کنڈل شاہی میں تقریب کا انعقاد

posted Oct 12, 2012, 4:33 PM by PFP Admin   [ updated Oct 12, 2012, 4:50 PM ]

تقریب میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں کے طلبہ وطالبات میں 
ڈی ای او جلال الدین اکبر ،صدر معلم حسن الدین صدیقی ،مانیٹرنگ اینڈ ایلویشن آفیسراجہ عتیق،پریس فار پیس کے چیئر مین بورڈ آف ٹریسٹیز امیر الدین مغل ،اسلامک ریلیف کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسرشعیب ،سمیرا گل اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے ۔ بچے اور دیگر شرکا طلبہ وطالبات کی طرف سے پیش کئے گئے رنگا رنگ خاکوں پر خوب محظوظ ہوئے اور کھل کر داد دیتے رہے۔
۔
ان خیالات کا اظہار اسلامک ریلیف اور یونیسف کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائی سکول کنڈل شاہی میں منعقدہ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صحت وصفائی کے حوالے سے مختلف نجی اور سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات کے درمیان خاکوں ،تقریری اور دیگر مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سیکڑوں طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جلال الدین اکبر،صدر معلم ہائی سکول کنڈل شاہی حسن الدین صدیقی،اسلامک ریلیف کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ  آفیسر سرفراز راٹھور اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ صحت و صفائی کے اصولوں کے خلاف زندگی گزارنے کی وجہ سے بیماریاں عام ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے سرمائے کا بڑا حصہ علاج معالجے پر خرچ ہو رہا ہے اگر صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی گزاری جائے تو علاج معالجے پر خرچ ہونے والے کثیر سرمائے کو بچایا جا سکتا ہے ۔
کنڈل شاہی وادی نیلم: صحت مند معاشرہ کے قیام کے لیے نئی نسل میں حفظان صحت کے اصولوں کا شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔معصوم طلبہ وطالبات قوم کامستقبل ہیں جن میں صحت و صفائی کا شعور بیدار کرکے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔صحت مند جسم اور ذہن ہی ایک  صحت مند معاشرہ کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اسلامک ریلیف اور یونیسف کی طرف سے صحت وصفائی کے حوالے سے شروع کئے گئے پروگرام سے بچوں میں صحت و صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے میں 
ضرور مدد گی۔



Comments