راجہ وسیم

posted Aug 25, 2012, 5:53 PM by PFP Admin   [ updated Aug 25, 2012, 5:53 PM ]

اس ورکشاپ میں پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک سے انسانی حقوق کے کارکن، دانشور اور تنازعات کے حوالے سے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ پریس فارپیس کے ڈائرکٹر راجہ ویسم خان گزشتہ روز لاہور سے سول سوسائٹی کے ایک بیس رکنی وفدکے ہمراہ نئی دہلی روانہ ہوئے۔ اس ورکشاپ میں تنازعہ کشمیر، پاکستان اور بھارت میں انسانی حقوق کی صورت حال،جنوبی ایشیا میں عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے مباحث کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے سفارشات اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


مظفرآباد : پائیدارانسانی ترقی اورمستقل امن کے لیے کوشاں معروف ادارے پریس فارپیس کے ڈائرکٹرآزادکشمیر راجہ وسیم فروغ امن کے حوالے سے منعقد ہونے والی ورکشاپ میں شرکت کے لیے ماہرین اوردانشوروں کے وفدکے ہمراہ نئی دہلی روانہ ہو گئے۔وہ ممتاز انڈین تھنک ٹینک وویمن ان سیکورٹی کنفلکٹ منیجمنٹ اینڈ پیس (وسکمپ) کے زیراہتمام ایک ہفت روزہ کانفرنس میں آزادکشمیر کی نمائندگی کریں گے۔تھنک ٹینک کے ماہرین نے راجہ ویسم کا انتخاب ان کے لکھے ہوئے مقالے کی روشنی میں کیا ہے۔ 
Comments