اردو‎ > ‎

معیشت و صنعت


اسپین کے سرمایہ کاروں  کا آزادکشمیر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار


اسپین کے سرمایہ کاروں   نے آزادکشمیر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔ حال ہی میں اسپین کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں معاشی سرگرمیوں اور ابھرتی ہوئی مڈل کلاس کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع میسر ہیں۔

صدر نے ان خیالات کا اظہار ہسپانوی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد نے پاکستان بھر میں کانڈلس رینٹیل سٹور کی فرینجازئز کھولنے اور آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کی پاکستان اور آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ آزادکشمیر میں ابھرتی ہوئی مڈل کلاس اور بڑے تعلیمی اسکوئر کی وجہ سے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

صدر نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت انفراسٹرکچر کی ترقی، سڑکات کی تعمیر، سیر و سیاحت کے فروغ، صحت اور تعلیم میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ صدر نے وفد کو آزادکشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔ صدر نے وفد کو مزید بتایا کہ آزادکشمیر میں جرائم کی شرح سب سے کم ہے اور سیاحت کے لئے خوبصورت ترین جگہ ہے ۔ نیز سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے بے پناہ رجحان و مواقع موجود ہیں۔ 

 پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحت کے شعبہ کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہاشو گروپ نے گلگت بلتستان میں فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ سال 2017ء کے دوران پاکستان میں آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں 300 فیصد کا اضافہ ہوا اور دوران سال 1.75 ملین سیاحوں نے ملک کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔

ہاشو گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر حسیب اے گردیزی نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے نہ صرف مقامی بلکہ غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کی سہولیات کے پیش نظر ہاشو گروپ نے فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹلنگ کی صنعت کے فروغ اور ترقی کیلئے ہاشو گروپ دیگر شراکتداروں کی معاونت سے کئی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کے علاوہ 3 تا 4 ارب روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاشو گروپ نے اپنے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے بانڈز کے اجراء سے 7 ارب روپے کے فنڈز اکٹھے کئے ہیں


 

Comments