کر سائنس کا انکار کرے…یہ دونوں باہم انکاری.. مذہب اور سائنس کے درمیان ا...
بچہ لائبریری، کتب بینی اور جاوید چوہدری

بچہ لائبریری، کتب بینی اور جاوید چوہدری

آرٹیکل
زبیر احمد ظہیر آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں جلال آباد نام کا خوبصورت پارک ہے، اس پارک سے خورشید نیشنل لائبریری کی عمارت جڑی ہوئی ہے ، قبل ازیں یہ لائبریری ایک چھوٹی سی مربع شکل کی عمارت میں ہوا کرتی تھی،اس پرانی عمارت کے ماتھے پر آج بھی خورشید نیشنل لائبریری کسی جھومر کی طرح کندہ ہے ۔ آج اس چھوٹی بچہ نما عمارت میں بچوں کی لائبریری قائم ہے ،یہ پوری قوم کیلئے فخر کی بات ہے کہ آزادکشمیر میں بھی کسی” عظیم دور اندیش شخصیت“ کو پہلی بار بچوں کوبڑا انسان بنانے کاخیال آیا ،بلکہ فی الواقع جدید قسم کی سہولتوں سے مزین لائبریری بنا دی ۔اس چلڈرن لائبریری میں ”بچوں کے ادب“ کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ یہاں ہمارے بہت ہی پیارے مذہب ’اسلام‘ سے متعلق کتابوں کا ایک علیحدہ پورا سیکشن بھی موجود ہے ۔ جو غیر محسوس انداز میں بچوں کو اسلام کی دعوت دے رہا ہے ۔وہاں ہم نے ملٹی میڈیا ”پروجیکٹر “ کی سہولت ب...
کشمیر: ملّی اتحاد کا خون

کشمیر: ملّی اتحاد کا خون

آرٹیکل, تقسیم کشمیر
مقابل تھا شیشے کا سنگ ِ گراں ش  م  احمد   شہر خاص سری نگر کی جامع مسجد کے میدان میں مسلم کانفرنس کا سالانہ سہ روزہ جلسہ مئی ۱۹۴۴کے وسط میں منعقد ہوا۔ جلسے میں محمد علی جناح کی ایک تاریخی تقریر ہوئی۔ اتفاق سےیہ سری نگر میں اُن کی آخری تقریر بھی تھی۔ فاضل مقرر کا خطاب صاف گوئی اور تلخ نوائی کا امتزاج تھا ۔ قائد اعظم اصلاً شیخ صاحب کو منانے اور اپنانے کے لئے اپنی تمام مصروفیات تر چھوڑ کر ڈھائی ماہ ( شیخ صاحب کے مطابق ڈیڑھ ماہ) تک کشمیر میں قیام پذیر رہے ۔ قائد دل سے چاہتے تھےکہ اُن کی اگوائی میں نیشنل کانفرنس کے رُوح رواں کی مسلم کانفرنس کے ساتھ سینہ صفائی اور مفاہمت بحسن وخو بی انجام پائے۔ا س کے لئے ملاقاتیں کا اہتمام کیا ، تبادلہ  ٔ آرائی کی مجلسیں ہوئیں، دلائل اور مباحث کے انبار لگ گئے مگر شیخ جی اپنے موقف میں ذرہ برابر تبدیلی کرنے یا ا س میں کوئی لچک لانے پر آمادہ نہ ہوئے ۔ ...
چنگیز راجہ کی نایاب تخلیق

چنگیز راجہ کی نایاب تخلیق

تبصرے
"ابھی جاں باقی ہے" تحریر: خالددانش ایک ایسے قلمکار کے بکھرے موتی جس کا تعلق کشمیر کے ایک ایسے پسماندہ علاقے سے ہے ۔ جہاں آج بھی بچیوں کی تعلیم کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ چنگیز راجہ کا شمار ان جرات مند قلمکاروں میں ہوتا ہے۔ جو گردش ایام، معاشرے میں پھیلی انارکی، ڈر و خوف سے عاری ہو کر سچ لکھنے اور سچ پہنچانے کا ہنر جانتے ہیں۔ خالد دانش راجہ صاحب نے اپنی حسین تخلیق "ابھی جاں باقی ہے" میں ذہنی تناؤ اور کشمکش میں مبتلا نفوس اور گھریلو مسائل،جلاو گھیراو،مار پیٹ کا شکار خواتین کی مشکلات کو احسن اسلوب میں قلمبند کیا ہے۔۔۔۔ ایک زمانہ تھا کہ جب علمی شعور کی ارتقاء کےلئے بڑے بوڑھے کہانیاں،قصے اور اصلاحی واقعات سنایا کرتے تھے۔۔مگر آج قلم اور کتاب کی طاقت لکھاری کی ژرف نگاہی اور ہمت کی بدولت مانی جاتی ہے۔ چنگیز راجہ نے اپنے ناول میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کا سچا عکس پیش کیا ہےاور ...
کشمیر، قائد اعظم کے ادھورے مشن کی تکمیل

کشمیر، قائد اعظم کے ادھورے مشن کی تکمیل

آرٹیکل, تقسیم کشمیر
اسد اللہ غالب دئیے سے دیا جلتا ہے۔ کوئی دو ماہ قبل قائد اعظم پورٹل پر میرا کالم شائع ہو اتو ایک صاحب نے فون کیا کہ وہ اس پراجیکٹ میں شریک ہونے کے خواہاں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے پاکستان کے قیام کا معجزہ تو انجام دیا مگر کشمیر کی پاکستان میں شمولیت کاا یجنڈہ ابھی ادھورا ہے۔ وہ اسکی تکمیل کے لئے علمی، تحقیقی اور تاریخی پس منظر کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوںنے کہا کہ قائد اعظم پورٹل پر کشمیر کے لئے خصوصی سیکشن مختص  کیا جائے اور اس کے لئے جو بھی مواد چاہئے،اس کی فراہمی کے لیے وہ اپنی خدمات وقف کرناچاہتے ہیں،انہوںنے اپنا نام سمیع اللہ بھٹی بتایاا ور یہ بھی کہا کہ وہ کشمیر وکلا محاذ کے کنوینر عابد حسین بھٹی کے علاقے سے ہیں ۔ اور ان سے قرابت داری بھی ہے، عابد بھٹی کا صاحب زادہ اوسامہ عابد اپنی لیاقت اور صلاحیت کے بل بوتے پر امریکہ میں رہ کربزنس میں مصروف ہے۔ ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact