Thursday, April 25
Shadow

مچھیارہ نیشنل پارک

کہانی کار : سردار محمد سمیر ایڈوکیٹ / تصاویر: سن آف سردار

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 35 کلومیٹر دورمچھیارہ  نیشنل پارک ہے۔ یہ پارک 1996 میں قائم ہوا۔ دریائے نیلم ، اور وادی نیلم اس کے مشرقی طرف ہیں۔ جبکہ وادی کاغان مغرب میں ہے۔

اس پارک کا رقبہ 33،437 ایکڑ ہے۔ اس میں سدا بہار جنگلات، خوبصورت میدان اور اونچے پہاڑ ہیں۔ بل کھاتی ندیاں، برفیلی چٹانیں ، نایاب پرندے و جانور بھی اس پارک کا حصہ ہیں۔ یہ پارک ہمالیہ پہاڑی سلسلہ کا ایک خوبصورت علاقہ بنتا ہے۔

 اوسطا بارش ہر سال 1526.7 ملی میٹر ہے۔ سب سے زیادہ بارش ہونے والا مہینہ جولائی ہے ، نومبر میں سب سے کم بارش ہوتی ہے۔

مچھیارہ نیشنل پارک کے نایاب پرندے و جانور  

  گرے گورال ، کشمیری تیندوا ،  گلہری  ،  سرخ لومڑی، مارخور، برفیلی چیتا، کالا ریچھ ، جنگلی بکری، قصطوری والا ہرن، سفید ریچھ، دانگیر اور دیگر نایاب پرندے و جانور پائے جاتے ہیں۔  بان، جبسر، مکڑا، کل ڈبر، کھوڑی دی مالی، ٹھورا، لوئی دندی و دیگر خوبصورت میدان اس نیشنل پارک کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ 

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact