اردو‎ > ‎

انسانی حقوق


اقوام متحدہ کا انسانی حقوق چارٹر

اقوام متحدہ کی رکنیت اختیار کرنے والے تمام ممالک انسانی حقوق کے  چارٹر  کے پابند ہیں۔یہ چارٹر اقوام متحدہ نے ۱۰ دسمبر ۱۹۴۸ء کو جاری کیا - جن ممالک میں اس چارٹر کے منافی قوانین نافذ ہیں وہ اس بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس چارٹر کے تحت تمام ممالک انسانی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری ادا کرنے کے پابند ہیں۔ کسی شخص کو تشدد اور ظلم کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور کسی شخص کے ساتھ غیر انسانی اور ذلت آمیز سلوک نہیں کیا جائے گا یا ایسی سزا نہیں دی جائے گی ، ہر شخص کو آزادیٔ خیال، آزادیٔ ضمیر اور آزادیٔ مذہب کا حق حاصل ہے۔

آزاد کشمیر: انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پریس فار پیس کی تشویش

پریس فار پیس نے آزاد کشمیر میں صحافیوں پر حملوں سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔اس ضمن میں شہریوںِ، بالخصوص عورتوں پرحملوں، بے گناہ افرادکے قتل اور بعض با اثر خاندانوں کی طرف سے اقلیتی برادریوں کے افراد کو جان سے مار ڈالنے ، املاک کوجلانے جیسے واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر متاثرین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

 مزید پڑھیے آزاد کشمیر: انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پریس فار پیس کی تشویش


Gabriel & Co. fine jewelry
Comments