Friday, April 19
Shadow

Tag: Azad Kashmir

سمنی ریڑھ میں فری آئی کیمپ

سمنی ریڑھ میں فری آئی کیمپ

ہماری سرگرمیاں
باغ (روبینہ ناز سے )  پریس فارپیس فاؤنڈیشن اور یوتھ ویلفئیر ٹرسٹ سمنی کے زیراہتمام  ریڑھ کے نواحی گاؤں سمنی میں  گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سمنی میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آباد کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا۔ Free Eye Camp Bagh Azad Kashmir اس کیمپ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ سکول کے بچوں کی آنکھوں کا بھی معائنہ کیا گیا ۔چار سو مریضوں کا فری چیک اپ ، فری میڈیسن اور   ڈسکاؤنٹ پر عینکیں بھی دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ   15 مریضوں کو فری آپریشن کے لیے تاریخ دی گئی ۔ کیمپ کے آرگنائزر سردار جہانگیر خان،  یوتھ ویلفئیر ٹرسٹ سمنی  کے   نائب صدر  طارق خان،  شہزاد سلیم ، شاہد ایوب اور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کے ہیڈ ماسڑ رحمت خان نے کیمپ کامیاب کروانے میں بہترین کردار ادا کیا۔    الشفاء آئی ٹرسٹ کے  آ...
حویلی آزاد کشمیر گم گشتہ جنت

حویلی آزاد کشمیر گم گشتہ جنت

آثارِقدیمہ, آزادکشمیر, تحقیق, سیر وسیاحت
حویلی ریاست پونچھ کی ایک زرخیز اور مردم خیز تحصیل تھی ۔ریاست پونچھ کا صدر مقام شہر پونچھ تحصیل حویلی کی حدو دمیں واقع تھا۔ جہاں راجگان پونچھ کی عالیشان رہائش گاہیں ،موتی محل ، میاں نظام الدین ، وزیر اعظم پونچھ کی حویلی ۔ مہتمم بندوبست پونچھ جو ایک انگریز تھا کا دفتر۔پیر حسام الدین گیلانی کا حسام منزل، جعفری بلڈنگ وغیرہ تاریخی اور قابل دید جگہیں تھیں۔ 1947میں پونچھ شہر ہندوستان کے قبضہ میں چلا گیا تا ہم حد متارکہ پر موجودہ ضلع حویلی میں دیگوار تیڑواں سے لے کر خواجہ بانڈی اور ہلاں سے لے کر محمود گلی تک بہت سارے تاریخی ، سیاحتی اور زمانہ قدیم میں آباد  کئی مقامات ایسے ہیں جو اپنے اندر سیاحوں اور دیگر اہل ذوق کی دلچسپی کا سامان لیئے ہوئے ہیں ۔ذیل میں چند اہم مقامات کا تذکرہ کرنا چاہوں گا۔ سرائے علی آباد یہ  بین الاقوامی شہرت کے حامل درہ حاجی پیر کے دامن میں واقع ہے یہ سرائے...
-دلشاد احمد فراز -شاعر -محقق-مصنف -باغ آزاد کشمیر

-دلشاد احمد فراز -شاعر -محقق-مصنف -باغ آزاد کشمیر

Writers, رائٹرز
دلشاد احمد فرازخطہ کشمیر سے تعلق رکھنےوالے ادب کے تابندہ ناموں میں ایک منفرد نام ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے شاعر ، مقالہ نگار ، مضمون نگار ، محقق دلشاد احمد فراز  ہیں ۔آپ کا قلمی نام دلشاد اریب ہے  ۔ آپ باغ آزادکشمیر میں  پیدا ہوئے ۔ آپ نے ایم فل علوم اسلامیہ امتیازی نمبرات میں پاس کیا آپ کی تین تصانیف "بساطِ جاں" (شاعری )"تعارفِ قرآن و حدیث"" نیوگنی سے کشمیر تک"   منظر عام پر آ چکی ہیں اور دیگر تصانیف زیر طبع ہیں  ۔ آپ خطہ کشمیر کی ادبی انجمن " جموں کشمیر طلوع ادب " کے نائب صدر ہیں اور سہ ماہی "مطلع " کے مدیر بھی ہیں ۔ حال میں آپ گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔(یہ تعارف شبیر احمد ڈار نے مرتب کیا ہے ) ...
موہلی آبشار کی ان کہی داستان، کہانی کار: محمد کاشف علی

موہلی آبشار کی ان کہی داستان، کہانی کار: محمد کاشف علی

تصویر کہانی
کہانی کار : محمد کاشف علی،  تصاویر: محمد کاشف علی /سوشل میڈیا کہتے ہیں پیار کے بغیر تو زندگی ممکن ہے، پر پانی کے بغیر نہیں۔  اور ایک بار جبران خلیل جبران نے کہا تھا کہ پانی کے ایک ایک قطرے میں بحر بیکراں پوشیدہ ہوتا ہے۔  اور پانی تو کشمیر کی رگ رگ میں بہتا ہے۔  ہر موڑ پر کوئی چشمہ ہے جو آپ کو دعوت نظارہ دے رہا ہے۔ تھوڑی ہمت جمع کیجئے اور اتر جائیں۔ وادی کشمیر کے دس اضلاع میں سے ایک کوٹلی ہے ، جو کئی ایک ذیلی وادیوں کا کوہستانی گلدستہ ہے۔  ہے تو یہ زیریں کشمیر اور بہت زیادہ بلندی پر بھی نہیں،  مگر کھوئی رٹہ کے چیڑ کے جنگل ایک خوش کن احساس ہے۔  کہ آپ چیڑ اور پائن کے ماحول میں رچے بسے جا رہے ہیں۔ ہوائیں مدھر سُر بکھیرتی ہیں اور پکھیروں تال ملاتے ہیں، کوٹلی تاریخ اور حسن کا خوبصورت ملاپ ہیں جہاں صدیوں پرانے قلعے اور منادر بھی ہیں ۔ اور ...
Mayeda Shafique, author, novelist, and educationist

Mayeda Shafique, author, novelist, and educationist

Writers
مائدہ شفیق:  مصنفہ، شاعرہ اور ماہرتعلیم ہیں۔ مائدہ شفیق ایک ابھرتی ہوئی نوجوان لکھاری ہیں۔ ان کا شمار نوجوان نسل کے ان معدودے لکھنے والوں میں ہوتا ہے ، جوبیک وقت اردو اور انگریزی میں متاثر کن تحریریں لکھتے ہیں۔ان کی تحریروں میں مقصدیت اورنئی نسل کی اصلاح اورتعمیر کردار کا جذبہ غالب ہے ۔ان کے ناول کو کوڈ ۱۹ کے تناظر میں اردو زبان میں چھپنے والی واحد تصنیف کا اعزاز  حاصل ہے - وہ لائن آف کنٹرول پر واقع ایک چھوٹے سے شہہر عب...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact