Friday, April 19
Shadow

پائیدار انسانی ترقی

پریس فار پیس پائیدار انسانی ترقی ،دیرپا امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں غیرمنافع بخش،غیر سرکاری تنظیم اور ہر قسم کے امتیازات سے ماورا ادارہ ہے ۔ اگرچہ ادارے کے بانیوں میں بیشتر ذرائع ابلاغ سے وابستہ تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وکلاء، ماہرین تعلیم،ٖخواتین ، نوجوان اور دیگر متحرک شعبوں کے لوگ شامل ہو چکے ہیں جو رنگ،نسل،مذہب،علاقہ اور دیگر امتیازات سے پاک معاشرے کے حصول کے لیے اپنے حصے کی شمع جلانے کا عزم رکھتے ہوئے ہم خیال اداروں،تنظیموں اور افراد سے مل کرہمہ گیرسماجی تبدیلی کے سفر میں مصروف عمل ہیں۔

 ماحولیاتی آلودگی، بے روزگاری، غربت، بھوک اور افلاس، ناخواندگی، ناانصافی، استحصال اور جنسی تشدد وغیرہ ایسے مسائل ہیں جن سے دُنیا کا ہر ملک نبردآزما ہے۔

ہمارا مشن پوری دنیامیں بالعموم اور بالخصوص ریاست جموں وکشمیر کی تمام اکایؤں میں پائیدار انسانی ترقی اور محفوظ طریق زندگی کے لیے موافق ماحول کا قیام ہے جس کاحصول افراد،طبقات اور اداروں کو مطلوبہ علم،پیروکاری اور تحقیق و تربیت کی فراہمی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

کشمیر میں انسانی حقوق کے مکمل تحفظ کی ضرورت ہے، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کر سکتے ہیں.  پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے سے امن، خوشحالی اور انسانی حقوق کی پاسداری عمل میں آئے گی جو آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہے۔

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact