Thursday, April 25
Shadow

Day: January 22, 2021

سرکش بیل اورزمینداری

سرکش بیل اورزمینداری

تصویر کہانی
کہانی کار :  اعجاز الرحمن یہ تصویر آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے گاؤں بڑا لی کس کی ہے۔  جس میں راقم اپنی آبا ئی زمینوں پر ہل چلا کر ماضی کی یادیں تازہ کر رہا ہے ۔ہمارا بچپن ایک فطری ماحول میں گزرا ہے۔ایک خالص دیہاتی ماحول میں پل کر بڑے ہوۓ ۔ہمارے بچپن کی ایک خوبصورت یاد کھیتی باڑی ہے ۔ اپنی زمینوں کو بیلوں کے ذریعے کاشت کرنا آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں عام رواج تھا ۔ تقریباً  ہرگھر میں بیلوں کی ایک  جوڑی ہوتی تھی ۔پھر بیلوں کی جگہ ٹریکٹر نے لے لی ۔ آہستہ آہستہ زمینداری کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے۔  کیونکہ لوگوں کا ذریعہ معاش ملازمت ہے۔  اور لوگوں کی بڑی تعداد بیرون ملک بھی چلی آئی۔ ہم بھی اپنی تعطیلات گزارنے انگلستان سے جب اپنے آبائی وطن کشمیر جاتے ہیں توگا ؤں کے قدرتی ماحول سے محظوظ ہوتے ہیں ۔بیلوں کی جوڑی تھوڑا سرکش مزاج رکھتی تھی،  اس لئے ان کو راہ راست پر رکھنے کے لئے مزید افرادی...
سلطان مظفر خان کا مظفرآباد

سلطان مظفر خان کا مظفرآباد

آزادکشمیر, تصویر کہانی, سیر وسیاحت, فطرت, مظفرآباد
/کہانی کار:  رامل علی/ تصویر بشکریہ : کشمیر امیج  یہ مظفرآباد کا ایک منظر ہے۔ لوگوں کے لیے قصبہ نما دکھنے والی یہ جگہ ہمارے لیے تو شہر ہے۔ سلطان مظفر خان نے اس شہر کی بنیاد رکھی تھی اورآباد کیا تھا۔ مظفر خان کے نام سے منسوب یہ شہر مظفر آباد کہلانے لگا۔ اپنی خوبصورتی میں بے مثال یہ شہر ایک شاہکار ہے۔ بیضوی شکل کا یہ شہر پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔ دو دریا ( نیلم اور جہلم) شہر کے وسط میں ملتے ہیں ۔ اس جگہ کا نام دومیل ہے۔ مختلف کواٹرز میں تقسیم یہ شہر آزاد کشمیر کا دار الخلافہ ہے۔ اس کے علاوہ دو خوبصورت وادیوں ، وادئ نیلم اور وادئ جہلم کے لیے بھی مظفر آباد سے ہی راستے جاتے ہیں۔ ...
دومیل کی بارہ دری

دومیل کی بارہ دری

تصویر کہانی
کہانی کار :  محمد امتیاز ظفر  مظفرآباد میں دو دریاؤں کے سنگم پر دومیل کے مقام پر ایک تاریخی بارہ دری موجود ہے۔ یہ بارہ دری  ریاست جموں وکشمیر کے دوسرے ڈوگرہ حکمران  رنبیر سنگھ نے 1885 میں تعمیر کروائی تھی ۔ تاریخ بتاتی ہے کہ تقسیم ہندوستان کے وقت جب کانگرنسی رہنما جواہر لال نہرو کشمیر آۓ ۔ تو چوتھے اور آخری ڈوگرہ حکمران ہری سنگھ نے انھیں تین دن تک یہاں قید رکھا تھا - بعض مؤرخیں کے مطابق نہرو کو اس بارہ دری میں نہیں رکھا گیا تھا۔ بلکہ گڑھی  دوپٹہ کے ڈاک بنگلہ میں قید رکھا  گیا تھا ۔ اور یہ بھی کہا جا تا ہے کہ نہرو کے شیخ عبداللہ سے تعلقات تھے۔ جن کی وجہ سے ہری سنگھ کا خیال تھا کہ نہرو کشمیر میں شیخ عبداللہ سے مل کر ہندوستان کے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔ ...
آزاد احمد چوہدری

