پریس فار پیس کمیونٹی سکول میں تقریب

posted Oct 5, 2012, 12:00 AM by PFP Admin   [ updated Oct 5, 2012, 12:07 AM ]
بچے جو کہ کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ان کے اندر شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے صحت مند جسم صحت مند دماغ اور صحت مند دماغ بہتر تعلیم و تربیت کا ضامن ہے اس لئے پینے کے پانی کی صفائی سمیت گھر سکولوں دفاتر گلے محلے گاؤں قصبے اور شہروں کی صفائی بھی ہماری زمہ داری ہے ۔
صحت مند جسم صحت مند دماغ اور صحت مند دماغ بہتر تعلیم و تربیت کا ضامن ہے 
تقریب سے سکولوں کے بچوں نے صحت و صفائی کے موضوع پر تقریری مقابلوں ،ملی نغموں سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے اس موقع پر اسلام ریلیف کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر سرفراز راٹھور،مس سمیرا گل ،پریس فار پیس کے چیئر مین بورڈ آف ٹریسٹیز امیر الدین مغل نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے۔
مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
 صحت و صفائی کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر بیماریوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے اور علاج معالجے پر خرچ ہونے والے سرمائے کو بچایا جا سکتا ہے ۔مقررین نے کہا کہ صحت و صفائی کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے ستر فیصد بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں

پروجیکٹ کا مقصد ان تین یونین کونسلوں کے تمام دیہاتوں کو انسانی فضلے سے پاک قرار دینا تمام گھروں کے ساتھ بیت الخلا کی تعمیر اور سنیٹیشن کمیٹیاں قائم کر کے سکولوں کے بچوں اور عوام کے اندر صحت و صفائی کا شعور بیدار کرنا ہے
 
اسلام ریلیف اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے اشتراک سے وادی نیلم کی تین یونین کونسلوں کنڈالشاہی ،شاہکوٹ اور دودنیال میں صحت و صفائی کے حوالے سے اپ سکیلنگ رورل سنیٹیشن پروجیکٹ تحت سکولوں میں دیہاتوں میں منصوبہ بندی کے تحت کام جاری ہے جس پروجیکٹ کا مقصد ان تین یونین کونسلوں کے تمام دیہاتوں کو انسانی فضلے سے پاک قرار دینا تمام گھروں کے ساتھ بیت الخلا کی تعمیر اور سنیٹیشن کمیٹیاں قائم کر کے سکولوں کے بچوں اور عوام کے اندر صحت و صفائی کا شعور بیدار کرنا ہے ان خیالات کا اظہار اسلام ریلیف کے زیر اہتمام یونین کونسل کنڈال شاہی کے گاؤں چنجاٹھ میں پریس فار پیس کمیونٹی سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام ریلیف کے کیمونٹی ڈویلپمنٹ اآفیسر سرفراز راٹھور،پریس فار پیس کے چیئر مین بورڈ آف ٹریسٹیز امیر الدین مغل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا 
Comments