Saturday, April 20
Shadow

Tag: کشمیر

کشمیر کا کرب/ احسان الحق

کشمیر کا کرب/ احسان الحق

آرٹیکل
احسان الحقظالمو!اپنی قسم پہ نازاں نہ ہودوربدلے گاوقت کی بات ہےوہ ضرورسنے گاصدائیں میری، کیاتمہاراخداہے ہمارانہیںکشمیرکے معصوم بچوں کامستقل یتیمی کاہے۔کشمیرکے دونوں اطراف معصوم بے زبان بچوں سے ان کے ”بابا“چھین لئے گے۔ مظفرآبادمیں ایک سفاک قتل کے عوض ایک گودمیں پڑے بچے سے اس کی ماں چھین لی گئی،معصوم بچوں نے حوالات کے اندراپنے قاتل باپ کے ساتھ ٹھٹھری رات میں وقت گزارا،انہیں کیاپتہ کہ جیل/تھانہ کیاہے۔اسلام آبادمیں میٹروکے غیرفعال باتھ روم سے آزادکشمیرکی ایک بارہ سالہ بچی صالحہ کی لاش کاملناجوجہلم ویلی کھلانہ کی رہائشی تھی،جس کاقاتل اس کاباپ نکلا۔مقبوضہ کشمیرمیں معصوم بچیوں سے ان کا ”بابا“ چھین لیاگیا۔روتی بلکتی ان کی مائیں اپنے سرتاجوں کی لاشیں لینے کیلئے سردی کی شدت میں سڑک پربیٹھی ہیں۔وہ صدائیں شاید ہمارے کانوں تک پہنچی ہوں گی اوریقیناپہنچی ہیں ”جوبچی یہ سوال کرتی ہے کہ میرے پاپانے کیاتھاکہ...
کرب کشمیر-  تحریر ممتاز علی بخاری

کرب کشمیر- تحریر ممتاز علی بخاری

آرٹیکل
تحریر: سید ممتاز علی بخاریتقسیم برصغیر کے وقت ہندوستان میں دو قسم کے نظام رائج تھے۔ ایک وفاق کا اور دوسرا جاگیریں اور ریاستیں تھی۔ان ریاستوں کی تعداد تین سو پچاس کے لگ بھگ تھی۔ ریاستوں کو برطانوی حکومت کی جانب سے تین آپشنز دئے گئے۔ اول وہ بھارت کے ساتھ الحاق کرلیں. دوم وہ پاکستان کے ساتھ الحاق کرلیں اور سوم اگر کوئی ریاست آزاد رہنا پسند کرے تو اسے اس کی اجازت ہوگی۔اکثریت میں ریاستوں کے والیوں اور نوابوں نے اسی وقت بھارت اور پاکستان سے الحاق کرلیے۔ چند ریاستوں نے آزاد حیثیت میں رہنا اپنے لیے پسند کیا۔ ان ریاستوں میں ایک ریاست جموں کشمیر بھی تھی۔ جموں کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے پہلے تو ریاست کے خودمختار رہنے کا اعلان کیا ۔بعدازاں عوامی بغاوت پر قابو نہ پا سکا اور بغاوت کے خلاف مدد کی خاطر بھارت سے الحاق کرلیا۔ انتہائی دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے والی ریاستوں جوناگڑھ،...
زمانہ قدیم میں کشمیر کے مذاہب، تحقیق : عامر جہانگیر

زمانہ قدیم میں کشمیر کے مذاہب، تحقیق : عامر جہانگیر

تحقیق
تحقیق و تحریر:عامر جہانگیر، لیکچررکشمیراسٹڈیز،ادارہ مطالعہ کشمیر یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر، مظفرآباد۔ Abstract Religions have importance in all over the world. This research article entitled "Ancient time and religions of Kashmir" is an effort to look into the growth of different religions in Kashmir. It is an attempt to explore the influence of different religions on Kashmir in ancient time. History reveals that in ancient time Kashmir was one of the most important centre of different religions like; Nagism, Hinduism, Budhism, Shivism, Rashiism, Islam, and Sikhism with their practices. Kashmir was the land of peace and harmony in ancient times, which accepted the different religions with open hearts. This research based on information obtained from secondary sources. Key word...
مائدہ شفیق کا پہلا ناول “پاکبا ز”  تبصرہ نگار ، ظہیر احمد مغل