آزاد احمد چوہدری

رائٹرز
آزاد احمد چوہدری کا تعلق ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کے نواحی گاؤں بڑالی سے ہے ۔  مختلف اخبارات اور ویب سائٹس کے لئے سیاسی ، معاشی اور معاشرتی مسائل  بالخصوص مسئلہ کشمیر پر لکھتے ہیں۔ مختلف اسٹڈی سرکل گروپس میں شامل ہیں۔ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سینٹر فار پیس ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمز  کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ آزاد ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی  ہیں۔ انہوں نے ایم اے انٹرنیشنل ریلیشنز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل ) اسلام آباد سے اور ایم اے (تاریخ) یونیورسٹی آف سرگودہا سے  کیا ہے۔ ...
آزادکشمیرمیں انتخابات کا سال

آزادکشمیرمیں انتخابات کا سال

آرٹیکل, آزادکشمیر
آزاد احمد چوہدری ‌آزاد کشمیر میں 2021  کا سال الیکشن کا سال ہے ۔ جس  میں مختلف سیاسی پارٹیاں زورِ بازو آزما ئیں گی۔ ابھی تو مسلم لیگ نون کی حکومت موجود ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر سے  حکومت بنانے کی کوشش کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی  ، مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف بھی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی کوشش کریں گی۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر  تو تقریبا گزشتہ دو سال سے الیکشن کی مہم میں مصروف ہے ۔ مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف آزاد کشمیر  حکومت بنانے کے لیے پر امید  ہے ۔ جبکہ گزشتہ الیکشن میں مسلم کانفرنس ، جوکہ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت تھی، وہ بھی پر امید ہے۔ کہ اتحاد کی ساتھ دونوں جماعتیں حکومت بنا سکتی ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی مرکزی حکومت مہنگائی  ، لوڈ شیڈنگ ، چینی،آٹا اور گیس بحران جیسے کئی مسائل میں جکڑی ہوئی ہے ۔...
محسن شفیق – مضمون نگار / جہلم ویلی مظفرآباد

محسن شفیق – مضمون نگار / جہلم ویلی مظفرآباد

رائٹرز
محسن شفیق کا تعلق جہلم ویلی مظفرآباد سے ہے، ابھرتے ہوئے رائٹر ہیں، سماجی مسائل ان کا موضوع رہتا ہے، ماحولیات پر بھی لکھ چکے ہیں۔ انجمن حقوق صارفین، سول سوسائٹی کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینا اور لوگوں میں ان سرگرمیوں بارے آگہی پیدا کرنا ان کے مشاغل میں شامل ہے۔ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی ویب ساہٹ اور دیگر پلیٹ فارم پر تحریر یں شائع ہوتی ہیں
فطرت اور انسان

فطرت اور انسان

آرٹیکل
محسن شفیق  فطرت کے مقاصد کی کرتا ہے نگہبانیبندہ صحرائی یا مرد کہستانی انسان شاید فطرت کی گود میں پناہ لینے والی آخری مخلوق ہے۔ خالق حقیقی نے اپنی اس مخلوق کو فطرت کے سپرد کرنے سے پہلے تمام ضروری احسانات سے مزین فرمایا تھا۔ پھر اسی کی رہنمائی کے لیے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار نمائندے بھی بھیجے۔ یوں خالق حقیقی نے اپنی طرف سے کوئی کسر سر نہ اٹھا رکھی کہ کل کلاں انسان دنیامیں فطرت کے تھپیڑوں کا سامنا کرنے میں خوار نہ ہو۔ انسان کو فطرت کے مقاصد اور اصول بتائے گئے، اسے اناج اگانے سے لے کر اناج کو خوراک، خوراک کو زود ہضم نوالے اور پھر اس نوالے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی توانائی، توانائی کے درست استعمال اور ہضم شدہ خوراک کے اخراج کی تمیز تک سکھائی۔ مگر انسان نے اس گود سے باہر چھلانگ لگاتے ہی آنکھیں بدل لیں۔ وہ فطرت کے مقاصد کی نگہبانی کی بجائے فطرت کو تسخیر کرتے ہوئے خود فطرت...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact