گھریلو صنعت اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افرادکا دورہ سوات

وفد میں شامل یونین کونسل کنڈل شاہی سے تعلق رکھنے والی مقامی سماجی تنظیموں کے ارکان اور چھوٹے کاروبار اور گھریلو صنعتوں سے وابستہ افراد نے دورہ کو حوصلہ افزا اور معلومات سے بھر پور قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کے ادارے’’ سمیڈا‘‘ کا شکریہ ادا کیا۔

وفد کے شرکا کہنا تھا کہ اس دورے سے ان کو جو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان کا کمیونٹی کے دیگر افراد سے بھی تبادلہ کریں گے جس سے علاقے میں چھوٹے کاروبار اور گھریلوصنعتوں کو فروغ دینے میں ضرور مدد ملے گی اور کاروبار میں اضافہ سے عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔

مذکورہ وفد نے گھریلودستکاریوں کے حوالے سے وادیء سوات کے مشہور گاؤں اسلام پور میں قائم گھریلو صنعتی یونٹوں میں خصوصی دلچسپی لی وفد میں شامل افرادکو اسلام پور  میں ’’اون ‘‘سے بننے والی مصنوعات خصوصاً شالوں کی گھریلو دستکاری کا معائینہ کرایا گیا جبکہ انہوں نے ہاتھوں اور بجلی سے چلنے والی مختلف مشینوں پر ہونے والے کام کا بھی مشاہدہ 
کیا اور اس حوالے سے وفد کو بریفنگ دی گئی ۔


وفد کے شرکاء نے اسلام پورگاؤں کے ہنر
 مندوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات سے مستفید ہوئے اورچھوٹے کاروبار خصوصی طور پر گھریلو صنعت کی ترقی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔

نیلم ویلی آزادکشمیر: (پی ایف پی نیوز) آزاد کشمیرکے ضلع نیلم کے گھریلو صنعت اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں وادی سوات کا مطالعاتی

د ورہ کیا۔
             
  
 اس دورے کا اہتمام وفاقی حکومت کے ادارہ ’’سمیڈا ‘‘نے کی
ا تھا۔ وفد کے شرکاء کی اکثریت کا تعلق
 یونین کونسلکنڈل شا ہی سے تھا

 وفد میں شامل افرادکو اسلام پور  میں ’’اون ‘‘سے بننے والی مصنوعات خصوصاً شالوں کی گھریلو دستکاری کا معائینہ کرایا گیا

 

 
Comments