مائدہ شفیق کا پہلا ناول “پاکبا ز” تبصرہ نگار ، ظہیر احمد مغل

تبصرے
ناول : پاکباز ، ناول نگار: مائدہ شفیق ، تبصرہ نگار : ظہیر احمد مغل کشمیر میں پونچھ کی زرخیز زمین کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ کرشن چندر جنہیں منجھا ہوا افسانہ نگار اور ناول نگار مانا جاتا ہے ، نے پونچھ سے میٹرک پاس کی۔ اور ان کی زندگی کا اہم حصہ کشمیر ، بالخصوص پونچھ میں گزرا۔  پونچھ سے بے شمار ادباء نے اردو ادب کی خدمت کی۔ موجودہ دور میں بھی پونچھ سیکٹر سے بہترین ادب تخلیق ہور ہا ہے ۔ بے شمار شعرا اور نثر نگار منظر عام پر آ رہے ہیں ۔  حال ہی میں عباس پور سے تعلق رکھنے والی مائدہ شفیق کا ناول ''پاکباز'' منظر عام پر آیا۔ یہ ناول شائع ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ یہ مختصر ناول کل 104صفحات پر مشتمل ہے اور ''کتب خانہ'' کے زیر اہتمام دیدہ زیب شکل میں شائع ہوا ہے۔ یہ ناول کرونا وائرس (Covid-19)کے تناظر میں ایک لڑکی ''لاریب'' کے باطنی سفر کی کہانی ہے ۔ مصنّفہ نے بڑی مہ...
ایل او سی پرسیز فائرکا اتفاق اورکشمیریوں کے حقوق، اطہرمسعود وانی

ایل او سی پرسیز فائرکا اتفاق اورکشمیریوں کے حقوق، اطہرمسعود وانی

Uncategorized
اطہرمسعود وانی پاکستان اور ہندوستان نے غیر متوقع طور پر کشمیر کو غیر فطری اور کشمیریوں کو جبری طورپر تقسیم کرنے والی لائین آف کنٹرول پر فائربندی سے اتفاق کیا ہے۔ جمعرات(25فروری)کو پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے ایک دوسرے کے بنیادی معاملات اور تحفظات کو دور کرنے پر اتفاق کیا ہے، جو امن کی خرابی اور تشدد کا سبب بنتے ہیں۔  دونوں فریقین نے ایل او سی اور دیگر تمام سیکٹرز پر تمام معاہدوں، سمجھوتوں اور جنگ بندی پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر اتفاق کیا۔ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز(ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن گفتگو اورجاری مشترکہ بیان کے بعد دونوں فریقین نے لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام راستوں پر تمام معاہدوں ، افہام و تفہیم اور فائرنگ بند کرنے پر سختی سے اتفاق ...
کونسا کشمیر آزاد کرواناھے اور کیوں؟ سردار خورشید انور

