خواتین پر تشدد کے خلاف آگاہی مہم

posted Dec 7, 2012, 1:50 PM by PFP Admin   [ updated Dec 7, 2012, 1:54 PM ]
 اقوام متحدہ کی طرف سے

۱۹۹۱ سے شروع ہونے والی یہ مہم اب ایک عالمی روایت بن چکی ہے جب پچیس نومبر سے دس دسمبر تک عال سطع پر خواتین پر تشدد کے خلاف آواز کو ایک منظم مہم کے طور پر منعقد کیا جاتاہے۔ پریس فار پیس باغ نے کہاکہ اس دوران خواتین پر تشدد کے خلاف دستخطی مہم بھی جاری رہے گی۔

پریس فار پیس باغ نے خواتین پر تشدد کے خلاف آگاہی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد عورتوں پر ہونے والے تشدد، امتیازی سلوک اور دیگر تعصبات کے خلاف عوام میں شعور کی بیداری ہے۔اس دوران کانفرنسین، اجتماعات، سیمناررز اور دیگر سرگرمیا ں کی جائیں گی۔اس مہم کا اعلان پریس فار پیس باغ کے سینئر عہدے داران زاہد گیلانی،شوکت تیموراور فریال حمیدبٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ پریس فار پیس باغ نے سیودی فیوچر(ایس ٹی ایف ) کے اشتراک سے خواتین پر تشدد کے خلاف مہم شروع کی ہے جو خواتین پر تشدد کے خلاف جاری پندرہ روزہ اقوام متحدہ مہم کا حصہ ہے۔
Comments