عورتوں پر تشدد کی روک تھام کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے. پریس فار پیس

posted Dec 7, 2012, 12:15 PM by PFP Admin   [ updated Dec 7, 2012, 12:17 PM ]
مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر سمیت پوری دنیا میں خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کا رحجان باعث تشویش ہے اس کی روک تھام کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور موثر قانون سازی کرنا ہو گئی، اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات،اساتذہ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین سے دستخطی مہم کے دوران بینر پر دستخط بھی لئے گئے عوامی حلقوں نے پریس فار پیس کی اس کاوش کو سراہا اور اپنی بھر پور حمایت کا بھی 
یقین دلایا۔

ریڑہ ۔باغ 
خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کو نظر انداز کر کے ہم ترقی نہیں کر سکتے آج کے اس ترقی یافتہ دور
 میں بھی سب سے زیادہ مظلوم بیچاری عورت ہے جس کا بڑے پیمانے پر استحصال کیا جاتا ہے اور اسے مختلف طریقوں سے تشدد کیا جاتا ہے اسلام نے عورت کو جو مقام و مرتبہ عطا کیا اتنا کسی اور مذہب نے نہیں دیا ان خیالات کا اظہار پریس فار پیس باغ کے زیر اہتمام خواتین پر تشدد کیخلاف جاری مہم کے دوران،چھتر نمبر2،ریڑہ میں دستخطی مہم اور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا جن میں پریس کلب باغ کے سابق صدر زاہد گیلانی،پریس فار پیس کے ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر سیّد عمران حمید گیلانی،ڈپٹی کوآرڈنیٹر پی ایف پی شوکت تیمور،مس ذکیہ،نجمہ بتول، مہناز اسحاق،ناہید حنیف،سفینہ شریف،شازیہ کلثوم،خالدہ علی، دلشاد عزیز،روباب عارف،و دیگر شامل تھے 
Comments