کونسا کشمیر آزاد کرواناھے اور کیوں؟ سردار خورشید انور

آرٹیکل, تقسیم کشمیر
موجودہ دور میں جس متنازعہ خطہ کا ذکر ھو رھ ہے۔ وہ 4 اکتوبر 1947 کو متنازعہ بنا۔ یہ ایک تسلیم شدہ ریاست تھی۔ اس کا نام تھا ریاست جموں و کشمیر۔ جس کی اکاہیاں لداخ بلتستان گلگت اور وادٸ کشمیر تھیں۔ رقبہ85806 مربع میل تھا ۔یہ ریاست 16 مارچ 1846 کو معرض وجود میں آٸی ۔ اس کا بانی مہاراجہ گلاب سنگھ تھا ۔یہ کثیر المذاھب ریاست تھی۔اور سب علاقہ جات اور مذاھب کی نماہندگی تھی۔ ایک صدی بعد۔جب دوقومی نظریات کے تحت ہندوستان کا بٹوارہ ھوا۔۔تو دو قوموں یا دو مذاھب کا نا مکمل بٹوارہ ھو گیا ۔ آدھی سے زیادہ قوم یا ملت ہندوستان میں چھوڑ کر آدھی قوم قلعہ بند ھو گٸی ۔ ایسے لگتا تھا چند ملاں اور وڈیرے بہت جلدی میں ہیں۔ دوقومی تعصب کو ریاست جموں کشمیر میں بھی کھینچ کر لایا گیا۔ کچھ سہولتاروں کو کو مہرے بنایا گیا۔اور مسلم اکثریتی علاقہ جات میں غدر کھیلا گیا۔ اور سردار ابراھیم کی قیادت میں ساڑھے ...
اقبال اور کشمیر۔  تحریر- جواد جعفری

اقبال اور کشمیر۔ تحریر- جواد جعفری

شخصیات
تحریر :  جواد جعفری کشمیر کو خداوند عالم نے بے مثال حسن اور خوبصورتی سے نوازا ہے ۔ اس کے مسکراتے باغ‘ مہکتے گلشن‘ گنگناتے جھرنے‘ گاتی ندیاں‘ فلک بوس پہاڑ‘خوبصورت وادیاں اور مرغزر آنکھوں پر حسن کے ایسے جلوے آشکار کرتے ہیں کہ دیکھنے والا بے اختیار پکار اٹھتا ہے ۔  اگر فردوس بر روئے زمیں است ہمیں است و ہمیں اس و ہمیں اس اس خوبصورت ماحول کے ساتھ ساتھ اس دھرتی کی کوکھ سے ایسی بابغۂ روزگار شخصات نے جنم لیا جن کے علم و معرفت اور صلاحیتوں سے ایک جہان نے استفادہ کیا۔ یہ چرب دستوں اور تر دماغوں کی سرزمین تاریخ کے کسی دور میں بھی بانجھ نہیں ہوئی بلکہ اس کے سپوت آسمان علم و فن پر چاند تارے بن کر جگمگائے۔ جواد جعفری اس وادی جنت نشان کا ایک فرزند ...
کشمیر، قائد اعظم کے ادھورے مشن کی تکمیل

کشمیر، قائد اعظم کے ادھورے مشن کی تکمیل

آرٹیکل, تقسیم کشمیر
اسد اللہ غالب دئیے سے دیا جلتا ہے۔ کوئی دو ماہ قبل قائد اعظم پورٹل پر میرا کالم شائع ہو اتو ایک صاحب نے فون کیا کہ وہ اس پراجیکٹ میں شریک ہونے کے خواہاں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے پاکستان کے قیام کا معجزہ تو انجام دیا مگر کشمیر کی پاکستان میں شمولیت کاا یجنڈہ ابھی ادھورا ہے۔ وہ اسکی تکمیل کے لئے علمی، تحقیقی اور تاریخی پس منظر کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوںنے کہا کہ قائد اعظم پورٹل پر کشمیر کے لئے خصوصی سیکشن مختص  کیا جائے اور اس کے لئے جو بھی مواد چاہئے،اس کی فراہمی کے لیے وہ اپنی خدمات وقف کرناچاہتے ہیں،انہوںنے اپنا نام سمیع اللہ بھٹی بتایاا ور یہ بھی کہا کہ وہ کشمیر وکلا محاذ کے کنوینر عابد حسین بھٹی کے علاقے سے ہیں ۔ اور ان سے قرابت داری بھی ہے، عابد بھٹی کا صاحب زادہ اوسامہ عابد اپنی لیاقت اور صلاحیت کے بل بوتے پر امریکہ میں رہ کربزنس میں مصروف ہے۔ ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact